sneak pic 2 from third episode

1.5K 75 10
                                        

تھوڑی دیر کے توقف کے بعد حائمہ بولی اگر کوئی آپکو شدید ناپسند ہو تو اسکو اپنی زندگی میں نہیں لانا چاہیے اپنی مرضی سے فیصلہ کریں دوسروں پر مت جائیں
اور تم نے بھی تو دوسروں کیلئے فیصلہ کیا ہے ارحان نے طنز کیا تھا
آپ غلط سمجھ رہے ہیں میں نے اپنی مرضی سے یہ فیصلہ لیا ہے حائمہ نے کہا اور سچ بھی یہی تھا کہ اسنے آغا جانی کے کہنے پر سوچا تھا مگر فیصلہ خود لیا تھا ارحان سے اسکو کوئی مسئلہ نہیں تھا سوائے اس بات کے کہ وہ اسکی ہر وقت بےعزتی کرتا رہتا تھا مگر ارحان نے جتنا کچھ سنا تھا وہ اسے سن کر بدگمان تھا
جھوٹ تو ہمیشہ سے لاجواب بولتی ہیں آپ حائمہ آفندی ارحان نے اسکی طرف دیکھتے ہوئے کہا تو وہ اسکی  سیاہ آنکھوں میں دیکھ کر بولی بعض اوقات حقیقت وہ نہیں ہوتی جو آپکو لگتی ہے اسلئے بدگمان نہیں ہونا چاہیے
گھر آ چکا ہے تم جاؤ ارحان نے کہا
حائمہ گاڑی سے اتر گئی تھی
ارحان نے تیزی سے گاڑی موڑی تھی اور چلا گیا تھا
حائمہ اسکی گاڑی کو دیکھ رہی تھی اور پھر ایک لمبی سانس لے کر وہ اندر چلی گئی تھی
آج کی بات چیت نے حائمہ کو ذہنی طور پر پریشان کر دیا تھا
وہ سوچ رہی تھی کہ کیا اس نے غلط فیصلہ کیا ہے ذہن پہ ایک بوجھ سا تھا وہ سوچ سوچ کر پریشان تھی کہ کیا اسے فیصلہ بدل دینا چاہیے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

عیدِ زندگی (مکمل) Where stories live. Discover now