Episode 25

318 20 8
                                    

            دل کے ہاتھوں ❤️

         
         بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم°

ماہین سیاہ رنگ کے لمبے گاؤن جس پر ہلکہ کام تھا۔ ہم رنگ چوڑی درا پاجامہ جو صرف ٹخنوں پر نظر آتا تھا۔ اس نے اس کے ساتھ سرخ رنگ کا حجاب پہن رکھا تھا۔
دودھیا سفید پیر سیاہ پینسل ہیل میں مزید خوبصورت لگ رہے تھے۔ وہ آج اچھے سے تیار ہوئ تھی۔ آنکھوں پہ لائنر مسکارا اور سرخ لپسٹک۔ سعد کے مطابق وہ نظر لگ جانے کی حد تک پیاری لگ رہی تھی۔

سعد جو اس کا انتظار کررہا تھا اسے سیڑھیاں اترتے دیکھ نظر اس پہ کہیں ٹھہر سی گئ تھی۔ وہ خود سیاہ شلوار قمیض پہ ہلکے بھورے رنگ کی ویسکوٹ پہنے کھڑا تھا۔

ماشاءاللہ دونوں کتنے پیارے لگ رہیں ہیں۔ اللہ ہمیشہ خوش رکھے میرے بچوں کو۔ تسنیم تو بس ان کو دعائیں دیتی جارہی تھیں۔ انہوں نے صغری کو بلایا ان پر سے پیسے وار کر اسے دیے۔

وہ واقعے ہی ایک دوسرے کو مکمل کررہے تھے۔ وہ دراز قد تھا تو وہ ہیل پہنے اس کے برابر آرہی تھی۔

ممی آپ نہیں چلے گی؟

نہیں بیٹا میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ۔تم لوگ جاؤ۔ عروسہ کو میری طرف سے معزرت کرلینا۔

کیا ہوا ہے آپ کو۔

کچھ نہیں بس وہی روز کا جوڑوں کی درد۔ اب عمر ہوگئ ہے تو ایسے درد ہوتے رہتے ہیں۔ تم فکر مت کرو۔ تم لوگ جاؤ۔

پھر وہ لوگ گاڑی میں بیٹھ کر زیشان کے گھر کے رستے پہ تھے۔ آج سعد نے ماہی کے چہرے پر ایک اطمینان دیکھ تھا جو آج تک اسے اپنے ساتھ سفر کرتے کبھی اسے محسوس نہیں ہوا ۔

وہ دونوں ہی خاموش تھے لیکن خاموشی کے باوجود آج پہلے والی تنگی حائل نہیں تھی۔ اک سکوں تھا جو دونوں محسوس کررہے تھے۔

(ماضی)

ماہین اور سعد اب ملتے تو پہلے کی طرح نہیں لڑتے تھے۔ ایک دوسرے سے اب ان کی بات ہوجاتی۔ ماہین کا نمبر تو اس نے تب ہی  لے لیا تھا جب وہ اپنا فون اس کی گاڑی میں بھولی تھی۔ لیکن اس نے اسے کبھی رابطہ نہیں کیا تھا۔

ماہین سے جب دوستی ہوئ تو پتا چلا کہ ایک کافی اور چاۓ کی لڑائ کے علاؤہ ان میں بہت کچھ کامن تھا۔

پھر ایک دن نعمان اور سعد کسی ڈنر سے واپس آرہے تھے تو نعمان کے فون کی بیٹری ڈیڈ تھی اسے کچھ میڈیسن آنٹی کے لیے لینی تھی تو اس نے میرے  نمبر سے زویا کو کال کی تو اس نے نہیں اٹھایا تھا۔

وہ لوگ میڈیکل اسٹور کے باہر کھڑے تھے تو نعمان نے مجھے  ماہین کا نمبر ملانے کا کہا تھا۔ وہ فون کو کان سے لگاۓ کال کے اٹھاۓ جانے کا انتظار کررہا تھا۔ اس نے کئ بار ٹراۓ کیا لیکن فون نہیں اٹھایا گیا۔

پھر لینڈ لائن پر کال کی تو فون اٹھا لیا گیا تھا۔ فون اٹھانے والی ماہین تھی۔

ماہی تم جاگ رہی ہو ؟؟؟

دل کے ہاتھوں۔۔۔۔۔۔۔Onde histórias criam vida. Descubra agora