Last Episode
Part 1
آج وہ دن تھا جس کا سب کو انتظار تھا آج کے دن کچھ دلوں کو ملنا تھا کچھ کو ٹوٹنا تھا شاید زندگی اسی خوشی غمی کا نام ہے انسان کبھی بھی اپنی زندگی سے خوش نہیں رہ پاتا زیادہ کی تلاش میں تھوڑے اور مخلص رشتوں کو کھو دینا آدم زادوں میں رواج رہا ہے۔۔۔
علوینۂ کی باتوں نے ماہ زماں کو بہت ڈرا دیا تھا اس کی پہلے ہی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اب مزید خراب ہوتی جارہی تھی اسے نہیں پتا تھا اللہ اس کی اتنی آزمائش کیوں لے رہا ہے وہ بہت رو رہی تھی بہت زیادہ آج اسے لگ رہا تھا جیسے کوئی حارث کو اس سے چھین لے گا
کبھی کبھی کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کی ہم توقع کررہے ہوتے ہیں
اگر وہ اپنی زندگی سے اس کو نکال دے تو وہ ایک خالی قسمت کی ستائی ہوئی ایک خانزادی کے علاوہ کچھ نا تھی مگر کہتے ہیں کے اس کے در سے کوئی خالی نہیں جاتا اگر سچے اور صدق دل سے دعا مانگی جاۓ تو "بے شک وہ قبول کرنے والا ہے" شاید اس کی دعا بھی قبول ہو جاۓ
کوئی دھاگۂ کھینچ پراندے کا
کوئی منکا اکشادھاری سے
کوئی ایسا بول سیکھا دینا
وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں
کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے
وہ سمجھے ،جانثار ہوں
کوئی ڈھونڈے کے وہ کستوری لا
اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں
جو مرضی میرے یار کی ہے
اسے لگے میں بلکل ویسا ہوں
کوئي ایسا اسم اعظم پڑھ
جو اشک بہا دے سجدوں میں
اور جیسے تیرا دعوا ہے
محبوب ہو میرے قدموں میں
پر عامل رک ، اک بات کہوں
یۂ قدموں والی بات ہے کیا
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا
اور عامل سن یۂ کام بدل
یۂ کام بہت نقصان کا ہے
سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں
جو مالک کل جہاں کا ہے
'جو مالک کل جہاں کا ہے '
ہاں وہ مالک ہے وہی خالق ہے وہی ہے ہمارا حقیقی رب وہی ہماری زندگی اور موت پر قدرت رکھنے والا ہے وہی فیصلۂ کرتا ہے کے کب ہمارے لیے کیا اور کیوں اہم ہے کب ہمیں کیا چاہیے اسے سب معلوم ہے پر اس نے سب چیزوں کا ایک وقت مقرر رکھا ہے کچھ کا اس دنیا میں تو کچھ کا اس دنیا میں

ВЫ ЧИТАЕТЕ
زن _ے_ مجبور💖
Детектив / ТриллерA story of strong girls who face every problem with patients and bear painfor her life , relations ,childs, and feelings.💖