episode 28

150 23 16
                                    

"لیلہ کے پیروں سے زمین نکل گئی"
"فوراً خود کو سنبھلا اور بولی کون ملک التمش.....!
"مجھے کیا پتا کون وہ تو تم سب کو بتاؤ گی....."
"تمھیں sms کیوں کرتا ہے...."
"کون سے sms...."
"وہی sms جو اس نے تمہیں کیے ہیں...."
"کیا کیا ہے تم نے زارا کے ساتھ....!
"لیلہ میں نے کچھ نہیں کیا اس کے ساتھ اور کچھ کیوں کروں گی میری بہن جیسی ہے...." "حارث پر لیلہ وہ تمھاری بہن تو نہیں ہے....." "تم خود شیث کو بتاؤ گی زارا کی بے گناہی...."
"یا میں بتاؤ....!
"لیلہ آپے سے باہر ہو گئی"
"اگر تم نے کچھ بھی کیا یا کسی کو بتایا میں ہاشم انکل اور ملک رخسار کے عشق کی کہانی سب کو سوناؤ گی....!
"اس عمر میں پھپھو اور انکل کے درمیان کچھ بھی ہو سکتا ہے...."
"کیا مطلب ہے تمھاری اس بکواس کا سیدھا سیدھا بتاؤ...."
"یہ پہلیاں مت بجھاؤں"
"مطلب سیدھا سیدھا یہ ہے" کہ
"التمش فاروق کی پھپھو سے آنکل ہاشم کا عشق تھا پھر خاندان کے لیے انہیں چھوڑ دیا اور انکل نے اپنا گھر بسا لیا رخسار ملک نے ان کے پیار میں کبھی شادی نہیں کی....."
"جب ملک کو پتا چلا کہ ہم آفندی حویلی سے ہیں تو پھپھو کا بدلہ لینے کی آگ اس کے دل میں بھڑک اٹھی...."
"تو ایک دن موقع دیکھ کر وہ زارا کو اپنے ساتھ لے گیا پتا نہیں اسکے ساتھ کیا کیا ہو سکتا اس کی عزت...."
"ابھی لیلہ نے بات مکمل نہیں کی تھی"
"حارث نے اس کے منہ پر زور دار تماچا لگا دیا"
" تم اگر اس کی نفرت کو ہوا نہ دیتی تو لیلہ اس کی کبھی ہمت نہ ہوتی وہ کچھ کرتا اور زارا پر الزام لگانے سے پہلے اپنے اندر جھانک لینا....!
"تمھارے اس التمش کی ریکارڈنگ اور سکرین شاٹ ہیں میرے پاس اس نے زارا کو کچھ نہیں کہا تھا زارا پر انگلی اٹھانے سے پہلے سوچ لینا اگر شیث تمھارا بھائی ہے تو زارا میری بہن ہے.....! اور
"بابا نے خاندان کی عزت کے لیے اسے چھوڑا تھا پر تم کیا جانو عزت کیا ہوتی ہے جو اپنے خون کے رشتوں کے ساتھ بغض اور نفرت کر سکتی ہے اسے کیا عزت کا پتا ہو گا....!
  "دیکھوں لیلہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے جب تمھاری چالاکیوں سے پردہ اٹھنا تھا تو ایک منٹ بھی نہیں لگا....!
"تمھاری غلطی نہیں ہے تم حسد میں آندھی ہو گئی"
"پہلے قاسم کی موت کی وجہ بنی اچھا کیا تھا انہوں نے تمھیں کبھی پیار نہیں کیا اس قابل ہی نہیں ہو تم...."
"لیلہ زارا کا ظرف تو دیکھوں وہ شیث سے پیار کرتی تھی پر بھائی کا دل رکھ لیا ان کو خوش کرنے کے لیے کہہ دیا جو بابا اور بڑے فیصلہ کرے اپنی حیا بھی برقرار رکھی اور گھر والوں کو بھی مان دیا یہ ہوتی ہے ایک خاندانی عورت.....!
"لیلہ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا وہ اپنی ہی چال میں الجھ گئی تھی...."
"بس یہ ہی کہہ سکی تم نے بہت بڑی غلطی کر دی ہے ہاتھ اٹھا کر اچھا نہیں ہوگا تمھارے لیے.....!
"حارث کیا کر لوں گھر میں بابا کی سٹوری سناؤ گی جاؤ میں کہتا ہوں جاؤ سب کو بتاؤ....."
"بابا کی عزت سب کی نظروں میں مزید بڑھ جاۓ گی...."
"خاندان کی عزت کے لیے اپنے پیار کو چھوڑ دیا خاندان سے محبت اور عزت کا اسے بڑا اور کیا ثبوت ہو گا....!
"لیلہ کو بُری طرح شکست ہو رہی تھی  جاؤ شاباش بتاؤ سب کو خود تمھیں پتا چل جائے گا....." اور
"بس پھر تمھاری عزت دو کوڑی کی رہ جائے گی...."
"بہت غرور تھا نہ شیث کی نظروں میں ناناجی کی نظروں میں بہت اچھی ہو...."
"کیا فائدہ ایسے اچھا بننے کا...."
"تم خود شیث کو بتانا پسند کروں گی اپنے منہ سے یا میں ثبوت کے ساتھ جا کر بتاؤ....." "لیلہ کو اپنی ہار دکھ رہی تھی فوراً ہی چلاکی سے حارث کے پیروں میں گر گئی پلیز تم مجھےمعاف کر دوں.....! اور
"اس راز کو اپنے تک رکھنا میں تمھارا احسان زندگی بھر نہیں بھولوں گی...."
"حارث تم جا کر زارا کی بے گناہی کا شیث کو بتاؤ...."
"میں وعدہ کرتا ہوں"
"گھر میں کسی کو نہیں بتاؤں گا اور شیث اور زارا کو بھی منا لوں گا وہ کسی کو نہیں بتاۓ گئے.....! اور
"ہاں اگر تم دل سے معافی مانگ لو تو وہ
"تمھیں معاف کر دیں"  اور
"لیلہ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا"
"شیث کی نظروں میں گرنا نہیں چاہتی تھی...."
"وہ ہر بات ماننے والے بھائی کو نہیں کھونا چاہتی تھی..."
"فلحال ہاں میں سر ہلا دیا...."
"میں شیث کو خود سب بتاؤ گی زارا سے بھی معافی مانگوں گی....!
"حارث اسے آج  رات کا کہہ کر کمرے میں اسے اکیلا چھوڑ کر چلا گیا....!

..................................................................
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"حارث کے جاتے ہی لیلہ نے ملک کو کال کر دی....."
"کال ریسیو ہوتے ہی  تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے کال اور میسج کرنے کی سب کچھ حارث نے پڑھ لیا ہے...."
"تمھیں پتا بھی ہے تم نے کیا کر دیا ہے  دو ٹکے کے انسان خود کو کیا سمجھتے ہو....!
"ملک تو اب اسے اس کی اوقات یاد دلانے والا تھا...."
"میں دو ٹکے کا ہوں یا نہیں یہ تمھارا مسئلہ نہیں ہے...."
"تمھیں اپنی فکر کرنی چاہیے تمھاری اصلیت جان کر تمھاری گھر والوں کے سامنے کیا اوقات رہ جائے گی....! اور
"اچھا ہوا حارث نے مسیج پڑھ لیے ہیں ورنہ زارا کج6 بے گناہی ثابت کرنے کے لیے میں خود تمھارے گھر آرہا تھا...."
"میرا کام تو بس تمھارا شچ سب کو بتانا تھا خوبصورتی کے پیچھے چھپا شیطان سب کو دکھانا تھا...." شاید
"زارا کی بے گناہی ثابت ہونے کے بعد اللہ تعالٰی مجھے معاف کر دے...."
"لیلہ تمھیں کیا لگتا ہے یہ سب کر کے تمھیں معافی مل جائے گی تو یہ صرف تمھاری بھول ہے....!
'گھٹایا لڑکی تم نہ خود کبھی اچھی ہو سکتی ہو اور نہ کبھی تمھیں کوئی اور اچھا نظر آۓ گا...." کیونکہ
"تم سب کو اپنی طرح خود غرض اور مطلبی سمجھتی ہو سب تمھاری طرح نہیں ہوتے کسی کو سدھرنے کے لیے ایک ٹھوکر ہی کافی ہوتی ہے....!
"اللہ پاک جیسے چاہیے ہدایت دے دیں"
"ملک ویسے بھی مجھے اپنے اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہونا ہے تمھارے سامنے نہیں"
"پھر مجھے کبھی فون مت کرنا میرا کام اللہ تعالیٰ نے حارث کے زریعے پورا کر دیا ہے...." "لیلہ مجھے بھی کوئی شوق نہیں تم سے رابطہ رکھنے کا...."
"ملک بس آخری بار دل سے پوچھوں کیا تم کبھی صحیح تھی تمھیں جواب مل جائے گا....."
"لیلہ تمھارے مشورے کا شکریہ"
"میرے دل کو پتا ہے میں کبھی غلط ہو ہی نہیں سکتی اور فون بند کر دیا...."
"کیا لگتا ہے ملک کو اچھی باتیں کر کے میرے سامنے خود کو اچھا ثابت کر لے گا تو یہ بھول ہے اس کی....."
..................................................................
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"لیلہ پھر کوئی پلین سوچنے لگی کہ کیا کیا جاۓ"
"اگر شیث کو سچ کا پتا چل گیا تو زارا کو وہ معاف کر دے گا اور زارا تو ہر بار کی طرح اس بار بھی جیت جاۓ گی....!
"پر اس بار میں کچھ اور ہی کروں گی"
"ایسا کرتی ہوں شیث کو جھوٹ بول کر کوئی کہانی سنا دوں گی...."
"بھائی کی نظروں میں بھی پھر سے اچھی بن جاؤں گئی"
"حارث کو بھی آپنے جال میں پھنسا لوں گی تمھارے کہنے پر معافی مانگی ہے"
"اب اس ٹاپک پر پھر بات مت کرنا"
"میں کیسے اتنی لاپروا ہو سکتی ہوں اپنا فون کیسے بھول گئی...."
"جو ہونا تھا ہو گیا ہے اب آگے سے خیال رکھوں گی"

..................................................................
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Do vote follow n comment thanks ❤️💕

کیا مجھے پیار ہےWhere stories live. Discover now