وہ ناشتے کے بعد انھیں ایک شاپنگ مال لے گیا۔ اچھا مال تھا۔ امل اپنے والد کے گزرنے کر بعد کبھی کسی مال نہی گٸ تھی۔ اور اب تو یہ شہر بھی دوسرا تھا۔ یہاں کے شاپنگ مال بھی بہت خوبصورت تھے۔ امل اور مومنہ ساگر سے تھوڑا پیچھے چل رہی تھیں۔ جیسے وہ ان کو گاٸیڈ کر رہا ہو۔مومنہ کو دو تین چیزیں پسند آ گٸ تھیں۔ ایک ڈاٸری اور کچھ چاکلیٹس اس نے خریدی تھیں۔ ساگر نے اسے بھی کچھ خریدنے کا کہا مگر اس کا کچھ لینے کا دل ہی نہی چاہ رہا تھا۔ ساگر نے اس کے لیے ایک خوبصورت سا پرس خریدا تھا۔
وہ منع کرتی رہی مگر اس نے خرید لیا تھا۔وہ اس کو کبھی کچھ دے نہی پایا تھا۔ اس کے لیے کچھ کپڑے بھی اس نے خریدے تھے نکاح کے بعد مگر اس نے انھیں شروع کے کچھ عرصے تک ہاتھ بھی نہی لگایا تھا۔ اب کبھی کبھار پہن لیتی تھی۔
تھوڑی دیر مال گومتے اور چیزیں خریدتے وہ کچھ تھک گٸ تو ساگر ایک فلور پہ لے آیا جہاں بہت سے کیفے اور ریستوران تھے۔
"کیا کھانا پسند کریں گی آپ۔ اب تو ویسے لنچ ٹاٸم بھی گزر چکا ہے۔"
انھوں نے ناشتہ بھی دیر سے کیا تھا اور اب چار بج رہے تھے۔
باہمی مشورے اور مومنہ کی فرماٸش کے بعد انھوں نے پیزا منگوا لیا تھا۔
پیزا کھانے کے بعد ساگر نے اسے یہاں کی اسپیشل کافی پلانے کا کہا اور کافی کا آرڈر آنے تک وہ باتیں کرتے رہے۔
"تو تم کل کہاں گۓ تھے؟ اتنا تیار ہو کر؟"
ساگر کو اس کی بات پر حیرت ہوٸ۔ وہ آج اسے بہت حیران کر رہی تھی۔
"کام تھا۔ ایک دوست سے ملنے گیا تھا۔"
"اچھا۔"
وہ یوں بولی جیسے یقین کر لیا ہو۔ یہ اس کی عادت کے خلاف تھا کہ وہ ساگر کی کسی بات کو بغیر حیل و حجت کے مان لیتی۔ وہ امل تھی۔ جسے ساگر کی ہر بات جھوٹ لگتی تھی۔
"آپ نے پوچھا نہی کون دوست؟ لڑکی تھی یا لڑکا؟"
اس نے مومنہ کی موجودگی کو کچھ دیر کے لیے فراموش کر دیا تھا۔
"جیسے تم مجھے تو سچ بتا ہی دو گے۔"
وہ ایکدم اس کی بات پر جل گٸ تھی۔ وہ جاننا چاہتی تھی مگر اسے اندر ہی اندر یہ بھی ڈر تھا اگر وہ واقعی لڑکی کہہ دے تو؟
"اوہو ساگر بھاٸ آپ دونوں کو تو ہر وقت لڑنے کی پڑی رہتی ہے۔ اپنا فون لاٸیں دیں مجھے۔ اتنے عرصے بعد تینوں اکھٹے بیٹھے ہیں۔ سیلفی تو لینی چاہیے۔"
مومنہ نے اس کے فون سے کچھ سیلفیز لیں پھر جیسے اسے کچھ یاد آیا۔
" وہ مجھے وہاں ایک چیز اچھی لگی تھی میں اس کی بھی پکچر لے کر آتی ہوں۔ آپ لوگ باتیں کریں۔"
وہ آنکھیں گھماتی ساگر کو اشارہ کرتی خود پتا نہی کہاں چلی گٸ۔ اب وہ دونوں اکیلے بیٹھے تھے ٹیبل پر۔ کافی والا کافی بھی لے آیا اور رکھ کر چلا گیا۔

ESTÁS LEYENDO
Saagar (Complete)
Romanceوہ ساگر جیسا تھا۔ ساری زندگی اس نے لوگوں کی بھیڑ میں بھی تنہا گزاری تھی۔ اسے کبھی محبت نہی ملی مگر اسے محبت ہو گٸ تھی۔ کیا زندگی میں اس کے لیے محبت تھی ہی نہی؟ کیا وہ اس محبت کا حقدار نہی تھا جو سب کو ملتی تھی؟ کیا وہ محبت دے کر بھی محبت پا نہی سکتا...