# ”محبت کچھ یوں ہے تم سے“
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 26”جب گھر میں ایک عدد بیوی موجود ہو تو اس سے دوا لگوانے میں کوٸ حرج نہی ہوتا۔۔ لگا دو نا۔۔۔۔پلیز۔۔۔“
وہ التجاٸیہ نظروں سے دیکھنے لگا۔ سکندر کے اس قدر میٹھے لہجے کو وہ پہلی بار نوٹس کررہی تھی۔ اس لے ذہن میں سارا کی بات گونجی۔۔۔
”چاہتا ہے تمھیں لیکن مانے گا نہی۔۔۔۔“
دروازے پر ہونے والی دستک نے اسے سوچوں کے تالاب سے باہر نکالا۔ سکندر اور الماس دونوں نے بیک وقت دروازے کی جانب دیکھا۔
”تیار ہو کر آ جانا باہر۔۔۔“
سارا کی آواز تھی۔ وہ کہہ کر چلی گٸ۔
”جی باجی ۔۔۔۔ میں آ رہی ہوں“
الماس نے اندر سے ہی سارا کو آواز دی اور سکندر کی طاقتور گرفت سے اپنی کلاٸ پھر سے چھڑانے کی کوشش کرنے لگی۔۔۔اسے لگا جیسے ابھی موقع ہے نکلنے کا ورنہ سکندر نے اسے نہی چھوڑنا تھا۔
”کدھر؟۔۔۔۔ دوا لگاۓ بغیر تو جانے نہی دوں گا۔۔۔۔“
الماس نے رونے والی صورت بناۓ سکندر کو بے بسی سے دیکھا۔ اس نے کندھے اچکاۓ اور مسکرایا۔ الماس نے مزاحمت چھوڑی تو وہ اسے بیڈ پر بٹھا کر اٹھا اور الماری سے ایک میڈیکل کِٹ نکالی پھر الماس کو دی۔
”یہ لیجیٸے۔۔۔ویسے کبھی کسی زخم کی ڈریسنگ کی ہے آپ نے؟“
سکندر اس کی طرف کمر کر کے بیٹھ گیا اور اب وہ اپنی بنیان بھی اتار رہا تھا۔ الماس شکر کر رہی تھی کہ اس کا منہ دوسری طرف تھا ورنہ الماس کا سرخ چہرہ اور لرزتی پلکیں دیکھ کر وہ نجانے کیا کر گزرتا۔
”نہی۔۔۔پہلے کبھی نہی کی۔۔۔“
اس نے آہستہ سے کہا تو سکندر نے گردن موڑ کر اسے دیکھا۔۔پھر سیدھا ہو کر اس کی طرف مڑا۔ اس کے ہاتھ سے کِٹ لے لی اور اسے سمجھانے لگا۔
”یہ تم روٸ پر لگاٶ گی پھر میرا زخم صاف کرو گی۔۔۔پھر یہ ٹیوب اس پہ لگانا اس کے بعد یہ بینڈیج اس پر رکھ دینا۔ اتنی سی بات ہے بس“
سکندر اسے سمجھا کر واپس سے مڑ گیا۔ الماس کانپتے ہاتھوں سے پہلے سے لگی ہوٸ بینڈیج اتارنے لگی۔ چوٹ سکندر کولگی تھی لیکن درد الماس کو محسوس ہو رہا تھا۔ وہ ایسی ہی تھی نازک دل کی۔
پہلے والی بینڈیج اتاری تو سامنے ٹانکے لگے ہوۓ زخم نظر آیا۔ الماس نے بے اختیار سکندر کے چہرے کو دیکھا جو اس نے دوسری جانب کیا ہوا تھا۔ وہ شاید اس کے چہرے پہ تکلیف کے آثار ڈھونڈ رہی تھی۔
الماس نے روٸ لی اور اسے ایک شیشی کے منہ پر رکھ کر الٹا کیا پھر سیدھا، جیسے سکندر نے بتایا تھا۔ اتنا تو اسے پتا تھا پہلے زخم صاف کرتے ہیں۔ اس نے آہستہ سے روٸ اس کے زخم پہ رکھی اور پھر سکندر کے چہرے کو دیکھنے کی کوشش کی۔
YOU ARE READING
Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)
Romanceزندگی میں کبھی کبھی اندھیرے آ جاتے ہیں۔ لیکن ان اندھیروں کا مقصد ہمیں وہ چاند دکھانا ہوتا ہے جو ہم دن کی روشنی میں نہیں دیکھ سکتے۔ ۔۔۔ الماس کے منہ بولے والدین نے الماس کی شادی ایک فارن نیشنل لڑکے سے کر کے اس سے قطع تعلق کر لیا۔ اور وہ لڑکا اسے ریلو...