"کیوں۔۔۔؟"
حمزہ نے حیرانی اور سنجیدگی سے نور سے پوچھا
"کیونکۂ آپ مجھے۔۔۔"
نور نے روتے ہوۓ کہا اور حمزہ اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی بولا۔۔
"وہ غلطی سے آگئی تھی میں ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتا تھا اور آئی ایم رئیلی سوری نور آئندہ کبھی بھی نہیں کروں گا پکا پرومس۔۔"
حمزہ نے کان پکڑ کر سوری کی تو نور کو ہنسی آگئی۔۔
"اٹس اوکے۔۔"
نور نے کہا۔۔
"اسکا مطلب ہے کے سارا قصور میرا تھا۔۔"
حمزہ نے مذاق کیا۔۔
"ہمم بلکل۔۔"
نور نے کہا۔۔
"آئی ایم سوری آئندہ نہیں کروں گا۔۔"
اس نے کہا اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے دو موتی ٹوٹ کر اس کی آنکھوں سے گرے وہ پہلے اس کے سامنے بیٹھا تھا اس کا ہاتھ پکڑ کر اب وہ ہاتھ پکڑے ہی نیچے اس کے گھٹنوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا نور نے اس کے آنسو صاف کیے تو حمزہ نے اس کے ہاتھ کی پشت کو چوما۔۔۔۔۔
"میں تمہیں ہمیشۂ خوش رکھوں گا۔۔۔۔"
حمزہ نے کہا
"وہ تو ہر مرد کہتا ہے"
وہ رکی اور پھر بولی
شاید جانچ رہی تھی۔۔۔
"مگر کہنے میں اور پورا کرنے میں فرق ہوتا ہے۔۔۔مرد وہ ہوتا ہے جو اپنے قول کا پکا ہو اور جو اپنی کہی بات سے پھر جاۓ وہ پھر مرد تو نہ ہوا نا پھر تو وہ جھوٹا ہوا۔۔۔"
نور نے کہا کہیں حمزہ کو اس کی بات سے تکلیف ہوئی پر بری نا لگی کیوں کے اس نے بات بری کی ہی نہیں تھی۔۔۔۔
"میں تمہیں اتنی محبت دوں گا کے تم سب بھول جاؤگی"
حمزہ نے کہا
"حمزہ ایک عورت کو کبھی بھی محبت کی اتنی طلب نہیں ہوتی جتنی عزت کی ہوتی ہے عورت کو وہ مرد بھاتا ہے جو اس کی عزت کرے ورنۂ محبت تو پیسے دے کر بھی لوگ حاصل کرلیتے ہیں۔۔۔"
نور نے کہا اس کی بات حمزہ کے دل کو لگی سچ میں اس کی بات میں دم تھا وہ ایسی ہی تھی اصل بات تو یۂ تھی کے وہ بھی اسی چیز سے متاثر ہوئی تھی۔۔
ایک عورت مرد سے صرف عزت چاہتی ہے اگر عورت کو عزت اور محبت میں سے ایک چیز کا فیصلۂ کرنا پڑے تو وہ عزت ہی چنے گی شرط یۂ ہے کے عورت عقل مند ہو اور اگر وہ عورت بیوقوف ہوگی تو وہ محبت چنے گی عورت محبت پر عزت کو تر جیح دیتی ہے
جو مرد سمجھتے ہیں کے اپنی بیوی کو وقت دے دیا ضرورتیں پوری کردی تو پھر اب چاہے جو مرضی کرو نہیں ایسا نہیں ہوتا مرد تو وہ ہوتا ہے جو اگر اپنی بیوی کی ضرورتیں پوری کرے تو اس کا خیال بھی رکھے اسے وقت دے تو محبت بھی کرے اور اگر محبت نہیں کرتا تو پھر اپنی بیوی کی اتنی عزت کرے کے اسے کبھی محسوس ہی نا ہونے دے کے وہ اس سے محبت نہیں کرتا۔۔۔۔
YOU ARE READING
زن _ے_ مجبور💖
Mystery / ThrillerA story of strong girls who face every problem with patients and bear painfor her life , relations ,childs, and feelings.💖