Kuch logon k pass show nahi ho rahi thi isi liay posting this episode again!
.
."اس وقت شیث کا شادی والا فیصلہ بہت ہی اچھا تھا...."
"وہ اپنے خاندان کی عزت اور اپنی محبت کو رسوا نہیں کرنا چاہتا تھا زارا تو شیث کا عشق تھی وہ کیسے اسے زلیل وخوار ہونے دیتا"
"شیث اور ان دونوں کو وآپس آۓ دو دن ہو گئے تھے"
پر زارا اس کا سامنا کرنا ابھی نہیں چاہتی تھی...."
"گھر میں ابھی کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا اور نہ لیلہ نے اپنا منہ کھولا تھا کیونکہ وہ شیث کی نظروں سے نہیں گرنا چاہتی تھی شیث کا اور سلطان آفندی کا اعتماد تو حاصل کر چکی تھی"
"پر وہ زارا کو بار بار نیچا دیکھاتی تھی اگر وہ شیث کو نہ بھیجتی تو آج وہ رسوا ہو چکی ہوتی"
"زارا خاموش ہی رہتی یا شاید اب وہ پہلے والی زارا اس دن ہی مر چکی تھی زارا کو سنجیدگی نے بہت ہی خوبصورت بنا دیا تھا.....!
"پر وہ اپنے اندر مرتی جا رہی تھی"
"شیث نے گھر میں جھوٹ کیوں بولاکیوں مجھے رسوائی سے بچایا کیا وی مجھ ست پیار کرتا ہے یا کوئی احسان کر رہا ہے"
"ملک صحیح تھا میں ایک گھیٹایا لڑکی ہوں زارا کی آنکھوں سے آنسوں جاری ہوگئے"
"گھر میں سب ان کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے"قاسم کی موت کے سال بعد شاید آج سب خوش تھے"
"وہ اپنے کمرے میں ٹہل رہی تھی نیند تو اب شاید اس کی قسمت میں تھی ہی نہیں" "آچانک اس کا فون بج اٹھا سکرین پر مہک کا نمبر جگمگا رہا تھا اس نے فون کاٹ دیا....."
"تو مہک نے sms کرنے شروع کر دیے میری بات تو سنو میری کیا غلطی ہے میں بہت شرمندہ ہوں" اور
"پلیز آخری بار بات کر لو میں تمھیں لیلہ کاکچھ بتانا چاہتی ہوں زارا نے اس کے sms پڑھے" تو سوچا اب یہ
"لیلہ کا کیا بتانا چاہتی ہے مہک"
"اس کا فون پھر سے بج اٹھا مہک کا نمبر دیکھ کر زارا نے کال ریسیو کر لی مہک رو رہی تھی"
"زارا بھی کچھ بولے بنا ہی رونے لگی میں بہت شرمندہ ہوں زارا بھائی نے بہت غلط حرکت کی ہے"
"زارا نے اس کی بات کاٹ دی وہ اس ٹاپک پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی" اور کہا
"لیلہ کا کیا کہنا چاہتی ہو مہک نے شروع سے اب تک جو جو ہوا زارا کے ساتھ اور پھر ملک کے ساتھ مل کر بھی جو اس لیلہ نے کیا تھا سب بتا دیا" اور
"آفندی حویلی کی نفرت اس کے دل میں رخسار اور ہاشم کی محبت اور ملک کے دل میں نفرت کو ہوا دیتی رہی سب کچھ اسے بتا دیا"
"اگر لیلہ بھائی کا ساتھ نہ دیتی تو شاید ایسا نہ ہوتا لیلہ کبھی بھی تمھاری نہیں تھی موقع موقع پر تمھیں ڈستی رہی ہے"
"زارا نے کہا مہک دنیا مکافات عمل ہے اج میں جن کی وجہ سے مشکل میں ہوں کل وہ اپنے کیے کی سزا پاۓ گیۓ6 میں نے صبر کر لیا ہے اور سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے میں نہیں جانتی میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے یا کیا ہو گا شاید یہ سب میری قسمت میں لکھا تھا....!
"میں امی کی بات نہیں مانتی تھی اپنی مرضی کرتی رہی شاید ٹھوکر کھا کر سنبھلنا لکھا تھا۔۔۔۔"
"مہک پلیز ایسا مت سوچوں تم کبھی غلط نہیں تھی تمھارا وقت غلط تھا اور انشاء اللہ اب جو بھی ہو گا اچھا ہی ہوگا...."
"زارا نے کچھ کہے بنا فون کاٹ دیا"
"لیلہ کا سچ جان کر زارا نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا بس اب وہ لیلہ سے شاید نفرت کا رشتہ بھی نہیں رکھنا چاہتی تھی"
"وقت رکتا کہا ہے وہ تو تیزی سے گزر رہا ہوتا ہے"
"زویا اور تیمور بھی ان سب کی شادیوں کے لیے گھر واپس پہنچ گئے تھے"
"زارا کی سب شاپنگ سارا اور زویا نے کی زویا بہن کو بدلہ ہوادیکھ کر حیران رہ گئی تھی...."
"کچھ تو ہوا ہے جو زارا اتنا بدل گئی ہے کچھ تو چھپا رہی ہے...."
"آج حارث اور سارا قاسم کے کمرے میں بیٹھے تھے اسے یاد کر کے رو رہے تھے"
"دینا کو چھوڑ جانے والے اپنے ہمشہ خوشی اور غم میں بہت یاد آتے ہیں ان کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا"
"سارا اگر بھائی زندہ ہوتے تو تمھاری اور لیلہ کی شادی پر بہت خوش ہوتے بھائی بہت یاد آتے ہیں"
"سارا روتے ہوئے وہاں سے چلی جاتی ہے" "حارث بہت ٹائم تک اس کے کمرے میں بیٹھا رہتا ہے اس کی چیزوں کو ہاتھ لگا کر شاید اسے محسوس کرنا چاہتا ہے"
"قاسم کی سیڈ ٹیبل پر مسکراتی تصویر اسے مزید اداس کر دیتی ہے"
اچانک ہی اس کی سیڈ ٹیبل کو کھولتا ہے تو اسے ایک بلیک ڈائری پڑی نظر آتی ہے"
"فوراً ہی حارث کو یاد آتا ہے قاسم اپنی زندگی کی اہم باتیں ڈائیری میں لکھا کرتا تھا...."
"حارث ڈائری کھول کر پڑھنا شروع کرتا ہے" "جیسے جیسے وہ پڑھتا جا رہا تھا اس کا چہرہ غصے سے لال ہوتا جا رہا تھا قاسم نے اپنی اور زارا کی سب باتیں لکھی ہوئی تھی....." اور
"یہ بھی لکھا تھا زارا کی سب غلط باتوں کی قصوروار لیلہ ہے" اور
"ڈائری میں لیلہ اور اپنی کی گئی سب باتیں لکھی ہوئی تھی"
"کس طرح لیلہ نے قاسم کو کہا تھا تم میرے نہیں تو کسی کے نہیں اور زارا کو وہ کبھی خوش نہیں رہنے دے گی اور جو کچھ لیلہ نے پہلے کیا تھا سب اس میں لکھا تھا...."
"حارث اب تم نہیں بچو گی لیلہ تم نے زارا اور قاسم کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اور اب تک کرتی رہی ہو سب کاحساب دو گی"
"تمھارا سکون تباہ نہ کیا میں بھی قاسم کا بھائی نہیں ہوں...."
"لیلہ بی بی آب ہر وقت تم پر میری نظر ہو گی.....!
"شیث اور حارث کے فیصلے کے مطابق دو ہفتے بعد سادگی سےنکاح اور ولیمے کا فنکشن رکھا گیا...."
"لیلہ ان کے فیصلے پر راضی تھی نہ ناراض" "لیلہ کا حال یہ تھا "
"آگ لگے بستی میں ہم اپنی مستی میں...."....................................................................................................................................
"زارا آج رات ہمت کر کے شیث کے کمرے میں گئی دروازا نوک کیا" تو
"شیث نے کون کہا تو وہ کمرے میں چلی آئی...."
"وہ زارا کو دیکھ کر سمجھ گیا وہ کیوں آئی ہے زارا بولنے ہی والی تھی شیث نے ٹوک دیا میں کوئی بات نہیں سننا چاہتا تم جا سکتی ہو.....!
"پلیز شیث"
"مجھے بولنے کا موقع تو دیں"
"تم نے سنا نہیں جاؤ یہاں سے...."
"تمھیں کسی نے یہاں دیکھ لیا تو مجھے مسئلہ ہو گا تمھیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا...."
"وہ سُن ہو گئی پیرؤں سے زمیں نکل گئی....."
"آب تو اس کے پاس کچھ بولنے کے لیے بچا ہی نہیں تھا"
"زارا جانے کے لیے پلٹی" تو
"شیث نے کہا تم سے شادی کرنا میری مجبوری ہے خاندان کی عزت کا سوال ہے میں خاندان کی عزت کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں اسے زیادہ کچھ مت سمجھنا اور نہ کبھی مجھ پر کوئی امید رکھنا....!
"زارا رکی نہیں وہاں سے چلی گئی"
"شیث میں تمھیں تکلیف نہیں دینا چاہتا زارا پر تم نے مجھے مجبور کیا یہ سب بولنے پر کیوں کیا ایسا میرے ساتھ میرا نہیں تو گھر کی عزت کا خیال کرتی...."
"لیلہ بھی تو تمھاری عمر کی ہے اس نے تو کبھی اپنی مرضی نہیں کی ہمیشہ وہی کیا جو گھر والوں کی مرضی تھی...."
"زارا اپنے کمرے میں آگئی اور زاروقطار رونے لگی شیث تم ایک بار تو میری بات سن لیتے....."
"کیسے تمھیں بتاؤں مجھے لیلہ نےجان بوجھ کر پھنسایا ہے تمھیں بدگماں کرتی رہی ہے...." "میں نے کیا بگاڑا تھا لیلہ"
"تم نے مجھے میری ہی نظروں میں گرا دیا کیوں لیلہ میں نے تمھارا کیا جرم کیا تھا اتنی نفرت کیوں....!
"تمھیں بددعا نہیں دیتی پر تم نے میرا سکون برباد کیا ہے اللہ پاک تمھارا سکون بھی برباد کریں...."
"دن تیزی سے گزر رہے تھے"
"سب کی شاپنگ مکمل ہو چکی تھی"
"دو دن بعد زارا اور شیث لیلہ اور حارث کا نکاح تھا....!
"زارا کے لیے یہ دو دن کسی عذاب سے کم نہ تھے...."
"وہ اپنے کمرے میں بیٹھی تھی لیلہ اس کے پاس چلی آئی کیا ہو رہا ہے...."
"کچھ نہیں"
"کیامطلب کچھ نہیں تمھارا نکاح ہے دو دن بعد اور تم کہہ رہی ہو کچھ نہیں...."
"ویسے شیث بھائی کی داد دینی چاہیئے بغیر کچھ بولے سب کچھ اپنے اوپر لے لیا"
"اوہو میں بھی پاگل ہوں جس کی اپنی کوئی عزت ہی نہ ہو اسے خاندان کی عزت پامال کرنے کا کیا فرق پڑتا...."
"یہ تو بھائی کو میں نے وقت پر بھیج دیا"
"زارا خاموش رہی کیونکہ وہ اب اسے منہ لگا نہیں چاہتی تھی"
"لیلہ فرق تو شیث بھائی کو پڑا ہے خاندان کے لیے تمھیں قبول کر رہے ہیں"
"زارا نے پھر بھی کو کوئی جواب نہ دیا" "خاموش رہ کر ہی اسے سزا دینا چاہتی تھی....." اور
"وہ اپنا معاملہ تو اللہ پر چھوڑ چکی تھی...." "لیلہ شاید بھول گئی تھی اللہ پاک جب رسی لمبی کر دیں تو وہ رسی کھینچ بھی سکتے ہیں...."
"حارث تو اب اس کی اصلیت جان چکا تھا اور اب مزید لیلہ جیت نہیں سکتی تھی رونا تو اس کے مقدر میں بھی لکھا جا چکا تھا...."
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Please follow vote n comment thanks ❤️
YOU ARE READING
کیا مجھے پیار ہے
Romanceیہ کہانی ہے آفندی خاندان کی روایات کی۔۔۔ زاراشایان کے جنون اور ضدکی۔۔۔ شیث سکندر آفندی کے عشق کی۔۔۔ ۔لیلہ سیف کے حسد کی۔۔۔ قاسم آفندی کی یکطرفہ محبت کی ۔۔۔۔ یہ کہانی ہے التمش فاروق ملک کے بدلے اور نفرت کی۔۔۔ تو دیکھتے ہیں کون اپنے جذبات میں کیا ک...