EPISODE 12
داستانِ عشق ادھُوری رہے گئی
مکمل کچھ نہیں رہا میرا
تیرے بغیر یہ زندگی ادھُوری رہے گئیان ستاروں کے بیچ میں چاند سا
خوشنصیب سمجھتا تھا خود کو
چاند اکیلا ہے یہ حقیقت ادھُوری رہے گئیدل کی خواہش لب پر نا لا سکا
یہ سوچ کر کی طوفان اٹھے گا
میری ہر خواہش ادھُوری رہے گئیمحبت کے دریا میں، میں ڈوبا اس قدر
بچنے کا کنارا نا ملا
میں رفتا رفتا ختم ہوا مگر مر نا سکا
میری موت ادھُوری رہے گئی"میم آج زیاد انڈسٹریز سے میٹ۔۔۔"
"کینسل کر دو۔۔۔"
اُسکی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی اسنے حکم دیا"پر میم اس سے کمپنی کو بہت نقصان ہوگا..."
نور کی پی اے نے کہا"نقصان میرا ہوگا کی تمہارا...!"
وہ اطمینان سے چیئر پر جھولتی بولی وہ اس وقت بلیک پینٹ ٹاپ پر بلیک براؤن جیکٹ پہنے ہوئی تھی میک اپ کے نام پر صرف ریڈ لپسٹک لگایا تھا سٹریٹ بال کو بیچ کی مانگ سے نکال کر کھولا چھوڑا تھا وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی
"میم۔۔۔"
اُسکی بولتی بند نور کی سرد آنکھوں نے کی جسے دیکھ کر وہ خاموشی سے باہر نکل گئی، نور نے اپنی نظر موبائل میں گاڑی، وہ آجکل زیادہ تر آفس میں پائی جاتی تھی کیونکہ خالد صاحب کی طبیعت ناساز رہنے لگی تھی، تھوڑے وقفے بعد کوئی دھڑام سے دروازہ کھولتا ہوا اندر داخل ہوا اسنے سر اٹھانے کی زحمت نا کی اُسے پتہ تھا یہ صرف جنت حبیب ہی کر سکتی ہے
"تم نے میٹنگ کیوں کینسل کی...؟"
وہ دونوں ہاتھ ٹیبل پر رکھے اُسکی سرمئی آنکھوں میں جھانکتے پوچھا سرمئی انکھوں میں کوئی تاثر نا تھا اور سبز آنکھوں میں صرف غصّہ تھا
"میری مرضی۔۔"
نور نے کندھے اچکا کر کہا"کیا تمہاری مرضی۔۔۔ تمہیں پتہ ہے کتنا نقصان ہوگا..."
جنت نے چبا چبا کر کہا۔۔ وہ اس وقت وائٹ پینٹ پر بلیک ڈھیلی ڈھالی ٹی شرٹ پہنے بال اونچی پونی میں قید تھا چہرا میک اپ سے عاری تھا وہ بلا کی خوبصورت لگ رہی تھی"تو؟.."
نور نے ٹیلیفون اٹھاتے ہوئے چائے منگوائی"تم دماغ سے کام لو نور..."
وہ چیئر پر بیٹھتی اُسے سمجھاتے بولی"دماغ کی ہی تو سن رہی ہوں..."
اُسکی سیکریٹری چائے رکھ کر جا چکی تھی"تم شاید بھول گئی ہو میں کافی پیتی ہوں..."
اُسے لگا نور نے اسکے لیئے چائے بھول سے منگوائی ہے
"یاد ہے مجھے اچھے سے، پر یہ میں نے تمہارے لیۓ نہیں اپنے لئے منگوائی ہے..."
اسنے کہے کر ہونٹوں سے کپ لگایا
STAI LEGGENDO
ہماری دوستی بےمثال (COMPLETE)
Fantasyیہ میرا پہلا ناول ہے اُمید ہے آپ سب کو پسند ائیگی یہ بے غرض دوستی کی داستان ہے جہاں شرارت سے بھری بھرپور زندگی جینے والے کردار سے ملینگے