قسط نمبر ۶۰

165 16 2
                                    

🎊🎊🎊 Surprise Episode.... Enjoy🎊🎊🎊
#میدان_حشر
قسط نمبر ۶۰
باب نمبر ۱۴
"ابا حتی"
(وُہ شخص جو حرام حلال کا قائل نا ہو...)

"یا اللہ.."

"گُڑیا رُخصت ہونے کے وقت آگیا ہے..."
امان نے اُسکے برابر میں بیٹھتے ہوئے کہا...

"بھائی.."
طیات نے اُسکے کندھے سے سر ٹکا دیا...
امان نے مسکراتے ہوئے اُسے دیکھا اور سر پر ہاتھ پھیرنے لگا...

"طیات تمہیں یاد نہیں ہوگا مگر مُجھے آج بھی یاد ہے جب تُم بہت چھوٹی تھی میں سارا دن بس تمہارے آگے پیچھے گھومتا رہتا تھا تو اکثر امی اور ابو دونوں بولتے تھے...
"باؤلا ہوگیا ہے جب دیکھو بہن کے آگے پیچھے گھومتا پھرتا رہتا ہے پتا نہیں جب یہ بڑی ہوجائے گی اور شادی کرکے رخصت ہوجائے گی تب کیا حال ہوگا.... وُہ مُجھے کہتی تھی تُم نے ایک دن مُجھ سے دور چلے جانا ہے...
میں اُس دن بہت رویا تھا بہت بری طرح امی نے بہت کہا پھر بہن نہیں جائے گی مگر میرے دماغ میں یہ بات گھر کر گئی تمہیں چلے جانا ہے ایک دن..."
امان ایک جذب کے عالم میں بول رہا تھا طیات اُسکی آنکھوں میں دیکھ سکتی تھی اُسکا بھائی آج خوش بھی تھا اور اُداس بھی...
"پھر جب امی ابو ہمیں چھوڑ کر چلے گئے تو میں نے سوچ لیا تھا میں اپنی اِس اینجل کو بہت پیار دوں گا..."
وُہ طیات کی سرخ ہوتی ناک دبا کی بولا...
اُسے آج روتے ہوئے ایک دم سے ہنستی طیات بہت اچھی لگ رہی تھی...
"مُجھے پتا تھا تُم چلی جاؤں گا مگر میں نے یہ تہیہ کرلیا تھا تُم جتنا عرصہ بھی میرے پاس ہو میں تمہیں بے تحاشا محبت دوں گا بلکل ایک باپ کی طرح تمہیں سنبھالو گا ایک بھائی کی طرح تمہاری حفاظت کروں گا ایک دوست کی طرح تمہاری ساری باتیں سنوں گا..تُم میرا غرور ہو تُم اور ایان میری اولادیں ہو..."
امان نے طیات کے سر پر بوسّہ دیا...
"بھائی آپ نے سب ذمےداری نبھائی ہے ہمیں آپ پر فخر ہے..."
آواز ایان کی تھی وُہ بھی آکر اُن دونوں کے گلے لگ گیا....

"اور تُم میری پہلی اولاد ہو شیطان..."
طیات ایان کو خود سے لگاتے ہوئے بولی...

"آپی میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں آپ نہیں جانتی مُجھے کتنی تکلیف ہوئی تھی جب آپکے ساتھ...اور وہ اِنسان ہماری آنکھوں کے سامنے سے آپکو لے گیا تھا اور ہم میں سے کوئی کُچھ بھی نہیں کر پایا تھا..."
ایان اپنی مٹھیاں بھینچ کر بولا...
وُہ دونوں آج پہلی بار اُسے غصّے میں دیکھ رہے تھے....

"اُس منحوس اِنسان کا یہاں ذکر مت کرو ایان..."
امان نے طیات کے بدلتے تاثرات دیکھ کر ایان کو تنبیہ کی..
"بھائی اگر حماد ہوتا تو کتنا خوش ہوتا اُسکی بھی تو یہی خواہش تھی وُہ مُجھے زندگی میں اگّے بڑھتا دیکھنا چاہتا تھا... مُجھ سے کہتا تھا مُجھے پہلے والی طیات واپس چاہئے جیسا کے اُسے ایان نے بتایا تھا... بہت فکر کرتا تھا وُہ میری..."
طیات کہتے  کہتے چُپ ہوئی...
"بھائی آج بھی جب میں آنکھیں بند کرتی ہوں نا میری آنکھوں کے سامنے وہ دردناک منظر آجاتا ہے میری وجہ سے ہوا یہ سب یہ احساس مُجھے ہمیشہ اذیت دیتا رہے گا..."
طیات نے روتے ہوئے کہا...

میدان حشرWhere stories live. Discover now