17.

158 15 1
                                    

وہ اس کی الماری میں فاٸل ڈھونڈ رہی تھی جب اس کا ہاتھ کسی سخت سی چیز سے ٹکرایا۔

فاٸل نکال کر اس نے وہ چیز بھی نکالی۔ وہ گفٹ پیک تھا۔ وہ اسے کچھ جانا پہچانا سا لگا۔

وہ چوکور سا ایک ہاتھ سے کچھ بڑا ڈبہ تھا۔ امل کے ذہن میں ایک جھماکا سا ہوا۔ وہ پہچان گٸ۔ یہ وہی ڈبہ تھا جو ساگر نے اسے دینا چاہا تھا جب اس نے دروازہ بند کرتے اس کا ہاتھ زخمی کر دیا تھا۔

اس نے وہ نہ پھینکا تھا نہ ہی کھولا تھا۔ وہ یونہی رکھا تھا اس کی الماری میں حفاظت سے۔ امل نے اس کو ہلایا تو اندر سے ٹوٹے کانچ کے آپس میں رگڑنے کی آواز آٸ۔

امل احتیاط سے اسے کھولنے لگی۔ پہلے اس کی ٹیپ اتاری پھر آہستہ سے بغیر پھاڑے اس کا خورصورت گولڈن گلیٹر والا کور اتارا۔

امل احتیاط سے اسے کھولنے لگی۔ پہلے اس کی ٹیپ اتاری پھر آہستہ سے بغیر پھاڑے اس کا خورصورت گولڈن گلیٹر والا کور اتارا۔

Ops! Esta imagem não segue nossas diretrizes de conteúdo. Para continuar a publicação, tente removê-la ou carregar outra.

وہ سادہ سا کرسٹل پیپر شیٹ کا ٹرانسپیرنٹ ڈبہ تھا مگر بہت موٹا تھا۔ کسی اچھی دکان سے خریدا ہوا لگتا تھا۔

اندر وہ خوبصورت سا سنو گلوب جس کا بلبلے جیسا کانچ آدھا ٹوٹ چکا تھا۔ اس گلوب کے وسط میں بہت خوبصورت سا گھر بنا تھا اور ارد گرد سنو اور گلیٹر پھیلی تھی۔

وہ ٹوٹا ہوا بھی بہت خوبصورت لگ رہا تھا اگر ثابت ہوتا تو کتنا پیارا ہوتا۔ امل کو اسے دیکھ کر ہی اندازہ ہو رہا تھا۔ وہ سفید کے ساتھ ہلکے رنگوں میں بنا خوبصورت سا چھوٹا سا گھر تھا۔

ساگر کا گھر۔ جو وہ اس کے ساتھ بنانا چاہتا تھا۔ جسے جانے انجانے میں امل نے بہت بے دردی سے توڑا تھا۔ اور اس نے شکایت بھی نہی کی تھی۔ امل کی آنکھوں میں ایک بار پھر وہ منظر گھوم گیا۔

کیسے وہ اسے اسکی ماں سے صلح کرنے کا کہہ رہا تھا اور کیسے وہ اس سے اس کی بدتمیزی کے باوجود خود معافی مانگ رہا تھا۔ اور کتنے مان سے وہ اسے یہ تحفہ دے رہا تھا جو اس نے قبول نہی کیا تھا اور اس کا ہاتھ بھی دروازے میں دے دیا۔ خون بھی نکلا تھا مگر امل نے ایک بار بھی اس سے نہی پوچھاکی اس کا زخم ٹھیک ہوا کہ نہی؟ وہ اتنی سنگدل تو نہی تھی پر ساگر کے ساتھ ایسا برتاٶ کیوں کرتی تھی؟

اسے شدت سے رونا آ رہاتھا۔ امل نے اس کے ساتھ کیا کیا نہی کیا تھا مگر اس نے بدلے میں کبھی شکایت بھی نہی کی تھی۔ بلکہ اس کا خیال ہی رکھا تھا۔

Saagar (Complete)Onde histórias criam vida. Descubra agora