sneak pic of third episode

1.6K 92 13
                                        

معافی چاہتی ہوں آپکے آفس کے کام میں مداخلت کرتے ہوئے مگر آپکو دیکھ کر ملے بغیر نہ رہ سکی حائمہ نے ان دونوں کو شاپنگ کرتے ہوئے دیکھ کر طنز کیا
تمہیں کیا مسئلہ ہے ارحان  جو بھی کرے تمہیں کیا ارحان کے بولنے سے پہلے ہی ثناء بولی تھی
لگتا ہے انھوں نے آپکو بتایا نہیں کہ اب سب کچھ مجھے ہی ہے حائمہ نے مسکراتے ہوئے کہا تو ارحان نے ابرو اچکائے تھے کہ واقعی؟؟؟
کیا کہنا چاہ رہی ہو جلدی کہو ثناء تپی تھی
ارے ڈیئر کزن تمہیں ابھی خالہ نے بتایا نہیں اور بگ بی آپ نے بھی نہیں بتایا عون نے انٹری ماری تھی
کیا کہہ رہے ہو کیا نہیں بتایا تم نے مجھے ارحان ثناء نے ارحان سے پوچھا تھا تو وہ بولا دراصل ••••
ارے میں بتاتا ہوں بگ بی اور حائمہ کی شادی ہو رہی ہے نا اور اس میں چار چاند تو بگ بی کی سب سے اچھی کزن ثناء کو ہی لگانے ہیں عون نے حائمہ کی طرف دیکھ کر آنکھ دباتے ہوئے کہا
ثناء تو ہکا بکا ہی رہ گئی تھی

بھائی ہم لوگ ابھی شادی کے کارڈز لینے جا رہے ہیں آپ حائمہ کو گھر چھوڑ دیں ثناء کو ہم خود چھوڑ دیں گے راستے میں مہوش نے کہا تو عون اور حائمہ اسکے حملے پر عش عش کر اٹھے تھے
چلو حائمہ ارحان نے کہا جو کب سے خاموش تماشائی بنا کھڑا تھا اور حائمہ ثناء پر ایک جتاتی نظر ڈال کر چلی گئی جبکہ پیچھا عون اور مہوش اپنی مسکراہٹ دبانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے

عیدِ زندگی (مکمل) Where stories live. Discover now