Please vote kerna mat bhooliye ga! I hope you will like the story. Enjoy!
قطر پر دوپہر اتری ہوئی تھی اور بےحد گرمی تھی۔اتنی کہ غیر ملکیوں کی تو گرمی سےگلَ گلَ کر جِلد ہی اترنے لگ جاتی،اگر 'اے-سی 'نہ ہوتا۔ حبیب نے ایسی گرمی کبھی نہیں دیکھی تھی۔امریکہ میں تو کبھی بھی نہیں۔پاکستان میں،بچپن میں گرمی کےمزے اڑائے تھے مگر اتنی سخت ۔۔توبہ توبہ۔۔کبھی نہیں!
وہ زیادہ وقت اپنے کمرے میں ہی رہتا۔اور مزدور تو کام ہی کرتےباہر۔
عبدالمنان کےغائب ہونے کے بعد،ابھی ایک دن بھی نہیں گزرا تھا کہ دادی جان کی دیتھ ہو گئی۔ابھی وہ منان کی گمشدگی کے شاک سے بھی پوری طرح نہیں سنبھلا تھا کہ ایک اور بری خبرآگئی تھی۔اس وقت تو وہ جیسے تیسے کر کے چھٹیاں لے کر چلا گیا،مگر واپس آنے پر وہ خوب افسوس کرنے لگا۔
بلڈنگ کاڈھانچا اچھا خاصا بنا دیا گیا تھا مگر اسے افسوس اس بات کا تھا کہ ڈھانچے میں بہت سی غلطیاں تھیں۔اسے اپنے جانے سے پہلے کسی اور کو وقتی طور پر اپنی جگہ کھڑا کر جانا تھا مگر وہ خبر ہی ایسی تھی کہ اسے کچھ سمجھ ہی نا آیا ،کہ سب کیسے کرے۔یہ زندگی میں پہلی بار ہوا تھا ۔اور زندگی 'پہلی بار'کے لئے کبھی تیار نہیں کرتی۔
افسوس کی ایک اور وجہ بھی تھی،اور وہ یہ کہ منان کی گمشدگی کے بعد بہت سے مزدور کنسٹرکشن چھوڑ کر چلے گئے تھے،اس ڈر سے کہ اس بلڈنگ میں کوئی سایہ وغیرہ ہے۔حبیب کسی پر زبردستی بھی نہیں کر سکتا تھا۔
مگر ایک خوشی کی بھی خبر تھی۔اور وہ یہ کہ کچھ دنوں سے سامان چوری ہونا ،رُک گیا تھا مگر کل سے پھر سامان چوری ہونا شروع ہو گیا ہے۔وہ اس سب سے بےحد پریشان تھا۔اس نے کبھی یہ سیچوایشن دیکھی تھی،نہ وہ جانتا تھا یہ سب کیسے ہینڈل کرے۔اور اس وقت بھی وہ اسی سوچ میں گم تھا کہ اس سب کا کیا حل نکالا جائے۔
وہ گم سم سا کمرے میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دماغ نے ایک زوردار کرنٹ مارا۔اسے ایک راستہ نظر آیا تھا۔
"ویسے سر،میں ایک لڑکی۔۔پتا نہیں وہ لڑکی ہے یا لڑکا۔۔لیکن میں کسی کو جانتا ہوں،جو ہماری مدد کر سکتا ہے۔"
"نہیں سر،وہ تو ٹھیک ہے۔لیکن اگر ہم نہ پکڑ پائے،تو میرے پاس ایک شخص کا نمبر ہے۔وہ۔وہ جیسے کوئی جادوگر ہے۔"حبیب کے ماتھے پر شکنیں ابھریں۔"وہ۔۔وہ برقعے میں گھر سے نکلتا ہے، یا نکلتی ہے،لیکن اسکی فائٹنگ اِسکلز سے لگتا ہے وہ کوئی لڑکا ہے۔وہ کسی ہیرو کی طرح لڑتا ہے۔مگر اس کی چال اسے لڑکی بتاتی ہے۔"
"اس جیسا شخص میں نے آج تک نہیں دیکھا۔وہ کسی سے نہیں ڈرتا یا ڈرتی۔اور حکومت کے لئے بھی کبھی کبھی کام کرتی ہے۔کوئی اسکا ایڈریس نہیں جانتا،اور نہ آج تک حکومت اسکو ٹریس کر سکی ہے۔وہ۔۔وہ پرائوٹلی کام کرتی ہے،یا کرتا ہے۔میں اسکا نمبر آپکو دوں؟"
YOU ARE READING
*COMPLETE NOVEL*شامِ اندھیر کو جو چراغاں کرے
Fantasyمحبّت کا ایک رنگ ہوتا ہے۔ اور ہر محبت کرنے والا اسی رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ وہ رنگ نور کا ہوتا ہےٗ روشنی کا۔ محبت انسان کی شامِ اندھیر کو چراغاں کر دیتی ہے۔ محبت وہی ہے جو انسان کی شبِ تاریک میں اجالا کر دیتی ہے۔ محبت عجیب رنگ ہے! آۓ حبیب اور نورالعرش...