"لیلہ نے اپنی مرضی کی سب شاپنگ کی تھی...."
"مہنگے ترین لاہور کے ڈیزائنرز سے کپڑے اور جیولری لی مہنگے جوتے مہنگے ترین پرس لیے...."
"لیلہ جتنی شاپنگ کر سکتی تھی کر رہی تھی...."
"اگر پیسوں سے قسمت بھی خرید سکتے تو لیلہ خرید لیتی...."
"زارا کو نیچا دکھانے کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتی تھی..."
"کیونکہ زارا کی شاپنگ زویا اور سارا نے مل کر مکمل کی تھی....!
"کل ان کا نکاح تھا" اور
"زارا کا دل ڈوب رہا تھا جیسے اس سے کچھ قیمتی کھو گیا تھا شاید شیث کا اعتبار...."
"شیث کا انجان روایہ اسے تکلیف دے رہا تھا...."
"فیوچر کیا تھا"
"وہ جان چکی تھی"
"شیث کی نفرت کا سامنا کرنا تھا وہ سب کچھ صاف صاف کہہ چکا تھا...."
"وہ گھر والوں کی عزت اور وقار کے لیے شادی کر رہا تھا اسے زیادہ کچھ نہیں تھا............!
"زویا نے بہن کی شادی کی سب تیاریاں مکمل کر لی تھی...." اور
"اسے پوچھ رہی تھی تمھیں اگر کچھ اور چاہیے تو امی کہہ رہی تھی بتا دینا...."
"نہیں آپی مجھے کچھ بھی نہیں چاہیئے بس اللہ پاک میری آنے والی زندگی میں خوشیاں دیں دے...." اور
"جن کے دلوں میں بدگمانیاں ہیں وہ ختم کر دیں"
"آمین زویا کیا ہوا میری جان سب ٹھیک تو ہے تم پریشان لگ رہی ہو...."
"کچھ نہیں آپی بس آنے والے حالات اور وقت سے مجھے ڈر لگ ریا ہے...."
"کیا مطلب مجھے ٹینشن ہو رہی ہے ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو.....!
"آپی کچھ نہیں بس نئے رشتے کی ٹیشن ہو رہی ہے میں نبھا بھی سکوں گی....!
"کیوں نہیں نبھا سکوں گی"
"ہر رشتے میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں"
"بس خاموشی اختیار کر لینی چاہیے...."
"اللہ تعالیٰ نہ کریں کبھی بھی تمھارے اور شیث میں لڑائی ہو تو تم خاموش ہو جانا....."
"غصہ مت کرنا میری پیاری بہن اسے کیا ہو گا بات نہیں بڑھے گی...." اور
"کبھی نہ کبھی تو شیث بھی سوچے گا کہ زارا مجھے جواب نہیں دیتی لڑائی نہیں کرتی بلکہ بات کو ختم کر کے پھر سے بولنے لگتی ہے....." اور
"پھر وہ بھی غصہ اور لڑائی کرنا وقت کے ساتھ ساتھ بند کر دے گا...."
"تمھیں پتا ہے ایک عورت ہی ہوتی ہے جو اپنا گھر بناتی بھی ہے اور خراب بھی خود کرتی ہے...."
"ضروری نہیں ہوتا ہر بار وہ غلط ہو یا ہر بار وہ صحیح ہو کبھی وقت بھی خراب ہوتا ہے....."
"زرا سی بات پر فساد ہو جاتے ہیں اور کبھی بڑی سے بڑی بات کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے....."
"اگر تم شیث کے لیے سکون کا سبب بنو گی تو تمھاری زندگی بھی کبھی بے سکون نہیں ہوگی...." اور
"اللہ پاک نے چاہا تو بڑی سے بڑی پریشانی بھی ٹل جائے گی بس تھوڑے سے صبر کی ضرورت پڑتی ہے...."
"تمھیں شاید لگتا ہو گا میری زندگی آسان ہے...."
"تو یہ غلط ہے میری اور تیمور کی بھی لڑائی ہو جاتی ہے...."
"کبھی تو بہت زیادہ ہو جاتی تھی...."
"پر میں کبھی بھی غصہ نہیں کرتی تھی اور نہ اسے کبھی جواب دیا اور نہ کبھی بولنا بند کیا...." تو
"جب وہ غلط ہو اور اسے اپنی غلطی کا احساس ہو تو وہ معافی مانگ لیتا ہے پر میں مسکرا کر کہہ دہتی ہوں میں تو اس بات کو ںھول بھی گی تھی آپ نے اب تک کیوں یاد رکھی ہوئی ہے'
"تو پتا ہے زارا وہ ایک ہی جواب دیتا ہے میری غلطی تھی زویا تو میں کیسے بھول سکتا تھا...." اور
"یقین مانوں اب ہماری لڑائی نہیں ہوتی"
"زارا خاموشی سے سن رہی تھی پر آخر میں بولی آپی ہر کوئی تیمور بھائی جیسا تو نہیں ہوتا...."
"مجھے ایسے ہی سوال کی امید تھی"
"اس نے بہن کو مسکراتے ہوئے جواب دیا میری جان سب ایک جیسے نہیں ہوتے تو ہم ان کے اچھا ہونے کی دعا تو کر سکتے ہیں...."
"اگر ہم سچ اور حق پر ہیں" تو
"اللہ تعالیٰ ہمارا بال بھی بیکار نہیں ہونے دیں گے"
"کبھی نہ کبھی تو انسان کا جھوٹ اور بڑائی سامنے ضرور آتی ہے"
"آپی مجھے آپ کی باتوں سے تھوڑی تسلی ملی ہے"
"انشاء اللہ کبھی امی اور اپ کو شکایت نہیں ملے گی"
"زویا بہن کی معصومیت پر ہنس دی"
"آب جلدی سی سو جاؤ کل تمھارا نکاح ہے" "جی آپی میں کوشش کرتی ہوں نیند آتی ہے یا نہیں آجاۓ گی آیت لکرسی اور درود شریف پڑھ کر سونا......"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"زارا سوچ رہی تھی"
"آج وہ زاراشایان سے زاراشیث ہونے والی تھی"
"ایک نام کے بدلنے سے زندگی ہی بدل جاتی ہے"
"ایک لڑکی پہلے تو ہر پریشانی سے آزاد ہوتی ہے جو بھی ہو گا ماما بابا دیکھ لے گئے پر ایک نئے رشتے میں بندھنے کے بعد ہر چیز کا جواب دہ ہونا پڑتا ہے"
"زندگی کے ہر فیصلے کا اختیار کسی اور کو مل جاتا ہے"
"پر عورت پھر بھی خوش رہتی ہے پہلے ماں باپ کے لیے اور پھر اولاد کے لیے...." اور
"اگر جیون ساتھی اچھا ہو عزت اور پیار دیں تو اس کی زندگی کی خوشیاں مکمل ہو جاتی ہیں"
"ابھی وہ انھی خیالوں میں گم تھی"
"جب زویا اسے پارلر لے جانے کے لئے آئی"
"آپی بس دو منٹ میں چادر لے لوں جلدی کروں لیلہ اور سارا گاڑی میں انتظار کر رہی ہیں...."
"اوکے چلو آپی"
"زارا اور لیلہ شام کو پارلر سے تیار ہو کر آئیں تھیں...."
"لیلہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھی"
لال اور گولڈن رنگ کے کام کے ڈیزائنر لہنگے پر اوپن لال چولی میچنگ لال ڈوپٹا لیلہ کو دلکش بنا رہا تھا...."
"حارث بھی کم نہیں لگ ریا تھا"
"آف وائٹ شلوار کرتے کے ساتھ ہم رنگ واسٹ کوٹ پہن رکھا تھا...."
لیلہ،حارث آفندی....!

KAMU SEDANG MEMBACA
کیا مجھے پیار ہے
Romansaیہ کہانی ہے آفندی خاندان کی روایات کی۔۔۔ زاراشایان کے جنون اور ضدکی۔۔۔ شیث سکندر آفندی کے عشق کی۔۔۔ ۔لیلہ سیف کے حسد کی۔۔۔ قاسم آفندی کی یکطرفہ محبت کی ۔۔۔۔ یہ کہانی ہے التمش فاروق ملک کے بدلے اور نفرت کی۔۔۔ تو دیکھتے ہیں کون اپنے جذبات میں کیا ک...