episode 20

180 26 6
                                    

"آج ان کا پہلا پیپر تھا...." اور
"وہ سب سے پہلے پہنچ گئی تھی...!
"زارا اور لیلہ تھوڑی کنفوز بھی تھی...."
"بزنس کا سبجیکٹ ان کو تھوڑا مشکل لگ رہا تھا....؟
"مہک بھی آ گئی تھی پر زارا کی نظر ملک پر تھی وہ اسے مسلسل اگنور کر رہا تھا...."
"زارا کو ملک کا اگنور کرنا بہت بُرا لگ رہا تھا...."
"مہک نے کہا چلو یار اپنے ڈیپارٹمنٹ میں چلتے ہیں...."
"زارا نے کہا مہک تم دونوں جاؤ میں ابھی آرہی ہوں...."
"لیلہ نے کندھے اچکاۓ اور کہا اوکے...." اور
وہ دونوں اپنے ڈیپارٹمنٹ کی طرف چلی گئیں...."
"زارا نے جاتے ہوئے ملک کو روک کر سوری بولنا چاہا...." مگر
"ملک نے اسے ٹوک دیا زارا تم اگر سوری کرنا چاہتی ہو تو از اوکے...."
"پلیز ملک میں آپ کو ہرٹ کرنا نہیں چاہتی تھی...."
"مجھے آپ کی مما کا نہیں پتا تھا....!
"مس اگر میری مما زندہ بھی ہوتی تو آپ کو حق نہیں پہنچتا تھا آپ ان کی پرورش پر انگلی اٹھاۓ...."
"کوئی بھی ماں اپنے بچوں کی پرورش غلط نہیں کرتیں...."
"ماں تو ماں ہوتی ہے اور سب کی سانجھی ہوتی ہیں...." 
"ماں جیسی ہستی کو صحیح اور غلط کہنے والے ہم اور تم کون ہوتے ہیں...."
"زارا کے دل پر ملک کی بات لگی تھی...."
"آپ صحیح کہہ رہے ہیں...."
"ہم ماں پر بات کرنے والے کوئی نہیں ہوتے ہیں اور اس لیے میں بہت شرمندہ ہوں ملک...." اور
"دل سے سوری...."
"زاراشایان میں کون ہوتا ہوں تمھیں معاف کرنے والا معاف کرنے والی ذات تو اللہ پاک کی ہے تم ان سے معافی مانگوں مجھ سے نہیں....."
"بس کچھ دن ایسے ہی مذاق سے تنگ کر رہا تھا یونیورسٹی میں ریگنگ ہوتی ہے تو اس لیے میں نے اور میرے گروپ نے آپ کے ساتھ کرنے کا سوچا پر اپ تو شاید مذاق پسند نہیں کرتی...."
ملک تو زارا کو شرمندہ ہی کیے جا رہا تھا...."
"زارا نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے...."
"بس مجھے غصہ تھوڑا جلدی آجاتا ہے...."
"تو مس زارا جب غصہ کرنا جانتی ہو...." تو "غصہ پر کنٹرول کرنا بھی سیکھنا چاہیے...." "ملک جاؤ پلیز پیپر میں لیٹ ہو جاؤ گی...." "زارا ہممم اوکے پیپر کے بعد کیفے میں ملتے ہیں...."
"ملک جیسے آپ کو ٹھیک لگے بول کر چلا گیا تھا...."
"زارا کا بھی پیپر شروع ہونے والا تھا وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ میں چلی جاتی ہے...."
"ہادی خیر ہے ملک میں دیکھ رہا تھا کب سے باتوں میں لگے ہوئے ہو کہں پیار تو نہیں ہو گیا...."
"نہیں نہیں میں نہیں مانتا...."
"ملک مسکرانے لگا کیمنے انسان بلی کو جال میں پھنسانے کے لیے چھیچھڑے بھی تو ڈالنے پڑتے ہیں نا...."
"کیا مطلب میں کچھ سمجھا نہیں ملک"
" کیا پلین ہے...."
"ملک کوئی پلین نہیں ہے...."
"بس زاراشایان آفندی کی تباہی کی تیاری ہو رہی ہے...."
"ہادی اس کی بات پر ہنسنے لگتا ہے اور ملک سے کہتا ہے تم منجھے ہوئے کھلاڑی ہو...." "ملک کوئی شک کی بات....!
"پیپر کے بعد زارا اور لیلہ کیفے میں چلی جاتی ہیں...." اور
"مہک کا ڈرائیور اسے جلدی لینے آجاتا ہے...."
"ملک کو کیفے میں اکیلا دیکھ کر زارا اس کے ساتھ والی کرسی پر جا بیٹھتی ہے...." اور
"لیلہ اپنے پلین کو کامیاب ہوتا دیکھ کر خوش ہو رہی ہوتی ہے...."
"زارا میں کافی کا کہہ کر آئی...."
"ملک اسے مخاطب کرتا ہے زارا تم بیٹھو...." "ملک کے ہوتے ہوۓ تم آرڈر دینے جاؤ یہ بہت ہی ناقابل قبول بات ہے تم بیٹھو وہ خود آرڈر لینے آجاۓ گا...."
  "زارا وہی بیٹھ جاتی ہے اور کچھ دیر کے بعد دیکھ کر حیران ہوتی ہے تین کافی کے کپ ان کے ٹیبل پر پہنچا دیے جاتے ہیں...."
"کافی پینے کے ساتھ ساتھ آب وہ ملک سے باتیں کرنے لگتی ہے....!
"ملک سٹیڈی کمپلیٹ ہونے کے بعد کیا کرنے کا ارادہ ہے...."
"کوئی خاص نہیں بس دادا بابا کا بزنس اور اگے بڑھانا ہے...."
"زارا  واؤ نائس...."
"تم کیا کروں گی...."
"زارا ابھی کچھ سوچا نہیں ہے...."
"لیلہ چلو یار ڈرائیو آ گیا ہو گا ملک کو خدا حافظ بول کر دونوں گھر آجاتی ہیں...." اور ریسٹ کرنے کے بعد اگلے پیپر کے لیے پرھنے بیٹھ جاتی ہیں...."
"لیلہ میں نے تم سے کہا تھا نہ ملک اچھا انسان ہے...."
"زارا ہاں شاید بات کرکے ایسے لگا جیسے وہ بُرا بننے کا ناٹک کرتا رہا ہو...."
"لیلہ تو کیا سوچا ہے تم نے...."
"کیا مطلب کیا سوچا ہے....!
"میری جان میرا مطلب تھا بات کرنے کے بارے میں کیا سوچا ہے...."
"لیلہ اب اجازت ہے ملک سے بات کر سکتی ہوں کیا...."
"زارا تو پہلے تم میری کون سی اجازت لیتی رہی ہو بات تو پہلے بھی کرتی تھی نہ...."
"سن کر لیلہ کا رنگ پھیکا پڑ گیا تھا...."
"اسے ایسے جواب کی امید نہیں تھی...."
"زارا مذاق کر رہی ہوں تم تو چپ ہی ہو گئی ہو...."
"نہیں بس پڑھ رہی تھی...."
"زارا ہممممم....!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"زارا اور لیلہ آج بھی پیپر کے بعد کیفے میں چلی گئی تھی...." اور
"ملک بھی ان کے پاس آگیا تھا"
"ملک مہک کو پیپر کے فوراً بعد ہی گھر بھیج دیتا اسے ڈر تھا کہیں پھپھو کے سامنے زارا کا پھر ذکر نہ کر دے...." اور 
"پلین خراب نہ ہو جائے...."
"زارا آج پھر ملک سے پوچھ رہی تھی تم لائف میں کیا چاہتے ہو...."
"کچھ خاص نہیں بس پڑھائی ختم کر کے سب سے پہلے تو مہک کی اچھی جگہ شادی کرانا چاہتا ہوں...."
"جتنی جلدی وہ اپنے گھر کی ہو جائے اتنا اچھا ہے...."
"باقی جو اللہ نے قسمت میں لکھا ہے وہ ہی مل جائے...."
"لیلہ کیوں مہک کی شادی تو کرو گے خود کنوارے رہنے کا ارادہ ہے...."
"ملک قہقہ لگا کر بس کوئی اچھی لڑکی مل جائے تو میں بھی شادی کر لوں گا...."
"زارا کو تجسّس ہوا تو پوچھ ہی لیا کیسی لڑکی چاہتے ہو ملک...."
"پیاری ہو یا نہ ہو دل کی بہت اچھی ہو میری دوست بن کر رہے ہمیشہ غریبوں کی مدد کرنے والی ہو پانچ وقت کی نمازی ہو میرے گھر والوں کو اپنے گھر والا سمجھے بابا اور پھپھو کی عزت کرےمہک کی بہن بن کر رہے...."
"میرے علاؤہ کبھی کسی کا نہ سوچے شادی سے پہلے بے شک جیسی ہو شادی کے بعد صرف اور صرف ملک کی ہو یہ سب باتیں ہوئی اس میں تو میں اس کو اتنی عزت اور پیار دوں گا اس کی سوچ سے بھی زیادہ اس کا اتنا ہی خیال رکھوں گا جیتنا اس کا حق ہو گا...."
"زارا غور سے ملک کی باتیں سن رہی تھی...."
" ملک میرے نزدیک ایک عورت کو اگر اس کے شوہر سے پیار اور عزت ملے تو شاید اس کی آنکھ میں کبھی ایک آنسو بھی نظر نہ آۓ اور ویسے بھی عورت کی عزت اور احترام کرنا مرد پر فرض ہے...." اور
"میری سوچ ہے ایک عورت کو مرد کے لئے راستہ تبدیل کرنا پڑے تو پھر مرد اور گلی کے کتے میں کوئی فرق نہیں ہے...."
"زارا واؤ گریٹ...."
"اللہ پاک آپ کو ایسی ہی لڑکی دے آمین...."
  "ملک ہممم آمین.....!
"ملک اپنی چال میں کامیاب ہو رہا تھا زارا کے دل میں اب اس کے لیے غلط فہمی کی جگہ عزت و احترام نے لے لی تھی....!
"آب زارا ملک سے بات کر کے خوش اعر مطمئن تھی...."
"آنے والے وقت کو بھلا کون ٹال سکتا ہے جو قسمت میں لکھا دیا جاتا ہے ہوتا تو وہی ہے....."
"زارا کی قسمت میں بھی کانٹے لکھ دے تھے...."
"شاید ہی کوئی اب اس کی زندگی میں خوشیاں لا سکتا تھا...."
"لیلہ کی نفرت اور غصے اور حسد نے زارا کی زندگی برباد کر دی تھی...."
"زارا تو قاسم کی موت سے بھی نہیں سیکھی تھی...."
"اسے اور زندگی کیا سزا دیتی انسان کو سدھارنے کے لیے ایک پل ہی لگتا ہے پر لیلہ تو مزید حسد کی مریضہ ہوتی جارہی تھی...." "شاید ملک اور لیلہ ایک ہی تصویر کے دو رخ تھے...."
"معاف کرنا تو شاید ان کی زندگی میں تھا ہی نہیں دونوں زارا کی ہنستی کھیلتی زندگی تباہ کرنے پر تُلے ہوئے تھے...."
"لیلہ دل میں کہہ رہی تھی بس کچھ دن اور زارا پھر تمھاری بربادی شروع ہو گی...."
" رونا تمھارا مقدر بن جائے گا زارا...."
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Please follow vote n comment shukria ❤️💕😇

کیا مجھے پیار ہےWhere stories live. Discover now