Part 2
جنازہ اٹھ رہا تھا کہیں دور سے شور اٹھتا محسوس ہوا اس نے اپنی آنکھیں کھولیں اپنے پاس نائلا بیگم کو پا کر اسے سکون ہوا وہ بے ہوش ہوچکی تھی اور پھر جو کچھ ہوا اسے معلوم نا تھا کسے معلوم اس وقت کیا ہوا تھا۔۔۔۔
"ماما"
ماہ زماں نے ہلکی سی آواز میں پکارا
"جی میری جان۔۔۔۔"
نائلا بیگم کو تو جیسے ہارا ہوا حوصلۂ واپس ملا تھا وہ اس کی طرف فورا متوجۂ ہویئں
"ماما سب کہاں ہیں یۂ کیسا شور ہے"
ماہ کے سوال پر وہ تھوڑی دیر کی خاموشی کے بعد بولیں
"بیٹھا کبھی کبھی انسان بہترین کے پیچھے بہتر کھو دیتا ہے جیسے آج علوینۂ نے حارث کو پاتے پاتے اپنی ہی پرورش کرنے والی نانی کو کھو دیا۔۔۔۔"
ان کی اس بات سے اسے سارے واقع کی سمجھ آچکی تھی
"ماما سب ٹھیک ہوجاۓ گا نا"
وہ ان کا ہاتھ پکڑ کر بولی
"ہاں سب ٹھیک ہے بیٹے کچھ بھی غلط نہیں ہے"
انھوں نے اس کے سر پر ہاتھ پھیر کر کہا
ساس اچھی ملنا بھی ایک عورت کی خوش قسمتی ہوتی ہے کبھی کبھی عورتیں اپنی ہی بہوؤں کے ساتھ زیادتی کر جاتی ہیں پر چاہتی ہیں کے ان کی بیٹی کے ساتھ کبھی کچھ برا نا ہو
ایک عورت کو چاہیے کے جیسی بہو وہ چاہے ویسی ہی تربیت اپنی بیٹی کی کرے اور جیسا کچھ بیٹی کے لیے چاہے ویسا ہی کچھ اپنی بہو کے لیے پر ہمارے معاشرے کی عورت یۂ نہیں سوچتی اور پھر جب خودغرضی کی بات آۓ تو اپنا نام نہیں لیتی
__________________________
وہ مسلسل اس کا گلا دبا رہی تھی سب لوگ چھڑوانے میں مصروف تھے سب عورتوں کو تھوڑا پیچھے کرتا حارث اس کی طرف بڑھا اور زور لگا کر اسے دور کیا اور پھر اس زناٹے دار پھپڑ علوینۂ کا گال سرخ کرگيا یۂ تھپڑ آنیۂ نے مارا تھا
"تم اتنا گر جاؤ گی سوچا نا تھا زہر تو تم دے چکی تھی تو اب اس طرح کی حرکت کروگی تم تمہیں خدا کا خوف نہیں ہے"
آنیۂ نے ایک کے بعد دو اور مزید تھپڑ مارے سب شاک کی حالت میں کھڑے ہوکر یۂ سارا منظر دیکھ رہے تھے کے سدرہ بیگم کو اپنی نواسی کی اس حرکت پر یقین ناآیا وہ آگے بڑھیں اور علوینۂ کے منھ پر ایک اور زناٹے دار پھپڑ مارا اور کچھ کہنے سے پہلے ہی زمین بوس ہوگئیں پاس کھڑے زیشان نے اپنے ایک دوست کو بلایا جو کے حویلی میں ہی تھا
اس کے دوست نے چیک کرکے بتایا کے وہ اب ان میں نہیں رہی تھیں
جانے والا ہمیشۂ چلا ہی جاتا ہے موت کا کوئی نا کوئی بہانۂ ضرور بنتا ہے کبھی کوئی بیماری یا کوئی حادثۂ دراصل سب مقرر ہوتا ہے
YOU ARE READING
زن _ے_ مجبور💖
Mystery / ThrillerA story of strong girls who face every problem with patients and bear painfor her life , relations ,childs, and feelings.💖