آج حویلی میں بڑی چہل پہل تھی ماہ زماں،آنیۂ اور آئمۂ اس وقت کچن میں کام کررہی تھیں اور عالیۂ بیگم اور نائلا بیگم اس وقت بی جان کی ہدایات پر نوکروں کو ان کے کام سمجھا رہی تھیں جب کے نازیۂ بیگم لڑکیوں کے پاس کچن میں ہی موجود تھیں کریم شاہ،رحمن شاہ اور جمال شاہ حویلی میں ہی تھے جبکۂ کمال شاہ ڈیرے پر داجان اور حارث کے ساتھ گئے تھے اور زیشان کو بھی انتظامات دیکھنے تھے تو اسی لیے وہ بھی حویلی میں تھا
اس چہل پہل کی اہم وجۂ یۂ تھی کے لاہور سے عافیۂ کا رشتۂ لے کر کچھ لوگ آرہے تھے حارث داجان سے بات کر چکا تھا اور داجان بھی خوش تھے اس چیز سے۔۔۔
سب لڑکیاں کام کررہی تھیں کے عافیۂ کچن میں جھنجھلائی ہوئی داخل ہوئی
"تائی جان۔۔"
عافیۂ نے کرسی پر بیٹھ کر سبزی کاٹتی نازیۂ بیگم سے کہا اس کا منۂ دیکھ کرانھیں ہنسی آئی وہ بولیں
"کیا ہوا ہے اور چہرہ کیوں اترا ہوا ہے۔۔۔ادھر بیٹھ جاؤ۔۔"
انھوں نے اسے اپنے پاس بیٹھایا
"پتۂ نہیں کیوں دل بہت گبھرا رہا ہے۔۔"
اس نے کہا تو آئمۂ ،ماہ اور آنیۂ کی ہنسی ایک ساتھ نکل آئی۔۔
"دیکھیں یۂ ہنس رہی ہیں۔۔"
عافیۂ رو دینے کو تھی
"ایسا ہی ہوتا ہے میری بچی ان پر تو وقت گزر گیا نا اس لیے ہنس رہی ہیں ساری۔۔ہاہاہا کوئی حال نہیں کچھ نہیں ہوتا سب کے ساتھ ایسے ہی ہوتا ہے "
نازیۂ بیگم نے اسے اپنے ساتھ لگا کر سمجھایا
"ہمم"
عافیۂ نے سر ہلایا
"چلو۔۔ماہ بیٹا آئمۂ تم دونوں اسے اوپر لے جاؤ اور تیار کرو۔۔۔"
نازیۂ بیگم نے ان دونوں کو حکم دیا
"جی تائی جان۔۔"
ماہ نے فرمانبرداری سے کہا
"چلو عافی کچھ نہیں ہوگا وہ تمہیں نہیں لے کر جائیں گے کہیں بس دیکھ کر جائیں گے۔۔"
آئمۂ کی بات پر وہ سارے ہنس دیے
"چلو۔۔"
ماہ نے کہا اب وہ لوگ اسے کمرے میں لے جارہے تھے۔۔
_____________________
وہ اس وقت اپنے کمرے میں کوئی کام کررہی تھی جب حمزہ اور ردا کمرے میں داخل ہوۓ وہ ان کی طرف متوجۂ ہوئی ردا بہت خوش تھی وہ حمزہ کو حمزی کہہ کر پکارتی تھی اس وقت ردا حمزہ کی گود میں تھی وہ دونوں دھوپ میں کھیلنے کے باعث پسینے سے شرابور تھے
"دیکھا ہوگئے نا خراب کّپڑے۔۔"
نور نے ردا کے کپڑوں کو دیکھ کر کہا جن پر مٹی لگی ہوئی تھی

ESTÁS LEYENDO
زن _ے_ مجبور💖
Misterio / SuspensoA story of strong girls who face every problem with patients and bear painfor her life , relations ,childs, and feelings.💖