Please vote kerna mat bhooliyega. InshaAllah, you'll like the episode. Happy Reading!
.
نماز پڑھنے کے بعداس نے دھڑکتے دل کے ساتھ قرآن اٹھایا۔دل میں ہزار قسم کےوسوسے آئے۔
"قرآن کو کھولنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے!"
"تو قرآن پڑھ لو!دل ٹھیک ہو جائگا۔"
"قرآن دلوں کی تکلیف ختم کر دیتا ہے۔زہن کے پردوں کو فلٹر کر دیتا ہے۔اور شک و شبہات کا جواب بھی دے دیتا ہے۔"
"نور!ایسے مت سوچو۔تم ٹرائی تو کرو!تمہیں جواب ضرور ملے گا۔اور اگر نہ ملا،تو انتظار کرو،اور غور کرو۔قرآن میں غور کرنے والوں کے لئے نشانیاں چھپی ہوتی ہیں۔قرآن ہر بات جانتا ہے،اور ہر سوال کا جواب رکھتا ہے۔"
اسے سب کچھ یاد آرہا تھا۔ایک ایک بات!ایک ایک جملہ!مگر وہ یہی سوچ رہی تھی،کہ کبھی اس نے کبھی ان جملوں پر غور ہی نہیں کیا۔اسے لگا تھا زندگی ہمیشہ بس ایسی ہی رہے گی۔مگر اسے قطعاًاندازا نہیں تھا کہ زندگی میں ایک ایسا بھی واقت ائگا جب اس کے سارے رشتے اس سے دور ہو جائیں گے۔حتّیٰ کہ اگر وہ چاہے بھی توان سے رابطہ نہیں کرسکتی۔'آخر وہ سب کیا سوچ رہے ہونگے؟کہ نور گھر سے بھاگ گئی،اسی لئے اس نے جنید کے رشتے سے انکار کیا تھا؟یا پھر جانے کیا کیا۔۔'
کاش!وہ تب ہی جان جاتی کہ وہ جس سراب میں جی رہی ہے،اسکا کوئی انت نہیں مگر گمراہی اورمشکلات ہیں۔کاش وہ حبیب کی اور مریم کی اور دادی جان کی باتوں کو غور کرتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔وہ ہمیشہ اللہ سے شکوہ کیا کرتی تھی کہ اسکو ماں باپ جیسی چھایا سے محروم رکھا۔مگر اب اسے اندازہ ہو رہا تھا کہ اللہ اپنے کاموں میں بہتر ہے۔اس کے پاس جو رشتے موجود تھے،اس نے ان رشتوں کی بھی قدر نہیں کی۔ان کی باتوں پر مزاق اور بورنگ باتوں کا ٹیگ لگا دیا۔
پھر اس نے زہن سے تمام ابہام جھٹکے اور قرآن کوکھولنے سے پہلے دل میں ایک دفعہ دعا کی۔
"اللہ!مجھے ہدایت چاہیے۔میں نے زندگی میں پہلی بار قرآن خود اپنے ہاتھوں سے اٹھایا ہے،دل سے اٹھایا ہے۔یااللہ!قرآن کو میرے لئے ہدایت کی روشنی بنا دینا۔آمین!"
اس نے قرآن کھولا۔ بیچ کا ایک صفحہ کھولا مگر صفحے ہاتھ سے پھسلے اورجب اس نے ہاتھ رکھا تو پہلا صفحہ ہی آگیا۔اس نے وہی کھول لیا۔ حالانکہ اسکا پہلے صفحے سے پڑھنے کا ارادہ نہیں تھا۔مگر اللہ بہتر جانتا ہے۔
سورۃ فاتحہ کھلی تھی۔زرا سی چونکی۔پھر مسکرائی۔
"اللہ!ہم انسان کتنے جلدباز ہوتے ہیں نہ؟مگر آپ کتنے اچھے ہیں۔اگر ہم گنہگار اور جلدباز ہو کر بھی آپ سے روشنی مانگیں تو آپ بنا ہمیں تنگ کئے دے دیتے ہیں۔میں نے ہدایت چاہنے کے باوجود قرآن کو آگے سے کھولا۔لیکن آپ نے مجھے نا محسوس انداز میں سمجھا دیا۔کہ ہدایت 'ا' سے ملتی ہے،نہ کہ بیچ کے کسی لفظ سے۔اگر ہمیں راستہ پانا ہے تو ہمیں شروع سے سٹارٹ کرنا ہوگا۔"
YOU ARE READING
*COMPLETE NOVEL*شامِ اندھیر کو جو چراغاں کرے
Fantasyمحبّت کا ایک رنگ ہوتا ہے۔ اور ہر محبت کرنے والا اسی رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ وہ رنگ نور کا ہوتا ہےٗ روشنی کا۔ محبت انسان کی شامِ اندھیر کو چراغاں کر دیتی ہے۔ محبت وہی ہے جو انسان کی شبِ تاریک میں اجالا کر دیتی ہے۔ محبت عجیب رنگ ہے! آۓ حبیب اور نورالعرش...