قسط نمبر ۸۳

123 17 0
                                    

#میدانِ_حشر
قسط نمبر ۸۳
باب نمبر ۱۶
"حرم"

ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺤﺾ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﻬﻨﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺳﻤﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﻬﻨﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ، ﺟﮩﺎﮞ ﺩﯾﮑﻬﺎ، ﺑﺲ ﻭﮨﯿﮟ ﺩﯾﮑﻬﺎ !.. ﺟﺴﮯ ﭼﺎﮨﺎ، ﺑﺲ ﺍﺳﯽ ﮐﻮ ﭼﺎﮨﺎ !..ﺟﺴﮯ ﺳﻮﭼﺎ٬ ﺑﺲ ﺍﺳﯽ ﮐﻮ ﺳﻮﭼﺎ !..ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ، ﺑﺲ ﺍﺳﯽ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ !..
ﻣﺤﺒﺖ ﺍﺑﺪﯾﺖ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﮨﮯ !..
ﯾﮧ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﮨﺮ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﻮ ﺧﻠﻂ ﻣﻠﻂ ﮐﺮﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺁﻏﺎﺯ ﮐﯽ ﮨﺮ ﯾﺎﺩ ﻣﭩﺎ ﮈﺍﻟﺘﺎ ﮨﮯ !..ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﮐﮯ ﮨﺮ ﺧﻮﻑ ﮐﻮ ﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ عامر کی محبت پا کر طیات نے اپنے اندر کے ہر خوف کو ہرا دیا تھا وُہ  آغاز کو بھول گئی تھی اسے حال کی فکر تھی اسے مستقبل کا ڈر نہ تھا کیونکہ اُس کا مستقبل عامر سے جڑا تھا.....
طیات عامر سے محبت نہیں کر پائی تھی مگر اُس کی زندگی میں عامر کا مقام محبت سے قدرے اونچا اور معتبر تھا وُہ اُس کی محبت نہیں عقیدت تھا.....
وُہ اپنی زندگی کے حسین ترین مراحل طے کر رہی تھی عامر کی ہمراہی میں اُس نے اولاد کا دوسرا سُکھ بھی پا لیا تھا....

وُہ دن عامر کے لیے بہت بڑا تھا طیات نے ایک صحت مند بیٹی کو جنم دیا تھا....

"طیات بہت بہت شکریہ..."
عامر نے بچی کی پیشانی پر پیار کرتے ہوئے چھلکتے لہجے میں کہا....

"بہت مبارک ہو آپکو..."
طیات نے مسکراتے ہوئے کہا....

"آپکو بھی..."
عامر نے اُس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر سرشاری سے کہا....

"یہ بلکل مُجھ میں ملتی ہے نا..."
عامر نے بچی کو اپنی چہرے سے لگاتے ہوئے طیات سے تصدیق چاہی....

"جی..."
طیات کو عامر  کی خوشی دیکھ کر اپنے اندر ایک عجیب سا طمانیت بھرا احساس اُترتا محسوس ہوا...اور ایک خوف بھی....

"عامر آپکا اصل امتحان اب شروع ہوگا آپکے مکالمے صرف مکالمے ہی ہیں یہ اُن میں صداقت بھی ہے آپ کا خون اِس دُنیا میں آگیا ہے مُجھے پوری اُمید ہے حماد کا مقام نہیں بدلے گا آپکی زندگی میں نہ ہی گھر میں...."
طیات نے کُچھ کہا نہیں بس سوچا تھا...

             ⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐

"کیا تُم گھر چھوڑ کر آئی ہو ماریہ..."
نائلہ نے تقریباً چیختے ہوئے کہا...

"کیا اُس نے تمہیں جانے کے لیے کہا تھا...."
"نائلہ نے کُچھ سوچ کر کہا..."

"نہیں...مگر اِس سے کیا فرق  پڑتا ہے وہ یہی چاہتا تھا کہ میں اُس کی زندگی سے چلی جاؤں...."
ماریہ نے جُھنجھلاتے ہوئے کہا.....

"بہت فرق پڑتا ہے..."
نائلہ نے تھک کر بیٹھتے ہوئے کہا....

"ماریہ تُم چاہتی کیا ہو آخر پہلے ضد کر کے تُم نے اُس سے شادی کی اب یہ بچکانہ حرکتیں..."
نائلہ نے یاسیت سے کہا...

میدان حشرWhere stories live. Discover now