Episode 9.

568 30 2
                                    

# ”محبت کچھ یوں ہے تم سے“
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 9

بازار کا راستہ پیدل کا بھی تھا لیکن وقت کی کمی کے باعث گاڑی سے جلدی پہنچ گۓ۔ بازار کے قریب پارکنگ میں سکندر نے گاڑی روکی اور دروازہ کھول کر باہر نکلا۔ الماس بھی اپنی طرف کا دروازہ کھول کر نیچے اتری۔ سکندر نے گاڑی کی چابی اور اپنا والٹ ڈیش بورڈ سے اٹھا کر پینٹ کی جیب میں رکھا اور دروازہ بند کرتے الماس کو دیکھ کر آگے بڑھ گیا۔ وہ بھی اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگی۔

بازار کی گلیاں تنگ نہی تھیں مگر سکندر کے پاس بڑی گاڑی تھی اس لیے بازار کے اندر لے جانے سے کافی رش ہو جاتا اور مزید دیر لگ جاتی۔ سکندر آگے آگے چلنے لگا اور وہ اس کے پیچھے۔

سکندر اِدھر اُدھر نظر دوڑاتا جوتوں کی دکان ڈھونڈ رہا تھا۔ تھوڑا سا آگے جا کر اسے مطلوبہ دکان نظر آ  گٸ۔ وہ کچھ تیز قدموں سے چلتا اس دکان تک آیا اور جب اندر جانے لگا تو اسے ہلکا سا جھٹکا لگا جیسے اس کی  شرٹ کسی چیز میں اٹکی ہو۔ اس نے بے اختیار پیچھے مڑ کر دیکھا تو الماس نے اس کی شرٹ اپنی دونوں مٹھیوں میں دبوچی ہوٸ تھی۔ وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگا۔

الماس کے چہرے پہ واضع خوف تھا۔ سکندر کا ماتھا ٹھنکا۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے تک تو ٹھیک تھی اور بالکل نارمل تھی۔ اچانک سے اسے کیا ہوا تھا جو وہ یوں خوفزرہ ہو رہی تھی۔ اس کی پلکیں لزر رہی تھیں اور سکندر سے یہ چھپ نہ سکا۔ وہ اپنی جگہ پر جم کر کھڑی تھی اورسکندر کی شرٹ کو مٹھیوں میں بہت زور سے دبوچ رکھا تھا۔ وہ سکندر کی اوٹ میں ہو کر خوفزدہ سی ایک ہی جگہ نظریں ٹکا کر نجانے کیا دیکھ رہی تھی۔

اس نے بے اختیار الماس کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا تو ایک آدمی جو اس کے ساتھ والی دکان کے کاٶنٹر پہ کھڑا دکان دار سے کچھ بات کر رہا تھا، سکندر نے پہچان لیا تھا۔

الماس اس سے نظر نہی ہٹا رہی تھی اور سکندر کی شرٹ کو کمر سے سختی سے دبوچ رکھا تھا۔

"کیا ہوا؟"

اس نے الماس سے پوچھا تو وہ اسی آدمی کی طرف دیکھتے ہوۓ بولی۔

"واپس چلیں۔ مجھے اندر نہی جانا"

وہ یوں بول رہی تھی جیسے اسے کوٸ خطرہ ہو۔ سکندر نے آگے قدم بڑھاۓ تو وہ بے ساختہ اس کے پیچھے چھپی تھی۔

"ہاں بھٸ اشتیاق۔ کیا چل رہا ہے؟"

سکندر نے سیدھے سیدھے اس آدمی سے ہی بات کر لی۔

وہ سکندر کے پیچھے چھپ رہی تھی تاکہ وہ اسے دیکھ نہ لے۔

"کچھ نہی سکندر صاحب۔ بس وہ یونہی گپ شپ۔"

اس نے کسی لڑکی کو سکندر کے پیچھے چھپتے دیکھا تو متجسس سا ہو کر دیکھنے کی کوشش کرنے لگا۔

"فیملی ہے۔"

اشتیاق کی نظروں کو بھانپتے سکندر بولا تھا۔

Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)Where stories live. Discover now