# ”محبت کچھ یوں ہے تم سے“
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 8وہ صبح ناشتے کے لیےاٹھی تو سارا سے اسے پتا چلا کہ سکندر رات میں ہی چلا گیا تھا۔ اس نے دل ہی دل میں بے پناہ شکر کیا۔ وہ اس کا سامنا نہی کرنا چاہتی تھی۔ سکندر کے بغیر اس گھر میں اسے سکون رہتا تھا۔ اس کی موجودگی میں اسے بے چینی ہوتی تھی۔ پتا نہی کیوں؟
سکندر کا رویہ اپنی جگہ درست تھا۔ وہ جس فیلڈ میں کام کرتا تھا، کٸ بار اسے اس طرح کی لڑکیاں ٹکراٸ تھیں جو خوبصورت بھی تھیں اور شکل سے بہت ہی معصوم لگتی تھیں۔ مگر سکندر کی نظریں چیزوں کو نوٹس کرنے میں کافی تیز تھیں اور اسے ٹریننگ کے دوران بھی کافی چیزیں سکھاٸ گٸ تھیں۔ جلد یا بدیر اس نے ان لڑکیوں کی اصلیت کھول دی تھی۔
الماس کے متعلق اسے دو چیزیں مشکوک لگی تھیں۔ ایک تو اس کا غیر معمولی حُسن، اور دوسرا اس کی کہانی جو اس نے سارا کو سناٸ تھی۔ اس کے دماغ کا ایک حصہ کہہ رہا تھا کہ الماس بے قصور ہے اور دوسرا حصہ کہہ رہا تھا کہ آزماۓ بغیر دھوکا نہی کھانا چاہیے۔ وہ کشمکش میں تھا۔ اس نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہیے تھا۔ وقتی طور پہ کسی کو بھی برا لگ سکتا تھا لیکن سکندر نے آزمانا ضروری سمجھا۔ وہ اپنی فیملی کو خطرے میں نہی ڈال سکتا تھا۔
اسے الماس کے بارے میں تجسس ہونے لگا۔ وہ اس میں دلچسپی نہی لے رہا تھا۔ اسے فطری تجسس تھا، ہر چیز کو جان لینے کا۔ ہر چیز پہ شک کرنا اس کی عادت بن چکی تھی اور سچ کھوجنا اس کی فطرت۔
اس نے آٸ ڈی نمبر سے ٹریس شدہ معلومات نوٹ کیں اور وامق کو اپنے کیبن میں بلایا۔
”جی سر، آپ نے بلایا۔۔“
نیلی جینز اور ڈارک پرپل کلر کی بٹن والی شرٹ پہنے وہ اندر داخل ہوا۔ سر پہ پی کیپ پہن رکھی تھی۔ سکندر اپنے کیبن میں کھڑا، کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا۔ دروازے کی جانب پشت تھی اور سامنے مصروف سی سڑک دیکھتے ہوۓ وہ الماس کے بارے مں سوچ رہا تھا۔ وامق کی آمد پہ مڑا۔ سیٹ پر بیٹھتے ہوۓ وامق کو بھی بیٹھنے کا اشارہ کیا۔
”تمھیں انڈر کَور بننے کا بہت شوق ہے نا؟“
وامق نے چمکتی آنکھوں اور مسکراتے ہومٹوں سے سر اوپر نیچے ہلایا۔
”تمھارے لیے ایک کام ہے۔ لیکن یہ تمھارے اور میرے بیچ ہے۔ کسی اور کو اس کا پتا نہی چلنا چاہیے۔“
"It should be highly confidential"سکندر نے سنجیدگی سے کہتے ہوۓ کالے رنگ کی فاٸل میز سے اٹھا کر اس کے ہاتھ میں دی۔ وامق نے فاٸل کھولی اور پہلے صفحے پہ موجود تصویر اٹھا کر غور سے دیکھی۔
”اوہ ماٸ گاڈ۔ شی اِز رٸیل گاڈیس“
وامق نے اس تصویر والی لڑکی کے بے پناہ حسن سے مسحور ہوتے ہوۓ بے اخیار کہہ دیا پھر ایک دم نظر سکندر کے سنجیدہ اور غصیلے چہرے پہ پڑی۔ وہ فوراً سنجیدہ ہوا۔
YOU ARE READING
Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)
Romanceزندگی میں کبھی کبھی اندھیرے آ جاتے ہیں۔ لیکن ان اندھیروں کا مقصد ہمیں وہ چاند دکھانا ہوتا ہے جو ہم دن کی روشنی میں نہیں دیکھ سکتے۔ ۔۔۔ الماس کے منہ بولے والدین نے الماس کی شادی ایک فارن نیشنل لڑکے سے کر کے اس سے قطع تعلق کر لیا۔ اور وہ لڑکا اسے ریلو...