Episode 32.

693 26 2
                                    


# "محبت کچھ یوں ہے تم سے"
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 32

سکندر نے آتے ہی میٹنگ بلوا لی تھی۔ سب ٹیم ممبرز نے اس سے ادیب رانا کے متعلق معلومات ڈسکس کر کے اپنی اپنی راۓ دیں تھیں ۔سکندر نے تمام معلومات کو مدِ نظر رکھتے ہوۓ اسے پکڑنے کا پلان کر لیا تھا۔

سکندر نے اپنے مخبر ادیب رانا کے پیچے لگا رکھے تھے اور وہ اسے ہر پل کی خبر دیتے تھے۔

لیاقت بھٹی کے غاٸب ہونے کی وجہ سے ادیب رانا کے کافی کاموں میں خلل آ رہا تھا اور جن لوگوں سے لیاقت بھٹی نے ڈیلز کی ہوٸ تھیں وہ جواب مانگ رہے تھے۔

کٸ لوگوں کا پیسہ ڈوب رہا تھا اور اریب رانا کو بھی کافی نقصان ہو رہا تھا۔ ان لوگوں کومطمٸن کرنے کے لیے ادیب رانا نے اپنے محل نما گھر میں دعوت کا اہتمام کیا تھا۔ تین دن بعد ادیب رانا کے گھر میں بہت بڑی تقریب تھی جس میں اس نے اپنے ہی جیسے بہت سے لوگوں کو بلایا ہوا تھا۔

ساتھ ساتھ اس نے لیاقت بھٹی کو ڈھونڈنے کے لیے اپنے آدمیوں کو اس کام پر لگا رکھا تھا۔ لیاقت بھٹی اچانک غاٸب ہوا تھا اور کسی کو معلوم نہی تھا کہ وہ کہاں گیا۔ اسی بات نےادیب رانا کو اندر سے بے چین کیا ہوا تھا۔

سکندر نے تمام پلاننگ کرکے میٹنگ برخاست کی اور اب تین دن بعد ادیب رانا کو پکڑنے کی پلاننگ پر عمل کرنے کے لیے تیاری کرنے لگا۔

۔۔۔

ادیب رانا کے گھر میں اس وقت پارٹی چل رہی تھی۔ ان کے سرکل میں الکحل والی ڈرنکس بھی عام تھیں۔ ایک طرف کو بربی کیو لگا ہوا تھا اور دوسری طرف بوفے۔ مہمان باتوں کے ساتھ ساتھ کھانے سے بھی لطف اندوز ہورے تھے اور کچھ فکر مند بھی نظر آ رہے تھے۔تھے اس کی بیوی چھ خاص قسم کے مہمانوں سے مل رہی تھی۔ ملازم اپنے اپنے کام کر رہے تھے۔

اچانک سے ادیب رانا کی بیوی انیقہ کے پیٹ میں درد اٹھا۔ وہ مہمانوں سے معذرت کرتی اندر کی جانب آٸ۔ آہستہ آہستہ دعوت میں موجود سب ہی مہمانوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔ ایمرجنسی والی صورتِ حال بن گٸ تھی۔تھی جلدی جلدی سب لوگوں کو ہسپتال لایا گیا۔

ادیب رانا کو ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے اور دیگر لوگوں کو، جو اس کی پارٹی میں آۓ تھے، فوڈ پوازننگ ہوٸ ہے لیکن فکر کی بات نہی، سب انڈر کنٹرول ہے۔

ادیب رانا کو ڈاکٹر نے دوا دی اور آرام کا کہ کر چلا گیا۔ اس دوا کے اثر سے نیند آگٸ۔ جب نیند سے جاگا تو دماغ حاضر ہونے میں وقت لگا اور جب دماغ حاضر ہوا تو اسے سمجھ نہی آیا کہ وہ کہاں ہے۔ عجیب اندھیر کمرہ تھا۔ صرف ایک کرسی تھی بس۔ اوہ خود زمین پر لیٹا ہوا تھا۔ اسے یاد آیا کہ وہ تو ہسپتال میں تھا، یہاں کیسے پہنچا۔

سکندر کو جو چاہیے تھا وہ مل گیا تھا۔ کچھ روز اسے یوں ہی ٹارچر کرنا تھا اور اس کے بعد آہستہ آہستہ اس کا نیٹ ورک توڑنا تھا۔

Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)Where stories live. Discover now