وہ وہاں سے سیدھا اپنے کمرے میں آئی تھی اور کمرے میں آکر اس نے جلدی سے اپنے کمرے کا دروازہ بند کر لیا ۔۔۔۔۔۔
"پتۂ نہیں کیا مسئلۂ ہے یہاں سب کے ساتھ یااللہ مجھے کس عزاب میں ڈال دیا ہے بابا آپ کیوں مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں مجھے یہاں نہیں رہنا۔۔۔۔۔۔"
اسے اپنی بے بسی پر رونا آرہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
وہ کچھ دیر یونہی بیٹھی رہی اس کے بعد اپنا منھ دھو کر حویلی کے باورچی خانے کی جانب چل دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
___________________________________
وہ اس وقت اپنی پیکنگ مکمل کررہا تھا تھوڑی دیر بعد اپنی پیکنگ مکمل کر کے اب وہ بالکنی میں کھرا سگریٹ پھونک رہا تھا۔۔۔۔۔۔اور دل ودماغ پر بس وہی چھائی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔
شاید اب صرف ایک ہی حل تھا اس سب کا کے وہ داجان سے بات کرتا لیکن کرتا کیسے ۔۔۔۔
وہ کب سے یہی سوچ رہا تھا کے اگر وہ اسے نۂ ملی تو اور یہی سوچ سوچ کر اس کا دل پھٹ رہا تھا ۔۔۔۔۔
"اگر وہ مجھے نا ملی تو۔۔۔۔۔نہیں نہیں ایسے نہیں ہو سکتا میں واپس آکر فورا داجان سے بات کرلوں گا۔۔۔۔۔"
وہ شاید اپنے آپ کو تسلی دے رہا تھا یا شاید کچھ غلط ہونے والا تھاجو وہ برداشت نا کرپاتا۔۔۔۔
کسی کو کیا پتا کے قسمت کیا فیصلۂ کیے ہوۓ ہے۔۔۔۔۔۔۔
__________________________________
سورج کی ہلکی ہلکی کرنیں نکل رہی تھیں شاید سردیوں میں پہلی دھوپ تھی جو اتنی اچھی نکلی تھی دن کے نو بج رہے تھے اج اتوار کا دن تھا اس وجۂ سے آج کا ناشتۂ تھوڑا لیٹ ہونا تھا وہ اس وقت کچن میں ناشتۂ بنانے میں مصروف تھی کے۔۔۔۔۔۔
"آئمۂ تم یۂ کیا کر رہی ہو۔۔۔۔"
عافیۂ اس کے پاس آکر بولی ۔۔۔۔
"میں آملیٹ بنا رہی تھی ۔۔۔۔۔"
آئمۂ بغیر اسے دیکھے بولی۔۔۔
"ہاں وہ تو ٹھیک ہے لیکن میں کہہ رہی تھی کے تم کیوں سب کچھ کررہی ہو یۂ کام والیاں کس لیے ہیں۔۔۔۔۔"
عافیۂ ماہ اور رکسانۂ اور اس کے ساتھ کھڑی ایک اور ملازمۂ کی طرف اشارہ کر کے بولی۔۔۔۔
"میرے خیال میں تمہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔۔۔۔۔"
وہ بولی ہی تھی کے باہر سے عالیۂ بیگم کی آواز آئی۔۔۔۔
"عافیۂ بیٹا ادھرآؤ۔۔۔۔"
عافیۂ چونکۂ ایک کام چور لڑکی تھی اس لیے اسے کسی کا ذیادہ کام کرنا یا کسی کی تعریف بلکل ہضم نہیں ہوتی تھی۔۔۔۔۔

ESTÁS LEYENDO
زن _ے_ مجبور💖
Misterio / SuspensoA story of strong girls who face every problem with patients and bear painfor her life , relations ,childs, and feelings.💖