قسط-12
"ارے تم تینوں...اتنے دن سے کیوں نہیں آرہی تھیں"
"چھٹیاں منارہے تھے ایک روم میں بیٹھ کے.....ارے طبیعت ٹھیک نہیں محسوس ہورہی تھیں اسی وجہہ سے نہیں آرہے تھے"
جب تقریباً بیسویں باری میں ایک اور لڑکی نے ان سے یہی سوال کیا تو سائشہ پھٹ پڑی
ارے سوال تو ایسے کررہے تھے جیسے وہ چھ مہینے کا بریک لے کر آرہی ہوں جبکہ آبسنٹ وہ صرف دو دن تھیں..."اب ایسا بھی کیا کہہ دیا ہم نے.. ہم تو صرف یہ بتارہے تھے کے کمسٹری کے نیو سر آئے ہیں گوپی سر کو کسی فیملی ایشو کی وجہہ سے واپس دہلی جانا پڑا"
لڑکیاں منہ توڑتے ہوئے بولیں"سوری امنہ...ہمارا مطلب وہ نہیں تھا تم برا مت سمجھو..."
حبا نے بات سنبھالی..جس پر وہ سر ہلاتیں چلی گئیں"کیا ہے یاااار..تب سے تنگ آگئی ہوں میں سب کو بتاتے بتاتے... اسی لیے غصے سے جواب دے دیا اور یہ مائشہ کدھر چلے گئی کلاس کے لیے لیٹ ہورہا ہے ہمیں"
حبا کے گھورنے پہ سائشہ بولی"اووئےے تم لوگوں نے نیو سر کو دیکھا...اففف...کتنے ہینڈسم ہیں وہ..اگر وہ انڈسٹری میں چلے جاتے تو ہر طرف وہی چھائے رہتے..ورُن دھون تو انکے سامنے کچھ بھی نہیں"
جلدی جلدی انکی طرف آتی مائشہ بولی مگر جب حبا ساشہ کی طرف سے کوئی گرم جوشی نا دکھی تو وہ خود بھی ٹھنڈی پڑ گئی"الٹی کھوپڑی،دماغ ندارد"
اپنے ہاتھ میں پکڑے بکس مائشہ کے ہاتھ میں پکڑاتے سائشہ بولی اور حبا کا ہاتھ پکڑے کلاس روم کی طرف بڑھ گئی
جب تک بات مائشہ کو سمجھ آتی تب تک وہ کلاس روم تک پپنچ چکی تھیں
اس نے دانت پیسے اور سو کی اسپیڈ سے انکی طرف بدلہ لینے ہاتھ دھکہ دینے کے انداز میں رکھے بھاگی مگر ہائے قسمت سائشہ کو لگنے والا دھکہ حبا کو لگ گیا اور وہ سیدھا کلاس روم میں
حبا نے اپنے آپ کو گرنے سے بچانے کے لیے سامنے والے کو گردن سے پکڑ لیا..جب کچھ لمحوں بعد احساس ہوا کہ وہ محفوظ ہے تب لمبی سانس لیتے نظریں اٹھا کر سامنے دیکھا جہاں کالی خونخوار آنکھیں اسی پر جمی تھیں..ایک لمحہ لگا تھا اسے پہچاننے میں.... وہ..وہ یہاں کیسے؟وہ اسی سوچ میں تھی کہ سامنے والے نے ایک جھٹکے کے ساتھ اسے چھوڑا اور وہ لڑکھڑاگئی
"وہاٹ دی ہیل از دس...."
اسکی دھاڑ پہ سب اچھل گئے"یہ کوئی طریقہ ہے کلاس میں آنے کا..آپکو بڑوں نے تمیز نہیں سکھائی"
اس وقت وہ خطرناک غصے میں تھا..گردن سے تھوڑا تھوڑا خون رس رہا تھا..چھوٹا سا زخم جو حبا کے ناخنوں کی وجہہ سے آیا تھاحبا کی آنکھوں سے آنسو نکلتے چلے گئے
مائشہ شرمندگی سے کھڑی تھی..اسی کی تو غلطی تھی..سائشہ نے کچھ بولنا چاہا تو حبا نے اسکے ہاتھ پہ دباؤ ڈال کے اسے روک دیا
YOU ARE READING
جب دل ہی نا ہو تو 💔(مکمل) ✅
Romanceیہ کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک 12 سالہ معصوم لیکن زہین بچہ زمانے کی بے درد ٹھوکریں کھاکر کر منہ کے بل گر پڑا اور جب وہ اٹھا تو اسکی شخصیت ایک مختلف روپ اپنا چکی تھی اس 25 سال کے مرد کو نفرت ہوچکی تھی اس دوغلی دنیا سے. سوائے اسکے دوستوں کے...