# "محبت کچھ یوں ہے تم سے"
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 13ناشتہ کرنے کے بعد وہ گھر سے باہر نکلا اور واک کرتےکرتے ایک سمت کو چلا گیا۔ ساتھ اس نے کان میں اپنا مخصوص آلہ بھی لگایا ہوا تھا۔
"الیاس، کیا بنا میرے کام کا؟"
اس نے دونوں ہاتھ ٹریک سوٹ کے ٹراٶزر کی جیبوں میں ڈالے ہوۓ تھے اور ارد گرد زیرک نگاہوں سے دیکھتا چلتا جا رہا تھا۔
"سر جی۔۔۔میں نے اپنے بندے لگا دیے ہیں اس کے پیچھے۔ اس کو ہم لے آٸیں گے اپنے اڈے پہ آج۔ پورے ایک بجے۔ وہ جو بڑا والا سینیما ہے کیا نام ہےاسکا۔۔۔۔“
”ویلز سنی پیکس۔۔“
سکندر نے اسے یاد دلایا۔
”جی جی وہی وہی۔۔۔اس کے دو گلیاں پیچھے ہمارا اڈہ ہے۔ وہ خفیہ جگہ ہے کسی کو شک بھی نہی ہو گا“
”پچھلی بار سرکاری مہمان تھا اس لیے زیادہ خاطر نہی کر سکا۔ اس بار ذاتی کام ہے، اچھے سے خدمت ہونے چاہیے اس کی“
سکندر نے الیاس کو کچھ اور ضروری ھدایات دیں اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔ اس نے سوچا کہ کیوں نہ کام کے ساتھ ساتھ کچھ آٶٹنگ بھی ہو جاۓ۔ بچے یوں بھی کہیں گھومنا چاہ رہے تھے۔ وہ انھیں اسی سینیما لے آیا جو الیاس نے بتایا تھا۔
یہ الماس کا خیال تھا کہ سکندر نے جان بوکھ کر الماس کو جگہ نہی دی تاکہ وہ آخری میں بیٹھے۔
سکندر نے ایسا کچھ نہی سوچا تھا۔ یہ محض اتفاق تھا کہ وہ رش کی وجہ سے پیچھے رہ گٸ تھی اور اب سکندر کے برابر والی سیٹ پر بیٹھی تھی۔ اور یہ اتفاق کی صورت سکندر نے ہی پیدا کی تھی۔ دیکھنے والوں کو تو یہی لگ رہا تھا۔ خود الماس بھی اگر غصے میں نہ ہوتی تو اسے بھی یہی لگنا تھا۔
الماس کو اس نے جان بوجھ کر پیچھے کر دیا تھا اور سب کو آگے کر دیا تاکہ وہ اس کے ساتھ والی ہی سیٹ پر بیٹھے۔ وہ اس اتنے سارے لوگوں کے بیچ تھوڑی سی خوفزدہ ہو رہی تھی مگر سارا اور بچوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کچھ اطمنان بھی تھا۔ اور سکندر پہ غصہ اپنی جگہ مگر اس کی موجودگی میں وہ غیر محفوظ محسوس نہی کر رہی تھی۔ اس کے چہرے پہ خفگی، غصہ، بوکھلاہٹ، الجھن سکندر سے کچھ بھی چھپا ہوا نہی تھا مگر وہ یوں ظاہر کر رہا تھا کہ جیسے اس نے کچھ بھی نوٹ نہ کیا ہو۔ وہ پاپ کارن اتنے شوق سے نہی کھاتا تھا مگر ڈبہ اسے نہی دیا جو دراصل اسی کے لیے لایا تھا بلکہ بیچ میں یوں رکھا کہ الماس کو لگے وہ شیٸر کر رہا ہے۔ وہ انتظار میں تھا کہ کسی طرح الماس پاپ کارن کھانے کے لیے اپنا ہاتھ اپنے والٹ سے ہٹاۓ اور وہ اس کا والٹ اپنے قبضے میں لے۔ مگر اس نے تو جیسے قسم کھا لی تھی کہ سکندر کی کسی چیز کو ہاتھ نہی لگاۓ گی۔ اسی دوران سکندر کو الیاس کی کال آگٸ۔ وہ خاموشی سے وہاں سے نکل آیا۔
YOU ARE READING
Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)
Romanceزندگی میں کبھی کبھی اندھیرے آ جاتے ہیں۔ لیکن ان اندھیروں کا مقصد ہمیں وہ چاند دکھانا ہوتا ہے جو ہم دن کی روشنی میں نہیں دیکھ سکتے۔ ۔۔۔ الماس کے منہ بولے والدین نے الماس کی شادی ایک فارن نیشنل لڑکے سے کر کے اس سے قطع تعلق کر لیا۔ اور وہ لڑکا اسے ریلو...