episode 29

169 28 9
                                    

"زارا آپنے کمرے میں بیٹھی تھی"
"شیث کسی کام میں مصروف تھا صبح کا گیا ہوا تھا اور اب وآپس آیا تھا....!
"زارا نے شیث سے چاہۓ کا پوچھا" تو
"اس نے یہ کہہ کر منع کر دیا میرے سامنے اچھا بننے کی کوشش بھی مت کرنا اور نہ میرا کوئی کام کرنا گھر میں اور لوگ ہیں کرنے کے لئے.....!
"مجھے کوئی شوق نہیں ہے آپ کے سامنے اچھا بننے کا....."
"میرا نکاح ہوا ہے آپ کے ساتھ تو آپ کے کام کرنا بھی میرا فرض ہے...." اور
"تم اچھی طرح سے جانتی ہو نکاح ایک مجبوری تھا بار بار تم کیوں چاہتی ہو میں تمھیں یاد کرواؤ....!
"زارا آج چپ نہیں رہنا چاہتی تھی مسٹر شیث کوئی مجبوری نہیں تھی تمھاری تم نکاح کر کے آپنی زندگی خراب نہ کرتے...."
  "میں نے آپنی زندگی خراب کر کے باقی گھر والوں کی زندگی بچائی ہے اگر چاچا اور چاچی کو پتا چل جاتا ان کی لاڈلی بیٹی نے کیا گل کھلائے ہیں وہ تو جیتے جی مر جاتے....."
"سب پتا ہے مجھے تم یونیورسٹی کی آر میں کیا کیا کرتی رہی ہو....!
"آج آپ بتا ہی دوں کیا کرتی رہی ہوں میں مجھے بھی تو پتا چلے...."
"میرے سامنے بھولی مت بنو زارا سب جانتا ہوں میں یونی میں لڑکوں سے ملنا باتیں کرنا ایسے ہی منہ کالا نہیں کر آئی ہو سب جانتا ہوں....!
"ایسے ہی وہ لڑکا تمھیں اپنے ساتھ لے کر نہیں گیا تھا تم خود خوشی خوشی گئی تھی تو لے کر گیا تھا....."
"کوئی بچی تو ہو نہیں جو اٹھا کر لے گیا تھا....."
 "زارا کے سر پر تو جیسے آسمان آگرا تھا وہ کتنا غلط اس کے بارے میں سوچتا تھا....! "خاموش کیوں ہو گئی ہو اب کوئی جواب نہیں ہو گا تمھارے پاس....."
"زارا صحیح کہا کوئی جواب نہیں ہے......"
اگر غلط فہمی ہو تو دور ہو جاتی ہے اور اگر غلط فہمیاں ہو تو دور نہیں کی جا سکتیں پھر خاموشی ہی بہتر ہوتی ہے...." شاید
"مجھے آب اندازہ ہوا ہے انسان کو جب کسی سے نفرت ہو تو ایک منٹ سے بھی کم کا وقت لگتا ہے...." اور
"دعا کرتی ہوں آپ کو کبھی سچائی کا پتا نہ چلے کیونکہ شاید میں آپ کو معاف نہ کر پاؤ کہہ کر زارا زور سے دروازے بند کرتی کمرے سے چلی گئی....!
"زارا کو روتا دیکھ کر سارا جو کچن میں جارہی تھی اس کے پاس اس کے اپنے والے روم میں چلی آئی زارا زور زور سے رو رہی تھی کیوں کیا لیلہ میں نے تمھارا کیا بگاڑا تھا سارا کو دیکھ کر وہ اس کے گلے لگ کر اور زیادہ رونے لگی...."
 "کیا ہوا زارا رونا بند کروں کیا شیث نے کچھ بولا ہے...."
"پلیز آپی آج مجھے رونے دیں میں بہت زیادہ رونا چاہتی ہوں پر کیوں کیا ہوا کچھ تو بتاؤ مجھے ٹینشن ہو رہی ہے.....!
"زارا روتے ہوئے لیلہ اور ملک کا سب کچھ بتا دیتی ہے سارا کو سمجھ نہیں آ رہی تھی وہ زارا کو چپ کراۓ یا لیلہ کی حرکتوں پر روۓ بس اتنا ہی کہہ سکی صبر رکھوں اللہ پاک تمھیں کبھی تہنا نہیں چھوڑے گے....."
"آپی اب آور صبر نہیں ہوتا میں بھی انسان ہوں میرا بھی دل کرتا ہے میں اپنی ذات کی صفائی شیث کو دوں اسے بتاؤں میں صرف اس سے ہی پیار کرتی ہوں پر آج اس نے مجھے میری نظروں میں گرا دیا ہے....!
"میں ایسے انسان سے کیوں پیار کرتی رہی ہوں سارا اسے سمجھانے لگی اس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے جب وہ اترے گی وہ خود تم سے اپنی معافی کی  بھیک مانگے گا....."
"آپی میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی...." "ایسا نہیں بولتے معاف کرنے والے کا مقام اور عزت بڑھ جاتا ہے اللہ پاک معاف کرنے والے کو پسند کرتے ہیں...."
"تم تو اتنی سمجھ دار ہو بے وقوفوں والی باتیں کر رہی ہو  لیلہ کو اس کے کیے کی کبھی نہ کبھی سزا ضرور ملے گی...."
"بس اللہ پاک سے صحیح وقت اور موقع کی دعا کروں....!
"شیث کے لیے دل میں بدگمانی مت لانا وہ تم سے بہت پیار کرتا ہے بس تھوڑا سا بھٹک گیا ہے...."
..................................................................
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"حارث نے رات کے کھانے کے بعد لیلہ کو کہا چاۓ لے کر کمرے میں آؤ...."
"وہ سمجھ گئی تھی شیث کو بتانے کے بارے میں پوچھے گا...."
"لیلہ چاۓ لے کر کمرے میں چلی آئی حارث نے پہلا سوال یہی کیا تم نے شیث کو سب بتایا یا میں اسے خود سب کچھ sms کر دوں.....!
"نہیں وہ میں میں کل صبح ہی خود اسے سچ بتا کر معافی مانگ لوں گی...."
"حارث صبح کی دوپہر نہیں ہونی چاہیے...." "جی نہیں ہوگی...." پر
"تمھیں اپنا وعدہ یاد ہے نہ تمھاری طرح دوغلا نہیں ہوں...."
"پہلے تم معافی مانگوں تو صحیح جب شیث تمھارے منہ سے زارا کی بے گناہی کا سنے گا اور تم سے نفرت کرے گا شاید تب تمھیں احساس ہو جائے کسی اپنے کی بے رخی کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے....!
"تمھارے لیے وہی سزا کافی ہو گی...."
"لیلہ نے کوئی جواب نہیں دیا...."
"زارا آج اپنے کمرے میں سونے نہیں گئی تھی...."
"وہ اپنے پرانے کمرے میں ہی سوئی تھی" "شیث اس کا انتظار کرتا رہا پر وہ نہیں آئی تھی....!
"زارا کے دل میں اب شیث کے لیے غصہ  باقی تھا...."
"شیث کو اپنا ہی کمرا زارا کے بنا خالی خالی لگا شاید اس کا دل ہی خالی ہو گیا تھا شیث کو احساس ہو گیا تھا اس نے کچھ زیادہ ہی غلط بول دیا ہے....!
"شیث صبح اپنے کمرے میں تیار ہو رہا تھا....."
"جب لیلہ اس کے پاس آئی وہ اسے اتنی صبح دیکھ کر پریشان ہو گیا تھا...." خیریت "اتنی صبح صبح کیا بات ہے بھائی وہ میں آپ کو کچھ بتانا چاہتی ہوں...."
"بولوں کیا بتانا ہے...."
"زارا نظر نہیں آ رہی ہے شیث نے فوراً بولا وہ ناشتہ بنانے گی ہے...."
"اچھا صحیح"
"تم بتاؤ کیوں آئی ہو...."
"وہ بھائی میں آپ کو بتانے آئی ہوں زارا کی کوئی غلطی نہیں تھی...."
"شیث کو سمجھ نہیں آ رہی تھی...."
"کیا کوئی غلطی نہیں ہے...."
"بھائی ملک نے اس کے ساتھ کچھ نہیں کیا تھا اور نہ ان کے درمیان کبھی کچھ تھا...."
اگر میں آپ کو جھوٹ نہ بولتی تو ملک میری جان لے لیتا....."
"زارا اس دن خود اس کے ساتھ نہیں گئی تھی...."
"سب ملک کا پلین تھا...."
"شیث مجھے تمھاری بات سمجھ نہیں آ رہی کھل کر بتاؤ کیا بات ہے...."
"بھائی اس دن مجھے ملک نے دھمکی دی تھی کہ میں فنکشن چھوڑ کر زارا کو بتاۓ بنا ہی چلی جاؤ اگر میں ایسا نہ کرتی وہ میری جان لے لیتا....."
"زارا کو چھوڑنے وہ اپنی بہن کے ساتھ آرہا تھا پھر وہ چالاکی سے اپنی بہن کو گھر چھوڑ کر صرف زارا کو بدنام کرنے کے لیے یہ سب کیا....." اور
"مجھے بھی کہا میں کسی کو نہ بتاؤں...."
"شیث تو آپے سے باہر ہو گیا اور لیلہ پر چلا اٹھا...."
"تم مجھے اب بتا رہی ہو...."
"پاگل لڑکی پہلے بتا دیتی تو شاید کچھ غلط نہ ہوتا...."
"تم میری بہن ہو ہی نہیں سکتی اپنی جان کے لیے کسی دوسرے کی زندگی داؤ پر لگا دی....."
"دفعہ ہو جاؤ یہاں سے...."
"تمھاری جان کو کچھ نہ ہوتا تم مجھے ایک بار تو بتاتی...."
"سوری بھائی میں ڈر گئی تھی" پھر
"شادی میں مصروف تھی" تو
"ٹائم نہیں ملا...."
"واہ لیلہ واہ ٹائم نہیں ملا...."
"پلیز جاؤ یہاں سے تم...."
 "میں تم سے مزید بات نہیں کرنا چاہتا....." "لیلہ کو امید نہیں تھی شیث اس طرح بات کو لے جاۓ گا...."اور
"وہ اپنی ہی چال میں پھنس گئی تھی...."
"لیلہ روتے ہوئے آخری داؤ لگانے لگی...."
"پلیز بھائی مجھے معاف کر دیں...."
"شیث کی تو دینا ہی ہل گئی تھی...."
"اس کی زارا کی عزت پر اگر داغ لگ جاتا تو...."
"وہ کسی اور کی غلطی کی سزا لے رہی تھی...."
"میں تو اسے بُرا بھلا کہتا رہا...."
"وہ لیلہ کے آنسوں کو اگنور کرتے ہوئے وہاں سے چلا گیا....."

..................................................................
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Do vote follow n comment thanks ❤️💕

کیا مجھے پیار ہےWhere stories live. Discover now