١٩۔

176 16 1
                                        


جس گیراج کو وہ گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ اور مرمت والا گیراج سمجھ رہی تھی۔۔۔۔۔وہ ویسا تو بالکل بھی نہی تھا جیسا اس نے سوچا تھا۔ وہ گاڑیوں کی پوری مارکٹ تھی۔

اس کے سامنے ایک شیشے کی دیواروں والی بہت بڑی عمارت تھی اور اس کے داخلی دروازے کے اوپر بہت بڑا بڑا "The garage" لکھا ہوا تھا۔

وہ جو گیراج گیراج کرتا تھا اس سے مراد مکینک ورک شاپ نہی تھا۔ وہ اس کمپنی کی بات کرتا تھا جس میں گاڑیوں کی ریپیرنگ کا ہی نہی گاڑیاں بنانے کا، بیچنے کا، اور خریدنے کا بھی کام ہوتا تھا۔ اس گیراج کے پارٹنرز تھے زوار، ساگر اور اب عماد۔

اس نے دروازے پہ موجود گارڑ سے اپنا تعارف کروایا تو وہ اسے اس عمارت کے دوسرے فلور پہ بنے ایک آفس میں لے آیا۔ دروازہ بجا کر گارڈ نے اسے اندر جانے کاعندیہ دے دیا۔

ساگر اور زوار اس شیشے کے بنے پر ستاٸش آفس میں بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے۔ ساگر نے جینز اور ٹی شرٹ کے اوپر کوٹ پہن رکھا تھا اور زوار تقریباً سوٹ میں تھا مگر ٹاٸ ڈھیلی کر رکھی تھی اور کوٹ اس نے اپنے بازو پہ ڈالا ہوا تھا۔

امل کو دیکھ کو دونوں نے اس کی جانب رخ موڑا۔ زوار نے شاید تصویروں میں اسے دیکھ رکھا تھا اس کی آنکھوں میں شناساٸ ابھری۔

"اسلام و علیکم بھابھی۔"

اس نے سر کے اشارے سے سلام کا جواب دیا۔ ساگر البتہ اپنی کرسی سے اٹھ کر دروازے تک آیا تھا۔

"آٸیں۔"

اس نے راستہ دیا اور اسے آفس میں رکھے ایک صوفے پر بٹھا دیا اور اس کے ہاتھ میں موجود کیک میز پر رکھا۔

"یہ زوار ہے۔ میرا دوست اور بزنس پارٹنر۔"

ساگر نے تعارف کروایا۔

"اوہ اچھا۔"

امل نے نام سن رکھا تھا مگر دیکھا پہلی بار تھا۔

"میں چلتا ہوں پھر۔ آپ لوگ باتیں کریں۔"

زوار معذرت کرتے ہوۓ چلا گیا۔ اب آفس میں امل اور ساگررہ گۓ تھے۔ ساگر نے بات کا آغاز کیا۔

"آپ نے آنا تھا تو مجھے بتاتیں۔ میں گاڑی بھجوا دیتا۔"

"میں نے کیک بنایا تھا۔ تمھارے لیے لاٸ تھی۔"

وہ شاید شاک میں تھی۔ اس نے سوچا نہی تھا ساگر اتنی شاندار جگہ کام کرتا ہو گا۔ اس کے ذہن میں وہی میلے کپڑے، ہاتھ میں پانا، بازوٶں پہ کالک اور تیل کے نشان ابھر رہے تھے۔ مگر وہ تو اچھا خاصا صاف ستھرا بیٹھا تھا۔ امل کو یاد آیا کہ وہ ہمیشہ گھر سے تیار ہو کر نکلتا تھا۔ کبھی کبھار سوٹ بھی پہن لیتا تھا جب اسے کسی کلاٸنٹ سے ملنے جانا ہوتا یا کوٸ میٹنگ ہوتی۔ وہ کبھی گھر بھی میلا کچیلا نہی آیا تھا نہ کبھی اس کے کپڑوں سے تیل ڈیزل یا زنگ کی بو آٸ تھی جیسا کہ ورک شاپ میں کام کرنے والوں سے عموماً آتی ہے۔

Saagar (Complete)Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang