قسط نمبر ۷۳

117 20 0
                                    

#میدانِ_حشر
قسط نمبر ۷۳
ساتواں حصہ
باب نمبر ۱۵
"تُو ہی حاصل میرا"

شام کا وقت تھا عامر طیات  اور نزہت خاتون لان میں بیٹھے چائے پی رہے تھے...
موسم کافی خوشگوار تھا...

"آپ دونوں کُچھ دنوں کے لیے گاؤں کیوں  نہیں ہو آتے.."
اُنہوں نے اپنی گود میں بیٹھے حماد کو بسکٹ کھلاتے ہوئے کہا...

"میں بھی سوچ رہا ہوں امی مگر صرف ہم دونوں نہیں آپ بھی ہمارے ساتھ چلیں گی..."
عامر نے پیار سے کہا...

"گاؤں.."
طیات نے چائے کا کپ نزہت خاتون کی طرف بڑھاتے ہوئے گفتگو میں حصہ لیا...

"ہاں گاؤں نواب شاہ کے ایک گاؤں میں  عامر میں زمین لی ہوئی ہے جہاں یہ ہسپتال بنوا رہا ہے اور وہی عامر کے بابا کی حویلی بھی ہے جو انہوں نے اپنی زندگی میں لی تھی..."
نزہت خاتون نے طیات کے ہاتھ سے چائے کا کپ لیتے ہوئے کہا...

"میں نے آج تک گاؤں نہیں دیکھا چلتے ہیں نا ہم سب پلیز..."
طیات خوش ہوکر بولی...

"ٹھیک ہے ڈاکٹر سے پوچھ لیتے ہیں اگر اُنہوں نے آپکو اِس حالت میں سفر کرنے کی اجازت دے دی تو مُجھے کوئی اعتراض نہیں..."
عامر نے رضامندی ظاہر کی....

"پوچھیں نا ڈاکٹر سے ابھی ہم کل صبح ہی چلیں گے پھر..."
طیات ہتھیلی پر سرسوں جمانے کو تیار  تھی...

"میں اور حماد تو اپنے کمرے جارہے ہیں آپ لوگوں کا جو بھی فائنل ہو بتا دیجیے گا.."
وُہ حماد کو گود میں لے کر اُٹھ گئیں...

"ٹھیک ہے امی میں آپکی پیکنگ کردوں گی..."
طیات کا بس نہیں چل رہا ابھی سامان گاڑی میں ڈالے اور عامر سے جانے کی ضد کرے....

"آپ کال تو کریں.."
طیات اب دوبارہ اُس کی سر ہوگئی...

"ارے یار اتنی جلدی بھی کیا ہے کل پوچھ لیں گے..."
عامر نے نخرے دکھاتے ہوئے کہا...

"پلیز عامر میرے لیے..."
طیات اب ایموشنلِ بلیک میلنگ پر اُتر آئی اور وہ جانتی تھی یہ وار خالی نہیں جانا تھا....

"اچھا یار.."
عامر نے فون ملاتے ہوئے کہا....

   ⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐

"السلامُ علیکم آپی کیسی ہیں آپ.."
ابوبکر نے اقراء کے ساتھ ہی بیڈ پر بیٹھتے ہوئے کہا...

"وعلیکم سلام کیپری جیتے رہو تُم کب آئے..."
اقراء ابوبکر کو دیکھ کر خوش ہوگئی تھی....

"بس ابھی آیا..."
ابوبکر نے آرام سے پیر پھیلاتے ہوئے کہا...

"ماریہ بھی آئی ہے..؟"
اقراء نے پوچھا...

"نہیں وُہ اپنی امی کے گھر چلی گئی ہے اور میں یہاں آگیا آپ سے ملنے..."
ابوبکر نے محبت سے کہا...

"آپی کی جان.."
اقراء کو بے اختیار اُس پر پیار آیا...

"تُم راحیل سے ملے ہو.."
کُچھ دیر ادھر اُدھر کی باتیں کرنے کے بعد اُس نے راحیل کی بابت دریافت کیا...

میدان حشرOpowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz