5.

177 11 1
                                        

"میں تمھیں کہہ رہی ہوں کہ ہمارے گھر آنے کی ضرورت نہی ہے اور تم کیا بکواس کر رہے ہو؟"

"آپ جیلس ہو جاتی ہیں کہ ان کے لیے کوٸ تحفے لاتا ہے آپ کے لیے نہی لاتا۔ اسی لیے آپ مجھے ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاکہ ان کو بھی کچھ نہ ملے تو آپ کو تسکیںن ہو۔"

امل نے بہت کڑے تیوروں سے اسے دیکھا۔ یہ ڈھیٹ آدمی اسے کیا سمجھ رہا تھا۔

"میری بات سنو کان کھول کر۔ مجھے کسی کی خیرات میں ملے تحفوں میں کوٸ دلچسپی نہی ہے۔ میں تمھارے فریب کو اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ تم جیسے گھٹیا لوگوں کے چہرے میں نے بہت دیکھے ہیں اس لیے تم مجھے دھوکہ نہی دے سکتے سمجھے؟؟"

وہ مزید غصے میں پھنکاری تھی۔

"کسی کے تحفوں کے بارے میں آپ کا یوں اندازے لگانا ٹھیک نہی ہے۔ ماں کو چیزیں خیرات میں نہی دی جاتیں۔ میں آپ کو اس لیے کچھ نہی دیتا کہ آپ قبول نہی کرتیں اور میری محنت کی کماٸ سے خریدی چیزوں کومیں بے قدر ہوتے نہی دیکھ سکتا۔"

"میں نے کہا نا مجھے تمھارے۔۔۔۔"

وہ اتنا ہی بول پاٸ تھی کہ اس کی امی باہر آ گٸیں۔

"امل۔ کیا کر رہی ہو ادھر؟ اور تم سے کس نے کہا ساگر سے یوں آ کر لڑو۔ میں نے تمھاری تربیت ایسی تو نہی ی تھی۔"

اس کی امی کو اتنا افسوس ہو رہا تھا اسے ساگر سے ہوں لڑتا دیکھ کر۔ وہ اس کی باتیں سن چکی تھیں۔

"امی آپ کو ابھی بھی یہ آدمی ٹھیک اور میں غلط لگ رہی ہوں؟"

وہ جیسے بے یقین سی تھی۔

"تمھیں اس طرح بدتمیزی کرنا تو نہی سکھاٸ تھی میں نے۔"

امل کی آنکھیں پانی سے بھرنے لگیں۔ وہ اس کے سامنے ماں کے ہاتھوں بے عزت ہوتے برداشت نہی کرسکتی تھی۔ آنکھیں رگڑتی وہ اندر بھاگ گٸ۔

"بیٹا برا مت ماننا اس کی باتوں کو۔ آج ک بہت پریشان رہنے لگی ہے۔ پتا نہی کیا ہوتا جا رہا ہے اسے۔"

انھوں نے فکرمندی سے کہا تھا۔ وہ بیٹی کا دل توڑنا نہی چاہتی تھیں لیکن وہ اس بیٹے کا بھی دل توڑنا نہی چاہتی تھیں۔

"کوٸ بات نہی ماں جی لیکن وہ آپ سے ناراض ہو گٸ ہے۔ آپ کو میرے سامنے اسے یوں ڈانٹنا نہی چاہیے تھا۔"

وہ مسکرا کر کہتا انھیں امل کے لیے فکرمند لگ رہا تھا۔

"وہ ٹھیک ہو جاۓ گی تم فکر نہ کرو۔ ماں ہوں میں اس کی۔ کتنا ناراض رہے گی مجھ سے۔"

وہ اسے تسلی دیتی اور کھانے کا پوچھتیں اپنے گھر چلی گٸیں اور کچھ دیر میں اسے کھانا بھی بھجوا دیا۔

۔۔۔

امل کی ناراضگی کم نہی ہوٸ۔ ایک ہفتہ گزر گیا اس نے گھر میں بات چیت بھی بند کر رکھی تھی اور کھانا پینا بھی چھوڑ رکھا تھا۔

Saagar (Complete)Nơi câu chuyện tồn tại. Hãy khám phá bây giờ