وہ اس سے یہ نہی پوچھ پایا کہ کون سا جھوٹ؟"میں ایسے آدمی کے ساتھ نہی رہ سکتی جو حرام کماتا ہو۔ لوگوں کی جیبیں کاٹتا ہو اور ہمیں بھی حرام کھلاۓ۔"
وہ غصے میں تھی۔ وہ بھول گٸ تھی کہ کچھ دیر پہلے وہ اسے بہت بڑی مصیبت سے بچا کر لایا تھا۔
"آپ کو جو بھی شکایت ہے آپ کو مجھ سے کہنا چاہیے تھا۔ یوں گھر چھوڑ کر نہی جانا چاہیے تھا۔اگر وہ لڑکا عمر آپ کو ہاں نہ دیکھتا اور مجھے نہ بتاتا تو؟؟؟"
اس نے نہ اس الزام کی تصدیق کی نہ تردید۔ وہ اب بھی الجھی تھی۔ وہ اس کے الزام جھٹلا نہی رہا تھا۔ تو کیا واقعی؟ اس سے آگے وہ سوچنا نہی چاہتی تھی۔
"آپ کو یہاں نہی رہنا تو کوٸ بات نہی۔ میں آپ کو دوسرا گھر لے دوں گا۔ لیکن آپ میری زمہ داری ہیں میں آپ کو یوں اکیلا نہی چھوڑ سکتا۔"
"تمھیں شاید میری بات سمجھ نہی آٸ۔ میں تمھارےساتھ، تمھارے کسی احسان یا ذمہ داری کے ساتھ نہی رہنا چاہتی۔ میں اب تم سے کوٸ تعلق نہی رکھنا چاہتی۔"
آخر میں اس کی آواز ایکدم تیز ہو گٸ۔وہ کیا کہہ رہی تھی؟ ساگر کو لگا اس کے پیروں کے نیچے سے کسی نے زمیں کھینچ لی ہو۔ وہ اس پہ غصہ نہی تھی۔ وہ اس سے نفرت کرتی تھی۔ وہی نفرت جو وہ ہمیشہ سے کرتی آٸ تھی۔
"آپ کی طبیعت ٹھیک نہی ہے۔ اس بارے میں ہم بعد میں بات کریں گے۔ آپ جا کر سو جاٸیں۔"
وہ یوں بولا جیسے وہ کوٸ اور زبان بول رہا ہو جو اس کی سمجھ میں بھی نہ آ رہی ہو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ وہ چپ چاپ اٹھ کر با ہر نکل گیا لیکن اس بار وہ دور نہی گیا تھا بس گھر سے باہر ہی رہا تھا۔
وہ سوچنا بھی نہی چاہتا تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا تھا۔
۔۔۔
شام کو جب وہ گھر سے نکلا تھا اس کا تھپڑ کھا کر، تو غصے میں تھا۔ وہ واقعی نہی سمجھا تھا اس لڑکی نے بِنا اس کا جواب جانے کیوں اس پر فردِجرم عاٸد کر دی تھی۔
وہ اسے چور یا ڈاکو یا غلط کاموں میں
ملوث کوٸ آدمی سمجھ رہی تھی۔ وہ اگر ایسا سمجھ رہی تھی تو اس میں اس کا تو کوٸ قصور نہی تھا۔ وہ تو ثبوت کی بنا پر ہی ایسا کر رہی تھی تو کیا غلط تھا۔ لیکن وہ اس کی کسی بات کا یقین نہ کرتی۔ اسی لیے اس نے کوٸ صفاٸ یا مجبوری بتانے کی کوشش نہی کی تھی۔ وہ ڈراٸیو کرتے کافی دور نکل آیا تھا جب اس کے فون پر کال آٸ۔اس نے فون آف کرنا بھی ضروری نہی سمجھا تھا۔ کون تھا جسے اس کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق پڑنا تھا۔ پھر یہ تردد کیوں کرتا وہ۔
اس نے فون اٹھا کر کان سے لگا لیا۔
"ہاں عمر بولو۔"
وہ اس کے گیراج میں کام کرنے والا لڑکا تھا۔ اس وقت فون کیا تھا تو یقیناً کوٸ ضرورت ہو گی۔

DU LIEST GERADE
Saagar (Complete)
Romantikوہ ساگر جیسا تھا۔ ساری زندگی اس نے لوگوں کی بھیڑ میں بھی تنہا گزاری تھی۔ اسے کبھی محبت نہی ملی مگر اسے محبت ہو گٸ تھی۔ کیا زندگی میں اس کے لیے محبت تھی ہی نہی؟ کیا وہ اس محبت کا حقدار نہی تھا جو سب کو ملتی تھی؟ کیا وہ محبت دے کر بھی محبت پا نہی سکتا...