پاکستان ایٸر پورس ایکیڈمی میں آب حیات کو قریباً ڈیڑھ سال سے زیادہ کا وقت گزر گیا تھا۔
حسن کی شرارتیں اور پھر اس پر اسکی چھترول ہونا اکثر آب حیات کے بقول اسکی گنہگار آنکھوں نے بذات خود دیکھا تھا۔
"ایخخخ زہر پلا دیتے تو بہتر ہوتا،یہ سپیشل کاک ٹیل کے نام پر کیا ملغوبہ پلا دیا۔"
حسن جو کٸ بار اپنے منہ میں زور زور سے کھلّی کرچکا تھا اب پھر زبان کو ہاتھ سے رگڑ رگڑ کر دھورہا تھا۔آب حیات اسکی حالت دیکھ کر پاگلوں کی طرح ہنس رہی تھی۔
"تمہیں بہت مزہ آرہا ہے آٸ بڑی شریف،ایماندار ڈسپلنڈ میڈم جی۔
جب تم یہ کاک ٹیل پیوگی نا تو پھر میں بھی دکھاٶنگا کہ یوں گدھوں کی طرح کیسے ہنستے ہیں"
وہ اسکے ہنسنے پر برا ہی منا گیا تھا۔"اوہ رٸیلی حسن مجھے تو لگا تھا بابا جان ایویں گدھا کہتے ہیں تمہیں،پر تم نے تو آج ثابت ہی کردیا کہ اپنے قبیلے کے ٹیلنٹ پر آنچ نہیں آنے دو گے۔
سکھا دینا پھر گدھا کیسے ہنستا ہے"
آب حیات نے سر سے پاٶں تک اسے دیکھ کر ہنسی دباتے ہوۓ کہا۔"ویسے حسن بتاٶ تو ذرا سینیر پر یوں فروری میں ٹھنڈے ٹھار برف کا پانی گراکر کیسا لگا لالا جانی؟"
آب حیات اب مزید اسے تپا رہی تھی۔"ان پر کہاں پھینک رہا تھا میں یہ تو اس گدھے اسامہ نے اتنی سردی میں میرے اپنے لیے لگاۓ گۓ گیزر کا گرم پانی استعمال کرلیا اور اس کی وجہ سے میں ٹھنڈے پانی سے نہایا۔
ایک گھنٹے تک تو میں نمونیا کے مریض کی طرح بیڈ پر پڑا رہا تھا۔
اگر میری فلاٸینگ مس ہوجاتی تو سکواڈرن لیڈر سر آفاق نے مجھے ویسے پھینک دینا تھا ایم آٸ 17 سے۔
وہ تو میں اکھڑے ہوۓ جسم کیساتھ کاک پٹ میں بیٹھا اور ستم ظریفی یہ کہ کاک پٹ بھی بند ہوکے نہیں دے رہا تھا۔"
وہ منہ پھلا کر بولا تو آب حیات کے منہ سے ایک بار پھر ہنسی کا پھوارہ نکلا تھا۔"تمہیں تو اللہ پوچھے گا آب حیات"
حسن نے دہاٸ دی۔"ارے بھٸ اتنے نازک اندام ہوگے تو نمونیا تو لگنا ہی ہے نا،اوپر سے زرافے جتنا قد، کاک پٹ پیچارہ رو پڑتا ہوگا بند ہونے کے جتن میں۔اور ویسے بھی دیکھ بھال کر یہ قدم بہ قدم چلوگے تو پانی سیدھا ٹارگٹ پر گرے گا بھڑوں کے چھتّے میں نہیں"
آب حیات نے گویا مزید آگ کو مزید ہوا دی تو وہ منہ بنا کر پیر پٹختا وہاں سے نو دو گیارہ ہوگیا۔آج آب حیات کی فاٸنل فلاٸنگ تھی۔ ایر پورس کی وردی اور سکارف پہنے وہ اپنے جیٹ کی طرف بڑھی۔
ایم آٸ 17 نے اسے خوش آمدید کہا تھا۔ابھی وہ کاک پٹ میں بیٹھنے ہی والی تھی جب حسن نے اشارے سے اسے خیال رکھنے کا کہا تو وہ مسکرادی۔
کاک پٹ بند ہوچکا تھا۔ جہاز رن وے پر آہستہ اور پھر تیز دوڑنے کے بعد فضاٶں کا سینہ چھیر رہا تھا۔
![](https://img.wattpad.com/cover/212467983-288-k514788.jpg)
STAI LEGGENDO
مارخور (مکمل)
Storie d'amoreوادی سوات کی فضاٶں میں پروان چڑھنے والی املتاس اور ایک مارخور کی داستانِ محبت Based on some true events and characters.