# "محبت کچھ یوں ہے تم سے"
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 19سکندر کے گھر سے جانے کے پانچ دن بعد تک سارا کو الماس سے تنہاٸ میں بات کرنے کا موقع نہی ملا۔ وہ الماس سے اس شادی کے متعلق بات کرنا چاہتی تھی۔ سکندر کے چہرے کی وہ خوشی جو الماس کی ہاں کے بعد اس کی آنکھوں میں نظر آنے لگی تھی، اب کہیں چلی گٸ تھی۔ سارا کو دونوں ہی بہت پیارے تھے اور وہ چاہتی تھی کہ ان کے درمیان جو بھی مسٸلہ ہے وہ بات کر کے حل کر دے۔
"الماس۔ بات سننا میری"
حسن اپنے دوست سے ملنے گیا ہوا تھا اور بچے cheetos اپنے منہ کے آگے رکھے کارٹون دیکھ رہے تھے۔ سارا کے پاس موقع اچھا تھا۔ وہ الماس کےساتھ لان میں آ گٸ۔ دھوپ جا رہی تھی اور شام اتر رہی تھی۔
"میں تم سے سکندر کے بارے میں بات کرنا چاہ رہی تھی"
الماس کو اندر ہی اندر تھوڑی فکر ہوٸ۔ پتا نہی وہ سکندر کے متعلق اس سے کیا بات کرنا چاہ رہی تھی۔ اس نے بغیر کچھ بولے سوالیہ نظروں سے سارا کی طرف دیکھا۔
"الماس، مجھے بتاٶ تم دونوں کے بیچ کیا چل رہا ہے؟"
الماس کو سمجھ نہی آیا سارا کیا پوچھنا چاہ رہی تھی۔ لیکن اپنی کہی ہوٸ باتیں تو وہ کسی صورت سارا کو نہی بتا سکتی تھی۔
"کچھ بھی تو نہی"
الماس صاف مکر گٸ۔ سارا نے الماس کو غور سے دیکھا۔
"سکندر کو میں نے باہر لان میں سوتے ہوۓ دیکھا تھا۔ میں سمجھ سکتی ہوں کہ تم دونوں کے معاملات نارمل نہی تھے۔ لیکن وہ پہلے کی بات تھی، اب تم دونوں کی شادی ہو گٸ ہے چندا، اب کیامسٸلہ ہے؟"
سارا نے پیار سے پوچھا تھا۔ الماس کوسمجھ نہی آیا کہ کیا کہے۔ سارا سے وہ زیادہ عرصے تک جھوٹ نہی بول سکتی تھی۔ اس نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد سب بتا دیا جو بھی اس کے دل میں تھا۔ اس نے نظریں جھکا کر کہنا شروع کیا۔
"باجی میں آپ سے جھوٹ نہی بولوں گی۔ مجھ سے ان کی کہی باتیں نہی بھلاٸ جاتیں۔ وہ جب بھی میرے سامنے آتے ہیں مجھے پھر سے وہی سب یاد آ جاتا ہے۔ میں نے بہت کوشش کی ہے، لیکن میں وہ سب بھلا نہی سکتی۔ ان کی ان باتوں سے میرا دل بہت دکھا ہے۔ انھوں نے میری بہت بے عزتی کی تھی۔ وہ مجھے بالکل پسند نہی کرتے۔ انھوں نے آپ کے کہنے میں آ کر مجبوری میں مجھ سے شادی تو کر لی ہے لیکن وہ مجھے دل سے قبول بھی کریں، یہ ضروری تو نہی ہے۔"
سارا اس کی بات سن کر چپ ہو گٸ تھی۔ اس نے الماس سے مزید کوٸ بات نہی کی۔ اسے لگا تھا کہ الماس شادی کے لیے راضی ہو گٸ ہے تو اس نے وہ سب بھلا دیا ہو گا لیکن وہ تو دل سے لگا کر بیٹھ گٸ تھی۔ اب سارا کچھ بھی کہتی، الماس کو یہی لگتا کہ وہ اس کی تسلی کے لیے کہہ رہی ہے۔ سارا سمجھ گٸ تھی کہ اب الماس کی ساری غلط فہمیاں، سارے شکوے سکندر کو ہی دور کرنے تھے۔
YOU ARE READING
Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)
Romanceزندگی میں کبھی کبھی اندھیرے آ جاتے ہیں۔ لیکن ان اندھیروں کا مقصد ہمیں وہ چاند دکھانا ہوتا ہے جو ہم دن کی روشنی میں نہیں دیکھ سکتے۔ ۔۔۔ الماس کے منہ بولے والدین نے الماس کی شادی ایک فارن نیشنل لڑکے سے کر کے اس سے قطع تعلق کر لیا۔ اور وہ لڑکا اسے ریلو...