قسط نمبر ۲

374 30 66
                                    

میدان حشر

نمرہ یار تم اپنے ابو کو منع کردو تمہیں ابھی شادی نہیں کرنی...
مگر طیات میں کیوں بولو ایسا ابو میرا لیے اچھا سوچ رہے ہوگے اور آج نہیں تو کل مجھے شادی تو کرنی ہے نہ....نمرہ نے طیات کی بات کا حیرت سے جواب دیا...

تمہیں کیا جلدی پڑی ہے شادی کی؟؟؟ طیات جھنجلا کر بولی...

تمہیں کیا پڑی ہے میری شادی میں روڑے اٹکانے کی نمرہ نے حیرانگی کے عالم میں کہا...

نمرہ میں نے تمہیں ہمیشہ امان بھائی کے حوالے سے دیکھا ہے میں تمہیں اپنی بھابی بنانا چاہتی ہو... طیات نے اُسکے سر پر بم پھوڑا....
کیا؟؟ مطلب... تُم نے... یہ سوچا کب؟؟؟

شروع سے...
طیات اُسکی بوکھلاہٹ اور چہرے پے بکھرے حیا کے رنگوں کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہوئے بولی...

کیا تم سے انہوں نے بولا... نمرہ نے جھجکتے جھجکتے پوچھا...

کِس نے؟؟؟ طیات نے انجان بن کر کہا....

تمہارے بھائی نے...نمرہ نے اُس وقت اُسکی شرارت کا نوٹس نہیں لیا اور سنجیدگی سے پوچھا...

نہیں بھائی تو ابھی شادی نہیں کرنا چاہتے مگر میں اُنہیں منا لوں گی پر تُم اپنے ابو کو بول دو بس کے تمہیں شادی نہیں کرنی...
طیات میں فیصلہ جاری کیا....

میں بھلا کیوں بولو ابو کو...
کیوں کے تُم یہ چاہتی ہو صرف اِس لیے پر تمہارا بھائی تو نہیں نہ...

پر نمرہ....پر ور کُچھ نہیں میں ابو کو کُچھ نہیں بول رہی اور مجھے دیر ہورہی ہے امی نے بولا تھا جلدی گھر آجانا ٹھیک ہے میں چلتی ہو نمرہ کا بیٹھنا مشکل ہو رہا تھا ابھی وہ اٹھی ہی تھی سامنے گیٹ سے اندر آتے امان کو دیکھ کیا دونوں کی آنکھیں ملی پر دونوں ہی چرا گئے نمرہ کا روز کا آنا جانا تھا ریان سے اور طیات سے اُسکی بہت دوستی تھی اکثر امان سے بھی سلام دعا ہوجاتی تھی مگر آج طیات کی بات سُن کر نمرہ کا امان کی طرف دیکھنا دشوار ہورہا تھا یہی حال امان کا بھی تھا وہ بھی فوراً اندر کی طرف بڑھ گیا نمرہ باہر نکل گئی....

بھائی آپ نے کیا سوچا؟؟؟

کس بارے میں؟؟امان جانتا تھا وہ کس بارے میں پوچھ رہی تھی مگر وہ انجان بن گیا...

نمرہ کے بارے میں...

طیات میں نے کل ہی تمہیں بول دیا تھا....
بھائی پلز اچھا بتائیے نمرہ میں کیا برائی ہے اتنی پیاری تو ہے پڑھی لکھی ہے...
یہ پھر آپکو کوئی اور پسند ہے....

نمرہ میں کوئی برائی نہیں ہے اور نہ مجھے کوئی پسند ہے مگر پہلے میں تمہاری شادی کرونگا پھر اپنی...
اور اگر جب تک تمہاری نمرہ کنواری رہی تو میں ضرور سوچو گا اُس کے بارے میں....امان نے بھی دِل کی بات کہہ دی اپنے....

بھائی مجھے یقین نہیں ہو رہا اپکو بھی نمرہ پسند ہے...
طیات نے اُسکی آنکھوں میں نمرہ کے لیے پسندیدگی دیکھ لی تھی....

میدان حشرDonde viven las historias. Descúbrelo ahora