last episode

108 12 2
                                    

وہ شام کی چاۓ لیے ٹیرس پر بیٹھی اسلام آباد کے دن یاد کررہی تھی۔ تبھی اچانک اسے زویا کی بات یاد آئ۔

ماہی تمھیں سچ میں لگتا ہے کہ ان پر سایہ ہے۔ وہ کسی لڑکی کی بات کررہے تھے۔ سعد بھائ کو کوئ لڑکی پسند آگئ ہے۔

آخر مجھے بتانے کی وجہ کیا تھی۔
ایک لمحے کے لیے ماہین نے خود کو وہ لڑکی تسلیم کیا اور پھر اپنے خیال پر خود ہی لاحول ولاقوۃ پڑھ گئ تھی۔

چاۓ کے اختتام کے ساتھ ہی اس نے اپنے خیال کو جھٹکا اور کمرے میں آگئ تھی۔

ہم لڑکیاں جتنی بھی مضبوط ہوں چاہے جانے کی چاہ ہمیشہ رکھتی ہیں اور پھر یہ بھنک کہ کوئ آپ کو پسند کرتا ہے یہ ایک بیج ہمارے دل میں بودیتی ہے اور آہستہ آہستہ محبت کا ایک پھول کھلتا چلا جاتا ہے۔ جسے نشونما ہمارے ہی زہن کے خیالات دیتے ہیں۔ محبت کے پھول کی جڑیں بہت مضبوط ہوتی ہے۔ انکار سے یہ جڑیں نہیں کٹتی۔ یہ ہمارے دل کی گہرائیوں میں رہ جاتی ہیں۔ اس لیے جو لوگ محبت کے نہ ملنے پہ کہتے ہیں نا ہم بھول گۓ۔ آگے بڑھ گۓ۔ جھوٹ کہتے ہیں۔ محبت کو کسی اور کی محبت سے ہی مٹایا جا سکتا نفرت سے نہیں۔

شاید ایسا ہی بیج ماہین کے دل میں سعد کے لیے اس دن بودیا گیا تھا۔

********************

مریم گھر پہنچی تو اسے گھر میں ہونے والے انتظامات سے اندازہ ہوگیا تھا کہ مہمان آرہے تھے۔

ماما کوئ آرہا ہے۔

ہاں۔

آپا آرہی ہیں؟؟؟؟

نہیں۔

تو پھر۔

تمھارے بابا کے کوئ دوست اپنی فیملی کے ساتھ آرہیں ہیں۔ ہاں کچھ ڈھنگ کے کپڑے پہن لینا میں تمہیں پاجاماز میں نہ دیکھوں۔ وہ اسے حکم صادر کرتی کچن کے انتظامات دیکھنے چلی گئ تھیں۔

وہ ان کی بات کی پیروی کرتی کمرے میں آگئ تھی۔

شام کو سات بجے مریم کمرے میں مونگیاں فراک پہنے بالوں کا فرینچ ٹیل بناۓ کانوں میں جھمکے پہنے۔ چہرے پر ہلکے میک اپ کے ساتھ وہ آنے والے مہمانوں کا انتظار کرتے ہوۓ خود کو اکتایا ہوا محسوس کررہی تھی۔

پتا نہیں ماما نے مجھے کیوں اس طرح سجا دیا ہے جیسے وہ لوگ مجھے ہی تو دیکھنے آرہیں ہیں کہ مریم کیسی لگ رہی ہے۔

پھر وہ نور سے میسج پر بات کرنے میں مصروف ہوگئ تھی۔

پتا نہیں کون آرہا ہے لیکن مجھے تیار ہونے کو کہا ہے ماما نے۔

تیرے رشتے والے آرہے اور تم یہ بات مجھے اب بتارہی ہو۔۔ نور نے غصہ والا ایموٹیکون ساتھ بھیجا تھا۔

ہاں جیسے مجھے پتا تھا۔ ابھی ہی پتا چل رہا ہے۔

تو پھر اس بیچارے سکندر کا کیا ہوگا جو کلاسز میں تجھے پچھلے ساڑھے تین سال سے خاموشی سے دیکھتا رہتا ہے۔

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Aug 13, 2021 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

دل کے ہاتھوں۔۔۔۔۔۔۔Where stories live. Discover now