Episode no.8

278 26 10
                                    



مجھے موت دے نۂ حیات دے میرے حوصلے کو ثبات دے

مجھےنقد جاں کی طلب نہیں مجھے خواہشوں سے نجات دے

تیرے پاس آیا ہوں دور سے مجھے دیکھنے دے تو قریب سے

مجھے اپنے رخ سے جدا نا کر میری چشم نم کو زکوۃ دے

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

وہ ڈیرے سے حویلی سیدھاآیا تھا وہ اندر داخل ہوا تو اس نے دیکھا کے سب خواتین لاؤنج میں رکھے صوفون پر براجمان تھیں۔ وہ ان کی طرف بڑھا۔

اس نے ایک نظر حویلی پر ڈالی آج بھی 'شاہ حویلی' ویسی ہی شان و شوکت کی مالک تھی لاؤنج میں ایک بڑا فانوس لگایا گیا تھا لاؤنج بہت بڑا تھا اور گھر کا ایک داخلی دروازہ بھی اس کے سامنے تھا اس کے دا‏ئیں طرف کی راہ داری میں چار کمرے تھے پہلا جمال صاحب کا دوسرا کمال صاحب کا تیسرا رحمن صاحب کا اور چوتھا شاہ صاحب کا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے آگے سٹڈی تھی جس کا ایک اور دروازہ بھی تھا جو کے شاہ صاحب کے کمرے میں کھلتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ لاؤنج کے بائیں طرف کچن تھا جو بہت بڑا تھا اس کے آگے سٹور روم تھا پھر آگے راہ داری کے اختتام پر ایک جالی کا دروازہ تھا اور اس دروازے کے پار سے سروینٹ کواٹر شروع ہوتا تھا جہاں حویلی کے تمام ملازم اور ملازمۂ مقیم تھے۔۔۔۔۔۔اوپر کی سیڑھیاں بھی لاؤنج میں اترتی تھیں۔۔۔۔اوپر کی منزل کی دائیں طرف کے آخر پر ذیشان شاہ کا کمرہ تھااس کے بعد میر حارث شاہ کا کمرہ تھا سیڑھیوں کے سامنے پھر شاہ صاحب کے چھوٹے بیٹے کریم شاہ کا کمرہ تھا اس کے بعدبایئں طرف کی راہ داری میں تین کمرے تھے ایک رحمن صاحب کی بڑی بیٹی عافیۂ کا کمرہ اس کے بعد آنیۂ کا اور پھر جمال شاہ کی بیٹی آئمۂ کا کمرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"کیا ہوا میرا بچۂ کیا دیکھ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔؟"

دادی اسے چپ بیٹھا دیکھ کر بولیں۔۔۔۔

"کچھ نہیں بی جان بس ایسے ہی آپ بتائیں مجھے یاد تو نہیں کیا ہو گا نا آپ نے۔۔۔؟"

وہ شرارت سے مسکراہٹ ضبط کرتے ہوۓ بولا۔۔۔۔

"نہیں بھلا میں کیوں یاد کروں گی تجھے ۔۔۔۔۔"

انھوں نے بھی اسے تنگ کیا۔۔۔۔۔

"اچھا تو پھر میں داپس چلا جاؤں ۔۔۔۔؟"

وہ شرارت سے بولا۔۔۔۔

"ابھی آۓ ہو اور جانے کی باتیں برخوردار۔۔۔۔"

شاہ صاحب جو اس کی بات سن چکے تھے وہاں داخل ہوتے ہوۓ بولے۔۔۔۔۔

ان کے آتے ہی لڑکیوں اور سب خواتین نے سر پر لیے ہوۓ ڈوپٹے سہی کیے ۔۔۔۔۔۔۔

"نہیں جانیں دیں اسے ہم تو ایسے ہی ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل میں تو اس کے اپنے شہر میں رہتے ہیں نایہاں تو یۂ مجبوری میں آتا ہے۔۔۔۔۔"

زن _ے_ مجبور💖Donde viven las historias. Descúbrelo ahora