دل کے ہاتھوں ❤️❤️بسم اللہ الرحمٰن الرحیم°
سعد تسنیم کو ائیرپورٹ سے لیکر گھر آگیا ۔ نزیر بابا سمیت باقی ملازم بھی ان کو خوش آمدید کہنے کے لیے دروازے پہ کھڑے تھے۔ ملازموں کو تسنیم ہمیشہ اس طرح دروازے پہ کھڑے ہونے سے منع کرتی ۔ وہ اچھے دل کی خاتون تھی۔ ہمیشہ اسلام آباد سے کچھ کچھ نہ کچھ ملازموں کے لیے لاتی اگر کچھ نہ لا پاتی تو انہیں پیسے دے دیا کرتی اس لیے سب ان کی دل سے عزت کرتے۔ ان کی ڈانٹ بھی خوشی خوشی سن لیتے۔
اب وہ اندر آئیں تو صوفے پہ بیٹھتے ہی کشن کی ارینجمنٹ اور شیشے کی میز پہ پڑے واس اور پھول انہیں کچھ درست نہیں لگے تو اس بات پر سب کو سنانے لگی۔ اب کہ ملازموں کی مسکراہٹیں مانند پڑنے لگی. لیکن بات ملازموں تک ہی نہیں تھی سعد جانتا تھا ابھی اس کی بھی باری آنی تھی اور وہ آگئ تھی.
کتنی بار کہا ہے کہ شادی کرلوں ۔کوئ گھر کو سنبھالے ۔ ملازموں پہ چھوڑا ہے ۔ دیکھو اپنا اور گھر کا کیا حال بنا لیا ہے۔ لیکن نہیں ماں کی تو سننی ہی نہیں ہے۔
ممی کے لیے فوری چاۓ بھجواۓ بابا۔ ممی تھک گئ ہیں ۔ اس نے نزیر بابا کو چاۓ کا کہا۔
ہاں ماں کو چاۓ کے بہانے ٹال دو ۔ بس میری کون سنتا ہے۔ ماں کو چپ کروا دو۔
ریلیکس ممی. کرلوں گا شادی ۔ آپ آرام کریں۔
اتنے میں سعد کا فون بجا اور وہ فون سننے لاوئنج سے باہر آگیا۔
نزیر بابا چاۓ لیکر ملازمہ کے ساتھ آئیں تو تسنیم ان سے بات کرنے لگی.
آپ کی فیملی کیسی ہے۔
ٹھیک ہے سب میری بیٹی کے گھر کچھ دن پہلے خیر سے بیٹا ہواہے۔
مبارک ہو آپ کو بہت۔ ساتھ ہی پرس میں سے کچھ پیسے نکال کر انہیں دیے کہ میری طرف سے دے دیجیے گا۔ آپ تو جانتے ہیں لاہور میں بس آپ ہیں جس پہ مجھے اعتماد ہے۔ آپ کے بھروسے ہے کہ اس کا خیال کرتے ہیں۔
بی بی جی چھوٹے صاحب میرے بیٹوں کی طرح ہے۔ ان کا میں پورا خیال رکھتا ہوں۔ آپ بے فکر رہیں۔
ویسے بابا سعد کے ساتھ کوئ لڑکی دیکھی آپ نے۔ میں جب بھی شادی کی بات کرتی ہوں ٹال دیتا کہیں یہاں کوئ پسند تو نہیں آگئ۔
نہیں بی بی جی میں نے تو کبھی چھوٹے صاحب کے ساتھ کسی کو نہیں دیکھا۔
ممی میں نے سارا دن آپ کے ساتھ گزارنا تھا لیکن ایک ایسا کام آگیا ہے کہ مجھے جانا پڑے گا ۔ رات کا کھانا میں آپ کے ساتھ کھاؤں گا۔ سعد کے چہرے پہ اب سنجیدگی تھی۔ اس لیے تسنیم نے کچھ نہیں کہا اور وہ چلا گیا۔ تسنیم بھی کمرے میں آرام کے لیے آگئ۔
***************************یونیورسٹی میں نور اور مریم ماہین کا کافی دیر انتظار کرتی رہیں ۔ پھر اس ک میسج ملا۔ میری طبیعت ٹھیک نہیں میں گھر جا آرہی ہو۔ تم لوگ کلاسز لے لینا۔ ان کی دو کلاسز رہتی تھیں تو وہ کلاس کی طرف آگئیں۔
YOU ARE READING
دل کے ہاتھوں۔۔۔۔۔۔۔
General FictionAsalamu alaikum readers! Story of different characters with different mysteries....