قسط نمبر 26

192 16 2
                                    

اس جھولے کی چاروں طرف لکڑیوں کے ستون کھڑے اوپر کی جانب چوکور شکل میں باہم اس طرح ملے ہوۓ تھے کی انکے درمیان والی چوکور جگہ خالی تھی۔

برین نے آکر اسکا ہاتھ تھامتے ہوۓ اسے پالکی سے نکلنے میں مدد دی اور چند قدم پر موجود جھولے پر بٹھا دیا۔

"Welcome to the Khanzada House my little sister"
برین نے مسکرا کر اس سے کہا۔

سارے مہمان آکر اس سے ملتے رہے۔ قریباً سہہ پہر تک مہمانوں کا سلسلہ جاری رہا۔

شام سے ذرا پہلے برین نے آکر اسکا ہاتھ تھام کر اسکے بیڈروم تک لے جانا چاہا تو زویا اور سیف الملوک بھی انکے ساتھ ہولیے۔

جھولے کے باٸیں جانب سیڑھیوں پر چڑھتے ہوۓ وہ اوپر پہنچ کر داٸیں طرف مڑے تو سامنے ہی کچھ فاصلے پر ایک خوبصورت بڑا آبنوسی دروازہ تھا۔

دروازے تک پہنچ کر سیف الملوک نے دروازہ کھول کر کہا۔

"Welcome to your dreamland Hani"

وہ چاروں اندر داخل ہوۓ تو دروازے کے داٸیں جانب کافی جگہ خالی تھی۔آخری سرے پر ایک بڑی سی بالکنی تھی جس سے اس وقت چاند آب حیات کو تک رہا تھا۔
دیوار کیساتھ ہی ایک بڑی سی خوبصورت طرز پر بنی لکڑی کی الماری تھی جس میں کتابیں سلیقے سے رکھی گٸیں تھیں۔
دروازے کے عین سامنے مزید سیڑھیاں نیچے جارہی تھیں۔
آب حیات برین اور زویا کیساتھ نیچے سیڑھیوں پر نیچے اتری تو ان سیڑھیوں سے متصل نیچے ایک خوبصورت سنگی چبوترہ بنا ہوا تھا۔چبوترے کی سطح پر پانی کی طرح شفاف شیشہ لگا ہوا تھا۔شیشے کے نیچے پانی تھا اسی لۓ شیشہ خود بھی پانی ہی معلوم ہورہا تھا۔

کی سطح پر ایک طرف پتھروں سے بنایا گیا املتاس کا درخت جبکہ دوسری طرف ایک خوبصورت شفاف پتھروں سے بناٸ گٸ آبشار موجود تھی۔

سیڑھیوں کے اختتام پر چند قدم بعد دیوار میں نصب ایک قد آدم کھڑکی تھی جسکے آگے ڈارک گرے کے پردے لٹک رہے تھے۔
کھڑکی کے ساتھ ہی آرام دہ کرسیاں اور انکے درمیان ایک خوبصورت سی شیشے سے بنی میز رکھی گٸ تھی۔

برین اور زویا اسے بیڈ پر بٹھا کر چلی گٸیں تو وہ کر کمرے کا جاٸزہ لینے لگی۔
پھر سلاٸیڈنگ ڈور کے پاس آکر اسے سرکایا تو باہر کا منظر دیکھ کر ایک خوشگوار احساس نے اسے چھوا تھا۔

سامنے شفاف نیلے پانیوں کا سوٸمنگ پول تھا۔پول کے دونوں کناروں کیساتھ کچھ جگہ چھوڑ کر سیڑھیاں بناٸ گٸ تھیں جو بیک وقت اوپر نیچے دونوں اطراف میں جاتی تھیں۔

سوٸمنگ پول کے ایک طرف بنی کھلی اور چپس لگی فرش پر گملوں میں انواع و اقسام کے پھول کھلے ہوۓ تھے۔
پول کے سامنے والی دیوار پر بھی ہری بھری شاخوں والی ٹہنیاں خوبصورت ڈیزاٸنز بناتی دیوار کے سہارے اوپر گٸیں تھیں۔
پول کے دوسرے سے جانب سیڑھیوں کے اختتام پر ذرا فاصلے سے سنگ مرمر سے بناٸ گٸ خوبصورت سی روش تھی جو آگے جاکر ایک خوبصورت چھوٹے سے باغ کے اندر گٸ تھی۔

مارخور  (مکمل)Onde histórias criam vida. Descubra agora