EPISODE 9
تو میرے رگ و جان میں ہے
تو میرے دھڑکنوں کی پناہ میں ہے
جہاں بھی دیکھو تُجھ ہی کو پاؤں
تُجھ ہی کو سوچوں تُجھ ہی کو چاہوں
یہ کیسا طلسم کیا ہے تونے
میں آئینہ دیکھوں تیرا عکس پاؤں
میں تجھ کو دیکھو تو تُو بن جاؤزویا خوف سے ایک کمرے میں بیڈ کے پاس زمین پر دبکی بیٹھی تھی جب دروازہ کھلنے کی آواز آئی زویا خوف سے خود میں سمٹی، اب کسی کے قدموں کی چاپ سنائی دے رہی تھی زویا کی نظر پاس پڑے بیٹ پر پڑی، اب قدموں کی آواز قریب سے سنائی دینے لگی، زویا نے بیٹ کو پکڑا، جب کسی نے اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا، زویا جھٹکے سے بیٹ لے کر کھڑی ہوئی اور پوری قوت لگا کر اسکے سر پر مارا وہ جو کوئی بھی تھا اُسکا تو سر ہی چکرا کر رہے گیا، ابھی وہ اُسے پھر مارتی جب اسنے اپنی وگ اور کپڑا اُتار کر دور پھینکا، زویا کا ہاتھ تھاما اور بیٹ پھسل کے زمین پر گرا
"ذلیل خبیث۔۔۔"
خوف کے جگہ اب غصے نے اپنی جگہ لے لی زویا اُس پر جھپٹی اور مکے کی برسات اسکے سینے پر کرنے لگی"آہ وچ چھوڑو مجھے..."
ذوہان نے اسکے دونوں ہاتھوں کو اپنے ایک ہاتھوں سے مضبوطی سے پکڑ لیا زویا روتے ہوئے اُسے دیکھنے لگی"چھوڑو میرا ہاتھ..."
اسنے آنسوؤں کے بیچ کہا مگر مقابل تو اُسکی آنکھوں میں ہی کھویا تھا ذوہان نے اسکے ہاتھوں کو جھٹکا دیا وہ اسکے سینے سے جا لگی"آہ چھوڑو۔۔۔"
زویا نے سر اٹھا کر اُسے دیکھتے کہا مگر اُسے کچھ سنائی دے تو نا، اُسے ویسے ہی کھڑا دیکھ زویا کو اور غصّہ آیا اس نے پاؤں سے اسکے پاؤں پر مارا وہ ہوش میں آیا اب وہ اپنے ہاتھوں میں پاؤں پکڑے کرہ رہا تھا
"آه وچ آخر دیکھا دی نہ اپنی اصلیت..."
ذوہان صوفے پر بیٹھتے ہوئے کہا"دفع ہو تم..."
زویا نے پھاڑ کھانے والے انداز میں کہے کر کمرے سے باہر نکل گئی
__________________________________نور جو راہداری سے گزر رہی تھی جب ایک نکڑ پر کوئی وجود کھڑا دیکھا اسکے جانب اُسکی پشت تھی وہ دبے پاؤں اسکے جانب بڑھی اور ایک جھٹکے سے اپنے پاؤں سے اُسکی پیٹھ پر مارا وہ جو سامنے دیکھنے میں مصروف تھا بلبلا کر سیدھا ہوا وہ کچھ کرتا کی جب نور اسکے جانب بڑھی اور پھر پاؤں سے اسکے پیٹ میں مارا
"یا اللہ۔۔۔"
شان اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے کھڑے ہو کر اُسے دیکھنے لگا ابھی نور پھر وار کرتی جب شان نے بروقت اُسکا ہاتھ پکڑا اور ایک جھٹکے سے اُسے دیوار کے ساتھ لگا دیا وہ مکمل اسکے حصار میں تھی
ВЫ ЧИТАЕТЕ
ہماری دوستی بےمثال (COMPLETE)
Фэнтезиیہ میرا پہلا ناول ہے اُمید ہے آپ سب کو پسند ائیگی یہ بے غرض دوستی کی داستان ہے جہاں شرارت سے بھری بھرپور زندگی جینے والے کردار سے ملینگے