قسط نمبر ۵۷

106 19 1
                                    

#میدان_حشر
باب نمبر ۱۳
"دوسری صور" (مکافات عمل)
قسط نمبر ۵۷

"اقراء میں کہی نہیں گیا میں تو آپکے دِل میں ہو آپکے ساتھ آپکی یادوں میں...."
حماد نے اقراء کے چہرے کو دونوں ہاتھوں میں لیتے کہا...
"روئیں مت آپکو روتا دیکھ کر مُجھے بہت تکلیف ہوتی ہیں  آپ جانتی ہیں آپکے آنسو مُجھے کس قدر اذیت دیتے ہیں..."
وُہ اقراء کے رخساروں پر بہتے آنسو صاف کرکے بولا...
"حماد میں آپکے بغیر نہیں رہ سکوں گی اگر آپکو مُجھ سے دور ہی جانا تھا مُجھ سے اتنی محبت ہی نا کرتے کہ آپکے بغیر میں جی ہی نا سکوں حماد میں آپ سے بہت بہت پیار کرتی ہوں..."
اقراء نے حماد کے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا....
"اللہ حافظ اقراء...."
اُس نے حماد کو کہتے سُنا....
وُہ ہڑبڑا کر نیند سے بیدار ہوئی...
اقراء کو جب آنکھ کھلی تو وُہ کمرے میں اکیلی تھی بلکل اکیلی....
اُس نے لائٹ آن کی تو عین اُسکے سامنے والی دیوار پر حماد اور اُسکی شادی کی ہنستی مسکراتی تصویر تھی....
اُسکی آنکھوں کے سامنے ایک منظر پھر سے روشن ہوا.....

"کُچھ بولیں گی..."
حماد کو اُسکی چُپ سے چڑ ہونے لگی...
اقراء نے نظریں اُٹھا کر اُسے دیکھا اور پھر جُھکا لی....
حماد ڈوبتا چلا گیا....
اقراء نے کُچھ کہنا چاہا...

"جو بھی کہنا ہے کہیے اب آپ مُجھے بھائی نہیں کہہ سکتی....اقراء آپ پھنس گئی.."
حماد تبسم ہونٹوں میں چھپائے بولا....
لہجے میں کوئی تنبیہ نہیں تھی بس شوخی تھی محبت تھی....

"اقراء میں یہ نہیں کہوں گا مُجھے آپ سے پہلی نظر میں محبت ہوئی بِلکُل نہیں کیونکہ ہمیں ایک ساتھ پڑھتے ہوئے سالوں ہوگئے ہیں میں نے کبھی آپکی طرف توجہ نہیں دی مگر پھر میں نے جب آپکو لیب میں دیکھا تھا  اُس وقت آپ بغیر نقاب کے تھی بس اُس دن سے میں نے آپ کو جاننا شروع کیا سمجھا بھلے آپ کسی سے بات نہیں کرتی تھی مگر میں نے آپکی حرکات و سکنات کو پڑھنا شروع کیا مُجھے آپ سے بہترین ہمسفر نہیں مِل سکتی یہ میرے دل اور دماغ کا متفق فیصلہ ہے نا میں نے آپ سے افسانوں والی محبت کی نا آپکی آنکھوں پر فدا ہوا نا ہی  پردے  کی وجہ سے مجھے آپکی جانب مائل آپکے گریز نے کیا میں بھی ایک عام بشر ہو اعتراف کرتا ہوں محبت کی شروعات اُس دن آپکے دیدار سے ہوئی مگر اِن گزرے دنوں میں میں آپکے باطن سے محبت کر بیٹھا ہوں..."
وُہ مخمور لہجے میں بولا...
وُہ لہجہ آج بھی اقراء کو اپنی سماعتوں میں گونجتا سنائی دیا اِن ۶ مہینوں میں حماد کی محبت میں پور پور تک ڈوب چُکی تھی مگر اب وہ جاچکا تھا بہت دور.....
"آئی ریئلی لو یو اقراء..."
اُسے حماد کے جملے یاد آئے....
"آئی لو یو ٹوحماد..."
اُسکی ہچکیاں بندھنے لگی تھی اُس نے حماد کا تکیہ اپنے آپ سے لگا لیا بھینچ لیا اور آنکھیں بند کرکے اُس  سے آتی حماد کی خوشبو محسوس کرنے لگی اُس نے بیڈ کے خالی حصے کو دیکھا اذیت دوچند ہوگئ....
"حماد..."
وُہ تڑپتے ہوئے بولی اور حماد کی سائڈ جاکر لیٹ گئی اور آنکھیں بند کرلی اُسی محسوس ہوا حماد اُسکے ساتھ ہے اُسکی ہچکیاں بند ہوگئی.....

میدان حشرTahanan ng mga kuwento. Tumuklas ngayon