ایک جھلک

767 46 18
                                    

وہاں معمول کا درس چل رہا تھا پر نے جانے کیوں راحیل آفتاب کو لگ رہا تھا کے پوری دنیا اسکو اُسکے کیے گئے گناہ باور کروا رہی تھی چور اُسکے دل میں جو تھا.....
ایک مولانا صاحب بیان دے رہے تھے....وہ آگے بڑھنا چاہتا تھا مگر اُسکے قدم نہیں آٹھ پا رہے تھے وہ مجمند ہوگیا تھا جسم ہلنے سے انکاری تھا اُسكو یو محسوس ہو رہا تھا اُس پر سینکڑوں کیڑے رینگ رہے ہیں اُسکی ساعتوں میں دوبارہ آواز گونجی....

زنا کیا ہے؟
اگر مرد ایک ایسی عورت سے صحبت / ہم بستری کرے جو اس کی بیوی نہیں ہے تو، یہ زنا کہلاتا ہے ضروری نہیں کی ساتھ سونے کو ہی زنا کہتے ہیں، بلکہ چھونا بھی زنا ایک حصہ ہے اور کسی پرائی عورت کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے.
ذنا کو اسلام میں ایک بہت بڑا گناہ شمار کیا گیا ہے، اور اسلام نے ایسا کرنے والو کی سزا دنیا میں ہی رکھی ہے. اور مرنے کے بعد اللہ اس کی سخت سزا دے گا.
بُخاری شریف میں ارشاد ہوا:: محمد (صلی الله عليه وسلم) نے فرمایا مومن (مسلم) ہوتے ہوئے تو کوئی زنا کر ہی نہیں سکتا.

الله قرآن میں سورۃ آل اسراء کی آیات نمبر ۳۲ میں فرماتا ہے... فرماتا ہے اور (دیکھو) زنا کے قریب بھی نہ جانا، کورس وہ بے حیائی ہے اور بری راہ ہے....

ذنا کی سزا اور عذاب: اگر زنا کرنے والے شادی شدہ ہو تو کھلے میدان میں پتھر مارمار کر مار ڈالا جائے اور اگر کنوارے ہو تو 100 کوڑے مارے مارے جائے.
اج کل دیکھنے میں آیا ہے کی اس گناہ میں بوهت سے لوگ شامل ہیں، خاص کر کے اس بازار میں جہاں عورتیں اور مرد جاتے ہیں کس کا ہاتھ کس کو لگ رہا ہے کہا لگتا ہے کچھ معلوم نہیں ہوتا، چاہے لڑکا ہو یا لڑكيا اور پھر اس گناہ کو کرنے کے بعد اپنے دوستوں کو بڑی شان سے سناتے ہیں، بلکہ ان کو بھی ایسا کرنے کی رائے دیتے ہیں.
اگر کوئی اکیلے لڑکے یا لڑکی کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس کا گناہ اس کے ماں باپ کو بھی ملتا ہے کیونکہ انہوں نے ان کی جلدی شادی نہیں کی جس کی وجہ سے وہ غلط کام کرنے لگے،
اور شادی کی عمر ہونے کے بعد بھی ماں باپ ان کی شادی نہ کرے تو اللہ ناراض ہوجاتا ہے اور ان کے گھر کی برکت ختم ہوجاتی اور اللہ ان ماں باپ سے قیامت کے دن حساب مانگے گا

ور ایک جگہ اللہ نے قرآن میں فرمایا کی پاک دامن لڑکیاں، پاک دامن لڑكو کے لئے ہیں،

اسكا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کو اچھی ہیں تو اللہ آپ کو بھی اچھی بیوی یا دولہا ديگا اور خراب ہیں تو سمجھ لیجیے.

انسان جو بھی غلط کام کرتا ہے اس کی قیمت اس کے بچو، ماں یا بہن کو اس دنیا میں ہی ادا کرنی پڑتی ہے،

راحیل آفتاب کے سخت سردی میں پسینے چھوٹ گئے اُسکے جسم پے سانپ لوٹنے لگے....

امام شافعی رحمتہ الله کہتے ہیں کے زنا ایک قرض ہے، اگر تو اس قرض لے گا تو تیرے گھر سے یعنی تیری بہن , بیٹی سے وصول کیا جائے گا.

بھائیوں اس کبیرہ گناہ کی اور بھی سزائين ہیں، لہذا خود بھی بچو اور اپنے دوستوں کو بھی بچائیں،

اگر آپ نے اپنے جنسی قصہ آپ کے دوست / سہیلی کو سنایا اور اس کے دل میں بھی ایسا کرنے کی بات آ گئی اور اس نے وہ کام کر لیا تو اس کا گناہ آپ کو بھی ملے گا، کیونکہ آپ نے ہی اس کو غلط راستہ دکھایا ہے .اور آپ کے دوست آگے بھی جتنے لوگو کو غلط راستہ دکھائیں گے ان سب کا گناہ اپكےكھاتے میں آئے گا.

سبكے گھر میں اکثر، بہن، بیٹی، ماں ہیں، اگر آپ دوسرے کی طرف تاک جھانک کرو گے تو آپ کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا،

الله ہم سب کو اس بڑے گناہ سے بچائے.

وه دن قریب ہے جب آسمان پہ صرف ایک ستاراهوگا.

توبہ کا دروازہ بند کر دیا جائے گا.

قران کے حروف مٹ جائیں گے،

سورج زمین کے بالکل پاس آ جائے گا.

میدان حشر سجے گا زیر زبر ہوگا اُسکی عدالت لگے گی جہاں رشوت اثر و رسوخ کام نہیں آیگا انصاف ہوگا ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاؤ توبہ کر لو.....

اپنی رائے ضرور دیجیۓ گا کیسا لگی آپ لوگوں کو یہ جھلک.....

میدان حشرWhere stories live. Discover now