کچھ باتیں جو میں کہنا چاہتا ہوں۔۔۔

145 13 14
                                    

کچھ باتیں جو میں کہنا چاہتا ہوں۔۔۔

اسلام علیکم!امید ہے سب بہت مزے میں ہونگے۔اور اگلی قسط کا بےحد شدّت سے انتظار کر رہے ہونگے۔رمضان مبارک!

سب سے پہلے تو میں آپ سب کا بہت دل سے شکریہ ادا کروں گا کہ آپ سب نے میری اس پہلی ادنیٰ کوشش میں ،میراساتھ دیا۔آپ سب نے نہ صرف کہانی کو پسند کیا بلکہ مجھے موٹیویٹ بھی کیا کہ میں آگے لکھوں۔میں بہت موٹیویشن پر بھروسہ رکھنے والا انسان ہوں ۔اورممکن تھا،کہ اگر مجھے ناول کے بارے میں اچھا ریسپونس نہ ملتا تو میں یہ سب چھوڑ کر واپس اپنی عام،بورنگ زندگی میں چلا جاتا، جہاں نہ نورالعرش ہوگی،نہ اسکا حبیب،نہ عبدالرزاق ہوگا اور نہ ہماری جدّۃ ،نورا بنتِ عزیزہ،نہ ہماری مریم ہوگی نہ ہی اسکا عثمان،نہ ہماری نتاشہ ہوگی اور نہ ہی مراد۔

مگر یہ سب ممکن 'تھا'۔۔

وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی سوچ میں تبدیلی اور وسعت آتی ہے۔گزشتہ تین ماہ نے مجھے بدل کر رکھ دیا ہے،میری سوچ کا زاویہ بدل گیا ہے۔

آپ کی کہانی کے اکثر کرداروں سے،آپ کا عکس چھلکتا ہے۔ میرا اور نورالعرش کا بھی یہی تعلق ہے۔ہم دونوں نہ صرف زندگی میں بلکہ سوچ میں بھی جڑے ہوئے ہیں۔(ہاں بلکل،آپ لوگ اس بات سے یہ بھی اخذ کر سکتے ہیں کہ میں بھی بات بات پر دوسروں کو مکّے مارتا ہوں۔میں واقعی ہی ایسا ہوں۔)نورالعرش کے کردار میں بہت سی جگہوں پر آپکو بےربطگی نظر آئگی۔کہیں وہ بہت بہادری سے کام لیتی ہے۔کہیں وہ بےحد کمزور پڑجاتی ہے۔کہیں وہ ڈر جاتی ہے اور کبھی ڈرانے والے لوگ بھی اسے نہیں ڈرا پاتے۔

ہم سب ایسے ہی ہوتے ہیں۔ہم سب انسان ادھورے ہوتے ہیں۔کبھی ہم بہت بہادر ہوجاتے ہیں اور کبھی کمزور پڑجاتے ہیں۔ہم حالات کے ساتھ کبھی سمجھوتا کر لیتے ہیں اور کبھی کمرومائز کرنے کو اپنی شان میں گستاخی سمجھتے ہیں۔ہم ایسے ہی ہیں۔مگروقت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے آپ کو 'پولِش 'کرنا ہوتا ہے،اپنے آپکو 'ِبلڈ اَپ 'کرنا ہوتا ہے۔

ہر انسان کو زندگی میں بےشمار مواقع دیے جاتے ہیں اپنے آپکو سدھارنے کے لئے۔مگر اپنی زندگی کا راستہ چننے کا بس ایک ہی موقع ہوتا ہے۔پچھلی قسط کے اینڈ میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ نورالعرش کو اب ،بیچ'دوراہے' میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔یہ موقع نیچرل ہے اور کبھی نہ کبھی اسکی زندگی میں آنا ہی تھا۔مگر وہ کیا چنتی ہے؟یہ اس پر منحصر ہے۔اسی طرح آپ اور میں بھی ہیں۔ہمیں خود کو سدھارنے کے لئے تو بےشمار مواقع ملیں گے مگر راستہ صرف ایک ہی موقع پر چننا ہوگا۔

کچھ ہی دن میں آپ کو قسط نمبر 6 مل جائگی۔اب قسط نمبر 6،7 اور 8 میں کرداروں کی ایک نئی دنیا بنے گی۔مطلب کہ اب یہ اقساط اُن کرداروں کی زندگی کے موڑ ہیں۔ پہلے پانچ باب پوری طرح سے نور اور حبیب کی کہانی پر فوکس کرتے تھے اور اُن میں تقرریباً ماضی کے تمام خاص راز اور خاص باتیں بتادی گئی ہیں۔اب اگلے تین باب میں باقی کرداروں اور اُن کی زندگی پر فوکس ہوگا۔کردار کس طرح آپس میں جڑے ہیں،یہ آپ جانیں گے۔

*COMPLETE NOVEL*شامِ اندھیر کو جو چراغاں کرےDonde viven las historias. Descúbrelo ahora