Episode 10(a)- بچھڑے کی محبّت

80 11 3
                                    

Please episode ko vote kr dijiye. Thanks. InshaAllah aapko buhut achi lagegi episode.

.

بِسمِ اللہ الرّحمنِ الرَّحیم

شامِ اندھیر کو جو چراغاں کرے

قسط:10

" بچھڑے کی محبّت"

"انکے دلوں میں بچھڑے کی محبّت پلا دی گئی تھی"

(سورۃ بقرۃ۔آیت نمبر 93)

٭٭٭

کتاب: بودریا:الشیطان البحر

باب نمبر5:" أحجار كريمة قوية"

(طاقت کی انگوٹھی)

جنگ سے پہلے،

نکلیں گے کچھ لوگ،

ڈھونڈنے ایک جادوؤئی انگوٹھی کو،

وہ جس کے اندر نظر آتا ہمیں،

خلیجِ فارس کا سمندر،

اور اس جہاں میں،

وہ ہے اِک انمول انگوٹھی،

دیکھی گئی نہ بنائی گئی اس سے پہلے،

طاقت ہے اس میں،

اپنی روشنی سے،_ جگانے کی

اس کو،

جسے کہتے ہیں،

الشیطان النائم،

جو انتظار میں ہے،

اپنے خواب کے ٹوٹنے کا،

اور ہے وہ چھپا،

جوالہ مکھّی پہاڑیوں کے دلوں میں،

کیونکہ یہی دیکھا ہے ہم نے،

اور یہی لکھا گیا ہے،

قسمت کی کتاب میں،

اور وہ انگوٹھی ملے گی تمکو،

وہاں،

جہاں برسوں تک نہ ہوگی زیادہ آبادی،

حتیٰ کہ آن پڑے وہ جنگ پہلی،

اور وہاں ہیں مختلف ہویلیاں ٹوٹی پھوٹی،

اور بیٹھی ہے وہ،

انتظار میں تمہارے،

کہ لے جاؤ اس سے،

تم وہ خاص انگوٹھی،

جو پہن رکھی ہے اس نے،

اپنے انگوٹھے پر،

وہ جو نظریں جمائے ہے،

*COMPLETE NOVEL*شامِ اندھیر کو جو چراغاں کرےDove le storie prendono vita. Scoprilo ora