شادی کی تقریبات کی تھکن کی وجہ سے رات کے گیارہ بجے ہی سب اپنے اپنے بیڈرومز میں سونے چلے گۓ تھے۔
صارم عشا۶ کی نماز پڑھنے سیف اور ہمام کے ساتھ ہی مسجد گیا تھا مگر پھر وہی مسجد میں ہی رک گیا تھا شاٸد کیونکہ جب ہمام اور سیف واپس گھر آۓ تو وہ انکے ساتھ نہیں تھا۔
آب حیات اس وقت عقبی جانب بنے باغ میں بینج پر سر جھکاۓ بیٹھی تھی۔
اسے یہ تنہاٸ بہت اچھی لگ رہی تھی۔صارم جب مسجد سے گھر آیا تو اندر جاتے ہوۓ نظر باغ میں بیٹھی اس دشمن جاں پر پڑی۔
بھلا اسے دیکھنے کے بعد قدم کسی اور طرف جانے کیلۓ کہاں راضی ہوتے،اسی لۓ وہ فوراً اسکی طرف آیا۔سویٹر سے بے نیاز وہ بینچ پر کھوٸ ہوٸ سی بیٹھی تھی۔
موسم سرد ہوچکا تھا۔"جگنو" صارم اسکے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا۔
اسکے چہرے پر آنسوٶں کے خشک نشان دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا تھا۔ہوا تیز ہوجانے پر صارم نے اپنی پہنی ہوٸ شال اسے اوڑھا دی۔
"جگنو آپ روٸ ہیں؟" اسکے گالوں کو انگلیوں کے پوروں سے چھوتے ہوۓ وہ مدھم لہجے میں اس سے پوچھ رہا تھا۔
وہ مکرنا چاہتی تھی مگر صارم کو دیکھ کر انکار کرنے کی ہمت نہیں ہوٸ۔
خاموش آنسوٶں کے ساتھ روتے ہوۓ آبی نے اسکے کندھے پر سر رکھا۔"امی بابا یاد آرہے ہیں؟" وہ جیسے اسکا دل پڑھ چکا تھا۔
"صارم۔۔۔۔۔۔۔بابا" وہ ہچکیوں کے درمیان بس اتنا کہہ پاٸ۔
"بابا نے اپنا ہر سرمایہ لٹادیا ہے صارم۔ انکے اپنے ان سے خفا ان سے دور ہیں۔انکے بچے ان سے بدظن ہیں اور انکی شریک حیات وہ بھی ان سے بدگمان۔
ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے نا کہ اسکا لاٸف پارٹنر اسکے بابا جیسا ہو۔
مگر آپ کبھی بابا جیسے مت بننا۔ میں نہیں سہہ پاٶنگی کہ کوٸ آپ سے خفا ہو،آپ سے نفرت کرے صارم.
I am the child of separated ones......not by relation but by heart Sarim"
وہ روتے ہوۓ بولی تو صارم اٹھ کر بینچ پر اسکے پاس بیٹھ گیا اور اسے اپنے مضبوط بازوٶں کے حصار میں لے کر گویا دنیا جہاں سے چھپا دینا چاہا۔"میں جانتا ہوں مگر پلیز روٸیں مت" اسکے بازو سہلاتا ہوا وہ نرمی سے اسے چپ کرارہا تھا۔
آب حیات نے حیرت سے سر اسکے سینے سے الگ کرکے اسے دیکھا۔"آپ کو بابا کے بارے میں پتہ ہے؟" وہ حیرت سے پوچھ رہی تھی۔
"آپ کو درد ہو اور میرے وجود میں تڑپ نہ ہو،یہ کہاں ممکن ہے۔ اور پھر درد سہہ جانے کا ظرف شاٸد آپ میں ہے مجھ میں نہیں ہے۔
جب پل پل درد خون کیساتھ جسم میں گردش کرتا ہو تو بھلا کوٸ کیسے بے نیاز رہ سکتا ہے؟
میں جانتا ہوں بابا کے بارے میں مگر آپ وہ سب یاد نہ کریں آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔"
وہ اسکے بال سہلاتے ہوۓ نرمی سے کہہ رہا تھا۔

ESTÁS LEYENDO
مارخور (مکمل)
Romanceوادی سوات کی فضاٶں میں پروان چڑھنے والی املتاس اور ایک مارخور کی داستانِ محبت Based on some true events and characters.