mera yeh ishq episode 13

52 6 0
                                    

❤mera_yeh_Ishq❤
By #FRM
Episode 13
☆♡☆♡☆♡☆♡♡☆♡☆♡☆♡☆

شام کے سائے پھیلنے لگے تھے دانین دوپہر کی سوئی ابھی اٹھی تھی
دانین کو دوپہر میں چکر آرہے تھے پھر اچانک سر درد ہونے لگا تھا
قنوت نے اسکے لئے کڑاہی بنائی تھی اسلئے اس نے سر درد ہونے کے باوجقد تھوری سی کھائی اور لیٹ گئی اسکے بعد شام میں سات بج رہے تھے جب  اس نے آنکھیں کھولیں تو نظر زینب شاہ پر پڑیں جو اسکے پاس بیٹھی تھیں وہ فوراً اٹھ کر بیٹھی
"کیا ہوا ماما"۔دانین نے پوچھا
"تم دن میں سوئی ابھی اٹھی ہو بخار بھی نہیں تھا لیکن تم بے سدھ پڑی تھی اریض آئے تو جاکر ڈاکٹر کو دکھا دو۔"زینب شاہ فکرمندانہ لہجے میں بولیں
ا"ففف ماما آنکھ لگ گئی تھی میری "دانین نے انہیں مطمئن کرنا چاہا
"اتنا بے خبر تم نہیں سوتی دانین "۔ زینب شاہ کو وہ ٹھیک نہیں لگ رہی تھی
"تو کیا ہوا مما کبھی کبھی دماغ کو  چاہئے ہوتا ہے میں بلکل ٹھیک ہوں۔"دانین نے کہا
زینب شاہ نے اپنی بیٹی کو دیکھا جو کچھ ہی دن میں مرجھا سی گئی تھی رنگت میں جیسے زردی گھل گئی ہو  وہ بہت ویک ہوگئی تھی ۔
"قنوت  چلیں آج ہم باہر چلتے ہیں اتنے دنوں سے میں نے ماما کی جیب خالی نہیں کی لگتا ہے اسی بات کی پریشانی ہورہی ہے" دانین نے مزاق میں کہا
"ہممم اب لگا نا میری دانین ہو۔ جائو فریش ہوجائو اور میرا کریڈت کارڈ لے جانا۔" زینب شاہ نے مسکر کر اسکا ماتھا چوما
زینب شاہ کو دانین کی فکر ہورہی تھی لیکن اس وقت وہ اسے پریشان نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
دانین  فریش ہوکر قنوت کے ساتھ مال چلی گئی۔
زینب شاہ  چائے بنا کر حسنہ بیگم کے کمرے میں آئیں وہیں سعدیہ بھی موجود تھیں
"دانین اٹھی زینی"سعدیہ بیگم نے پوچھا
" ہاں اٹھ گئی ہے اماں آپ پوچھیں اس سے وہ آپ سے بہت قریب ہے کیا ہوا ہےا سے کیوں اتنی پریشان رہتی ہے؟ کھانا پینا بھی کم کردیا ہے باہر بھی آج میری تسلی کے لئے گئی ہے"۔ زینب شاہ ماں تھیں  پہچان گئیں کہ بیٹی پریشان ہے۔
" مجھ سے تو سامنا ہی نہیں ہوا اسکا کل پکڑتی ہوں اسے تم۔پریشان نہ ہو اور اریض آئے تو میرے پاس بھیجنا اسے"حسنہ بیگم نے پہلے اریض سے پوچھنا ضروری سمجھا
" جی اچھا اماں۔ کچھ دیر وہ دونوں بیٹھیں پھر کھانا بنانے اٹھ گئیں۔
رات کے قریب آٹھ بجے اریض گھر پہنچا تو کچن میں اسے زینب شاہ اور سعدیہ بیگم نظر آئیں۔
السلام علیکم گرل فرینڈ اور مما"
وعلیکم۔السلام دونوں نے ساتھ میں جواب دیا
کیا بات ہے آج کیا بنایا جارہا ہے ؟"اریض نے دونوں کو کچن میں دیکھا تو پوچھا
آج چکن پلاؤ بن رہا ہے ۔" سعدیہ بیگم نے کہا
واہ بھئی کیا بات ہے"
اریض کچن سے نکلنے لگا تو زینب شاہ کی آواز سن کر رک گیا
" دادی بلا رہی تھیں تمہیں فریش ہو کر ان سے بات کرلینا"زینب شاہ نے فورا کہا
"جی اچھا۔"
اریض فریش ہوکر دادی کے کمرے میں گیا تو وہ سوچ میں گم۔تھیں
"السلام علیکم دادی
وعلیکم۔السلام ۔ انہوں نے اسکی پیشانی چوم کر سلامتی بھیجی۔
" آپ نے بلایا دادی"اریض نے وجہ پوچھئ کیوں کہ دادی پریشان لگ رہی تھیں
" اسد کہاں ہے؟"دادی نو پوچھا تو اریض نے حیران ہوتے ہوئے انہیں دیکھا
" وہ گائوں گیا ہے دادی ۔" اریض کے جواب پر حسنہ بیگم کے چہرے کی فکر اور بڑھ گئی
"دانین کو کیا ہوا ہے اریض ۔" انہوں نے اب اریض کو غور سے دیکھتے ہوئے پوچھا
"دادی آپ اس سے نہ پوچھنا کچھ۔"اریض انکے گھورنے پر پزل ہو پھر بولا
"کیا مطلب کیا بات ہے؟"حسنہ بیگم چونکی کیوں کہ بات معمولی نہیں لگ رہی تھئ
"دادی آپ کو پتہ ہے جس دن مغیث  آئے تھے یہاں ۔" اریض نے کہا
"ہاں پھر کیا ہوا" حسنہ بیگم نے پوچھا
"اس نے دانین کو کہا کہ وہ رشتہ توڑ رہا اس سے اور سب ختم۔کردیا۔" ارہض نے بتایا
"یا اللہ میری معصوم بچی۔" حسنہ بیگم نے دل پر ہاتھ رکھ کر کہا
"میں جانتا ہوں وہ بہادر بننے کی کوشش کررہی ہے لیکن دادی وہ اتنی بہادر نہیں ہے میں اسکو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں"
حسنہ بیگم بھی دانین کے دکھ کا سوچ کر آبدیدہ ہوگئیں
"دادی  ہمت مت ہاریں ہمیں اسے واپس پہلے جیسا کرنا ہے "اریض نے ان سے کہا
"ہاں میں بات کروں گی اس سے "حسنہ بیگم نے کہا
اریض ان سے بات کر کے باہر نکل گیا اور حسنہ بیگم  خدا سے دعا کرنے لگیں کہ دانین کو ہمت دے کہ وہ اس غم سے باہر آسکے
☆♡-**-*-*-*-*-*-*☆♡☆♡☆♡☆♡
صبوحی وہاں سے واپس آکر تھوڑی دیر آرام کے لیے لیٹی تو آنکھ لگ گئی جب آنکھ کھلی تو شام کے 6 بج رہے تھے
"ہائے اللہ میں اتنا کیسے سو گئی" خود سے کہتی وہ اٹھ کر بیٹھی
اٹھ کر باہر آئی موسم بہت خوشگوار ہورہا تھا وہ چھت پر چڑھ گئی اسے شام کا منظر بہت اچھا لگتا تھا ۔
اس وقت خضر بھی چھت پر ہی تھا اسکی نظر صبوحی پر پڑی جو ڈوپٹے کو گلے میں ڈالے منڈیر پر بیٹھی مسکرا رہی تھی آتشی گلابی رنگ کے جوڑے پر ہرے رنگ کا ڈوپٹہ پہنے بال کی لٹیں چوٹی سے نکلی ہوئیں تھیں کچھ لٹیں چہرے پر بھی آرہی تھیں میک اپ سے پاک چہرہ لیے وہ اسکی موجودگی سے بے خبر گنگنا رہی تھی ۔
"سانوں تیرے نال پیار ہوگیا
ساڈا دل بےقرار ہوگیا"

میرا یہ عشقحيث تعيش القصص. اكتشف الآن