دل کے ھاتھوں♥️♥️♥️
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم •
رابی اسے بہت اچھی لگنے لگی تھی۔ اس نے اس کےبارے میں اپنی ماں کو بتایا تھا ۔ اس کی ماں بھی بہت خوش ہوئ تھی۔ انہوں نے اسے کھانے پہ invite کیا تھا۔ اس نے ہامی بھر لی تھی اور سنڈے کا کنفرم کیا تھا۔
وہ یونیورسٹی پہنچا تو رابی یونی نہیں آئ تھی۔ اس نے اسے کال کی تھی لیکن کال ریسیو نہیں ہوئ تھی۔ وہ تھوڑا پریشان ہوا تھا اور اس کے لیے میسج چھوڑاتھا۔۔۔۔۔۔کلاسز لیتے ہوۓ وہ کافی بے چین رہا تھا۔ یونی سے نکلتے ہی وہ سیدھا اس کے کیفے گیا تھا لیکن وہ کیفے میں بھی نہیں تھی۔
اسے اس کے گھر کا پتا تھا اس لیے وہ وہاں آگیا تھا۔ گھر پہ لاک تھا۔۔ ارد گرد کے فلیٹ والوں سے پوچھنے کا سوچا تھا اس نے لیکن پھر کسی خیال کے تحت ایسا نہیں کیا تھا اور واپس آگیا تھا۔
گھر آکر بھی کئ بار اس کا نمبر ملایا تھا لیکن نمبر مسلسل بند جا رہا تھا۔ وہ گھر آیا اور ماں کے ساتھ ڈنر کرکے وہ اپنے کمرے میں آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
***************
ماہین اب سارا وقت پڑھائ کو دے رہی تھی۔ وہ اپنے کسی سوال کو لیکر بیٹھی جب اشعر اس کے کمرے میں آیا وہ اس سے کچھ سوال سمجھنے آیا تھا۔ وہ سوال سمجھا نے لگی۔ سوال سمجھ کر وہ واپس جا رہا تھا جب دروازہ پہ ایک دم رکا اور مڑا
آپا آپ کو پتا ہے ایک اور فنکشن آنے والا ہے تیا ر ہوجائیں ۔ اشعر نے خوش ہوتے ہوۓ بتایا تھا۔
اب کونسا فنکشن آگیا ہے۔ اس نے سرسری سا پوچھا تھا۔
وہ حیدر بھائ کی مناہل سے منگنی ہورہی ہے۔ وہ پرجوش انداز میں بتا رہا تھا۔
اچھا ۔ تمہیں کس نے بتایا اس نے اشعر سے پوچھا تھا۔
ابراہیم نے بتایا ہے آج بات ہوئ میری اس سے۔ اشعر نے اسے تفصیل بتائ تھی اور پھر چلاگیا تھا۔
***********
مناہل ٹیرس پہ کھڑی چاۓ پی رہی تھی۔ وہ کافی خوش لگ رہی تھی۔ حیدر رات کے کھانے پہ موجود نہیں تھا اس کا دوستوں کے ساتھ پلین تھا۔ وہ رات کو لیٹ آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
جب وہ آیا تو نانوں سے ملنے آیا تھا۔ نانوں سو چکی تھی تو وہ کمرے کے باہر سے ہی پلٹ آیا تھا اور تبھی عائشہ بیگم کچن میں پانی لینے آئ تھی تو اسی اپنے ساتھ کمرے میں لے آئ تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلطان صاحب کتاب پڑھنے میں مصروف تھے۔ اس کے سلام پہ کتاب کو سائیڈ پہ رکھ دیا تھا۔
برخودار اب تم بھی آفس آنا شروع کردو۔ ذمہ دار بنو۔ سلطان صاحب بیٹے کو سمجھاتے ہوۓ بول رہے تھے۔
ESTÁS LEYENDO
دل کے ہاتھوں۔۔۔۔۔۔۔
Ficción GeneralAsalamu alaikum readers! Story of different characters with different mysteries....