قسط نمبر ۸۱

87 12 0
                                    

#میدانِ_حشر
قسط نمبر ۸۱
باب نمبر ۱۶
"حرم"

دل محو جمال ہو گیا ہے

یا صرف خیال ہو گیا ہے

اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے

جینا بھی محال ہو گیا ہے

ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر

ہر سانس وبال ہو گیا ہے

وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا

مژدہ کہ بحال ہو گیا ہے

چاہت میں ہمارا جینا مرنا

آپ اپنی مثال ہو گیا ہے

پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں

پر اب کے کمال ہو گیا ہے

      ⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐
راحیل کو سکون صرف ایک جگہ ملتا تھا اور سکون کی تلاش میں ہی وُہ مسجد چلا آیا...
مناسب قدم اٹھاتا راحیل آگے بڑھ رہا تھا اور مطلوبہ نشت ملنے پر بیٹھ گیا

آج پھر وہی شخص تھے اور اُن کا بیان مگر اُسے اُن کا بیان یوں محسوس ہوتا جیسا اُسّے اُسکے گناہ باور کروا رہے ہوں وُہ صرف اُسے احساس ندامت کی کھائیوں میں دھکیلنے کے لیے ہی ملے ہیں...

اسپیکر میں ہلکی سی آواز پیدا ہوئی....
بیان دینے والے شخص نے ایک لمبی تمہید کے بعد بولنا شروع کیا...
اور پھر اگلی آواز دل کو چیرتی اُسکے  اندر اُترنے لگی....

"قتل اور اُسکی سزا....
قتل پوری دنیا کی تباہی سے بڑا گناہ ہے...

اپنے گھنائونے اور ناپاک مقاصد کے حصول کے لیے  پُر اَمن انسانوں کو بے دریغ قتل کرنے والوں کا دین اِسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

وہ دین جو حیوانات و نباتات تک کے حقوق کا خیال رکھتا ہے وہ اَولادِ آدم کے قتل عام کی اِجازت کیسے دے سکتا ہے!
اِسلام میں ایک مومن کی جان کی حرمت کا اندازہ یہاں سے لگالیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مومن کے قتل کو پوری دنیا کے تباہ ہونے سے بڑا گناہ قرار دیا ہے۔

راحیل اپنا محاسبہ کرنے لگا تھا...
اُس نے قتل کیا نہیں تھا مگر بارہا کوشش ضرور کی تھی قتل کروانا چاہا تھا...

"یہ راز تمہارا علاوہ کسی کو نہیں پتا کے امان کا ایکسیڈنٹ ہوا نہیں تھا..."
بات بہت پُرانی تھی مگر وہ ضمیر کی عدالت میں کھڑا تھا اپنے ہر گناہ کا سامنا کرنا تھا...

"عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ عَمْرٍو رضی اﷲ عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ: لَزَوَالُ الدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَی اﷲِ مِنْ قَتْلِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ..."

’’حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اﷲ عنھا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک مسلمان شخص کے قتل سے پوری دنیا کا ناپید (اور تباہ) ہو جانا ہلکا (واقعہ) ہے۔‘‘

میدان حشرTempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang