Episode 21.

537 27 1
                                    

# ”محبت کچھ یوں ہے تم سے“
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 21

تین ہفتے قبل۔۔۔۔

سکندر اپنی ٹیم کے ساتھ میٹنگ روم میں بیٹھا ادیب رانا کے کیس پر ڈسکشن کررہا تھا۔ وہ پچھلے ایک سال سے اسے پکڑنا چاہتے تھے اور آٹھ مہینوں سے وہ اس کیس کو ہینڈل کر رہے تھے۔ ادیب رانا سے پہلے انھیں لیاقت بھٹی تک پہنچنا تھا اور لیاقت بھٹی کو پکڑنے کے لیے انھیں اس کا خاص آدمی اپنی تحویل میں لینا تھا۔

سکندر کے جاسوس ہر اس ممکن جگہ پر موجود تھے جہاں اس خاص آدمی کے ہونے کا امکان ہو سکتا تھا۔ ایک خبری نے بتایا تھا کہ لیاقت بھٹی اور اس کے خاص آدمی کے درمیان کچھ عرصے سے کوٸ چپقلش چل رہی ہے اور وہ خاص آدمی لیاقت بھٹی سے چھپتا پھر رہا ہے۔

اس نے اپنے آدمی اسے ڈھونڈنے پر لگاۓ ہوۓ تھے۔ اگر وہ خاص آدمی ان کے ہاتھ لگ جاتا تو لیاقت بھٹی آسانی سے ان کے ہاتھ لگ جاتا۔ اسی دوران سکندر کو ایک اور لیڈ ملی۔

اس نے اپنی ٹیم کے لوگوں کو تیار کیا اور اس جگہ پہنچا جہاں خبری نے اس خاص آدمی کے ہونے کا امکان بتایا تھا۔ سکندر اپنی گاڑی میں ہی گیا تھا۔ وہ اکیلا ڈراٸیو کر رہا تھا اور باقی ٹیم کو اس نے کالی وین میں ایک ساتھ جانے کا کہا تھا۔

وہ اس وقت ایک آبادی والے علاقے میں داخل ہوا تھا۔ گاڑی ایک طرف کو لگاٸ اور باہر نکل آیا۔ اب وہ ایک جانب کو بنی سیڑھیاں چڑھتے ہوۓ خبری کے بتاۓ ہوۓ فلیٹ کی جانب جا رہا تھا۔ تین منزلیں چڑھ کر وہ مطلوبہ دروازے کے سامنے رکا۔ وہ دروازہ بجانے ہی والا تھا کہ دفعتاً اسے کسی گڑ بڑ کا احساس ہوا۔ دروازہ ذرا سا کھلا ہوا تھا۔

سکندر نے ایک آنکھ بند کر کے دروازے کی درز سے اندر جھانکنے کی کوشش کی تو اندر دو آدمی ہاتھوں میں گَن گھماتے ہوۓ نظر آۓ۔

وہ فوراً نیچے کی طرف بھاگا تھا۔ اس کا مطلوبہ شخص اس فلیٹ میں نہی تھا اور لیاقت کے آدمیوں نے اس کے فلیٹ کو اپنے قبضے میں کر رکھا تھا۔

وہ گن والے آدمی محسوس کر چکے تھے کہ دروازے کے باہر کوٸ ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ فاٸر کرتے، سکندر وہاں سے تیزی سے بھاگا تھا۔ وہ دونوں آدمی بھی ایک دم اس کے پیچھے بھاگتے ہوۓ باہر نکل آۓ اور سکندر پر فاٸر کیے۔ صد شکر کہ وہ پہلے ہی بھاگ نکلا تھا۔

سیڑھیاں اتر کر وہ ایک جانب کو بھاگا تو سامنے سے آتے ایک اور شخص سے اس کی ٹکر ہوٸ۔ اس کے پیچھے بھی دو آدمی لگے ہوۓ تھا۔ یقیناً یہی وہ خاص آدمی تھا جسے سکندر ڈھونڈتے ہوۓ یہاں تک آیا تھا۔ سکندر نے اسے پکڑا اور اپنے ساتھ ہی بھگانے لگا۔ اس نے اپنی ٹیم کو وین لانے کا کہا اور خود اس شخص کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

جب وہ ان لوگوں سے مکمل طور پر چھپ گۓ تو اس نےسکندر کی طرف دیکھا اور پھولی سانسوں سمیت پوچھا۔

Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)Where stories live. Discover now