EPISODE 5

142 22 2
                                    

EPiSODE 5

لب سل گئے ہے میرے
دل دھڑکنا بند ہوا
سانس رکنے لگی ہے میری
احساس ہونا بند ہوا
ہر چیز روٹھا لگتا ہے مجھ کو
ایک تیرے روٹھ جانے سے
تو آ جا میری جان ایک بار
میری سانس کو ٹوٹ جانے سے پہلے

آج برات تھی سب ہال پہنچ چکے تھے سارا ہال لائٹ قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا ہر طرف گہما گہمی تھی نکاح ہو چکا تھا اسٹیج پر ارقم اور عنایت کو بیٹھا دیا گیا تھا، ارقم بلیک کلر کی سیروانی جس کے گلے اور بازو پہ گولڈن کلر کا کام ہوا تھا اسکے ساتھ وائٹ کلر کی شلوار او ر بلیک کلر کا کھسا پہنے ارقم بہت پیارا لگ رہا تھا اور عنایت سرخ رنگ کا لہنگا جس پر گولڈن کلر کا کام ہوا تھا دلہن کی طرح سجی سنوری بیٹھی بہت خوبصورت لگ رہی تھی

نور ایک چیئر پر اکیلی بیٹھی کہنی ٹیبل پر ٹکائے غیر مرئی نقطے کو گھور رہی تھی جب شان ایک چیئر چھوڑ کر بیٹھا اور اُسے دیکھنے لگا جو نا جانے کہاں گم تھی کچھ دیر تو وہ بیٹھا رہا اُسے یو خاموش دیکھ کر اسکا صبر جواب دے گیا

"ہیلو میڈم مراقبے سے باہر آ جائے..."
شان نے اسکے سامنے ہاتھ لہراتے ہوئے کہا تو نور کو ہوش آیا

"تم یہاں کب آئے...؟"
نور نے لا علمی سے پوچھا

"جب تم اپنی نیند پوری کر رہی تھی تب..."
شان نے طنز کیا

"میں سو نہیں رہی تھی..."
نور نے کہا

"تو پھر کیا کر رہی تھی..."
شان نے ہاتھ تھوڑی پر رکھتے ہوئے اشتیاق سے پوچھا

"کچھ بھی تو نہیں میں تو بیٹھی تھی...."
نور نے کاندھا اُچکاتے ہوئے کہا

"ویسے تمہاری شکل دیکھ کر تو نہیں لگتا..."
شان نے اُسے دیکھتے ہوئے کہا
"کیا؟..."

نور نے نہ سمجھی سے پوچھا
"یہی کی تم غنڈوں کو مار سکتی ہو..."
شان نے کہا

"لوگ کی شکل دیکھ کر تو بہت کچھ لگتا...٫
نور نے اُسے دیکھتے کہا

"تو یہ بتاؤ میری شکل دیکھ کر کیا لگتا ہے..."
شان پوری طرح اپنا رخ اسکے جانب کیا

"یہی کی تمہاری شکل بندروں کی طرح لگتی ہے..."
تبھی وہاں زویا آئی اور چیئر گھسیٹ کر بیٹھتے ہوئے بولی وہ اُسے دو سال چھوٹی تھی مگر عزت کرنے کی تکلف نہیں کرتی تھی

"تم سے نہیں پوچھا چپکلی اور عزت سے بات کیا کرو دو سال بڑا ہوں تم سے...."
شان نے رعب جھاڑتے ہوئے کہا

"عزت اسکی کرتے ہیں جو عزت کے لائق ہو مجھے تو نہیں لگتا تو عزت کے لائق ہے۔۔۔۔"
جبھی طلحہ وہاں پہونچا

"تو تُو کونسا عزت کے لائق ہے۔۔۔ ہاں۔۔۔؟"
شان نے اسکی گردن دبوچتے ہوئے کہا

"تو کس نے کہا یہ عزت کے لائق ہے یہ بھی نہیں ہے..."
ذوہان نے اُن کی طرف آتے ہوئے کہا

ہماری دوستی بےمثال (COMPLETE)Место, где живут истории. Откройте их для себя