دو ہفتوں بعد۔۔۔۔۔
وہ اس وقت حویلی کے باغ میں لگے لیموں کے درخت سے لیمو توڑ رہی تھی ۔۔۔کے اچانک اپنے پیچھے کسی مرد کی بھاری آواز سنی لیکن وہ پلٹی نہیں تھی۔۔۔۔۔۔۔
اس نے آس پاس کے سب ملازموں کو وہاں سے بھجوا دیا تھا اس کے بعد وہ اس کی طرف بڑھا آج دو ہفتوں بعد وہ اسے نطر آئی تھی وہ کچھ آگے جا کر رکا تھا کے وہ پلٹے کی لیکن وہ پلٹی نہیں تھی بی جان سے اسے سننے کو ملا تھا کے وہ خان زاد ہے اور پردہ بھی کرتی ہے۔۔۔۔۔کتنے دنوں بعد تو نظر آئی تھی وہ اسے کتنا بے قرار ہو گیا تھا اس کا دل اسے دیکھنے کے لیے اور جب تک اسے پتۂ چلا تھا کے وہ محبت میں کس مقام پر ہے تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اب واپسی کا کوئی راستۂ نہیں بچا تھا ایک طرف دل نہیں سنبھل رہا تھا اور دوسری طرف وہ نظر نہیں آرہی تھی آج تو جیسے اس کا دل اسے دیکھتے ہی کھل گیا تھا ۔۔۔۔۔۔
وہ آگے بڑھا اور اس کے سامنے جا کر رکا وہ پلٹی اس نے کہا۔۔۔
"رکو۔۔۔"
حارث بولا۔۔۔
وہ رکی رخ اس کی طرف نا تھا لیکن حارث اس کی ایک سائڈ دیکھ سکتا تھا ۔۔۔
"تمہارا نام۔۔۔۔نام کیا ہے تمہارا۔۔۔۔۔؟"
وہ بولا۔۔۔۔دل تیزی سے دھڑک رہا تھا
ماہ اس کے سوال پر چونکی مگر کچھ نا بولی ۔۔۔۔ اس کا دل گھبرا رہا تھا وہ ڈر گئی تھی وہ ابھی بھی اس سے ڈر رہی تھی ۔۔۔۔۔۔
"میں نے اتنا مشکل سوال نہیں کیا تم سے۔۔۔۔"
وہ دوبارہ بولا۔۔۔۔۔
"وہ۔۔۔۔"
وہ بولی ہی تھی کے اندر سے نازیۂ بیگم کی آواز آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"لیموں توڑ لیے۔۔۔۔۔۔"
وہ اندر سے بولیں تھیں۔۔۔
وہ ان کی آواز سن کر اندر کی طرف چلی گئی۔۔۔۔۔
اسے اب بہت غصۂ آرہا تھا ۔۔
"وہ ہے کیا میرے سامنے چینٹی کی طرح مسل سکتا ہوں میں، اسے تو میں اب بتاؤں گا نا کیسے نہیں بتاتی مجھے اپنا نام۔۔۔۔۔"
وہ کچھ سوچتے ہوۓ بولا اور اندر کی جانب بڑھ گیا۔۔۔۔
_______________________________
وہ اس وقت کچن میں برتن دھو رہی تھی کے رکسانۂ نے کہا۔۔۔۔۔
"سنو ۔۔۔وہ تمہیں بی جان بلا رہی ہیں اپنے کمرے میں۔۔۔۔۔"
رکسانۂ اسے یۂ کہتے ہی باہر چلی گئی ۔۔۔۔۔
اس نے بر تن دھو نے کے بعد اپنی چادر درست کی اور باہر کی جانب بڑھ گئی ۔۔۔۔۔
اس بی جان کے کمرے کے دروازے پر دستک دی جواب مثبت ملنے پر اس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو ایک بھاری مردانۂ آواز اس کی سماعتوں سے ٹکرائی 'یۂ تو وہی ہیں جنہوں نے میرا نام پوچھا تھا کہیں یۂ مجھے بی جان سے سزا دلوانے تو نہیں آۓ۔۔۔۔۔' اس نے دل میں سوچا اور اندر ایک قدم رکھا ہی تھا کے بی جان بولیں۔۔۔۔۔۔۔
DU LIEST GERADE
زن _ے_ مجبور💖
Mystery / ThrillerA story of strong girls who face every problem with patients and bear painfor her life , relations ,childs, and feelings.💖