قسط-15
تھکن سے چور بدن ہو مگر دل کی دنیا پرسکون ہو
خوابوں میں تُو ہو حقیقت میں بھی تُو ہو
یارِ قلب..میرے مقدر میں بھی تُو ہی تُو ہو
میری سوچوں میں تُو ہو..میری باتوں میں تُو ہومیری یادوں میں نا ہو
میرے واسطے تو یہاں ہومجھے تجھ سے ہو..تجھے مجھ سے ہو
ایسی ہماری محبت ہو ایسی ہماری محبت ہو
الفت تو ہو ہی ہو...جب دونوں فریقین میں نکاح نامی رشتہ ہوحبا نے ایک لمبی سانس لیکر وہاں کی پرسکون ٹھنڈی ٹھنڈی چلتی ہوا کو آنکھیں بند کرکے محسوس کیا
'مرین ڈرائیو اینڈ چوپاتی'...بھیڑ بھاڑ سے دور پرسکون وقت گزارنے کے لئیے یہ ایک خوبصورت جگہ ہے..اور اکثر لوگ شام کا وقت گزارنے کے لئیے ادھر کا رُخ کرتے ہیں
دوسری طرف سائشہ مائشہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ 'دال دڑی' کھیل رہی تھیں..جس پر وہ وہاں سے ہٹ کر ادھر آگئی کیونکہ اسے کھیلنا تو چھوڑو دیکھنے پر بھی چکر آجاتے تھے..کچھ پیر کی موچ بھی تھوڑی تھوڑی درد کررہی تھی..اسی لیے کسی نے زیادہ دباؤ بھی نا ڈالا اس پراس نے ایک نظر فون کی اسکرین پر ڈالی مگر وہاں ویسے ہی اندھیرا چھایا ہوا تھا جسے دیکھ کر وہ اداس ہوگئی
"یا اللہ کیا ہوگیا ہے مجھے؟ محبت ہوگئی مگر عادت نا کرواؤ اللہ تعالٰی پلیززز"
وہ بے بسی سے بولی"کیا سوچ رہی ہو"
ارشمان نے جب اسے اکیلے کھڑا دیکھا تو ادھر آگیا..
حماد فواد بھی ادھر لڑکیوں کے ساتھ لگے ہوئے تھے جبکہ سارے ٹیچرز دوسری طرف باتیں کرتے چائے پیتے ہوئے موسم کے مزے لے رہے تھےحبا چونک گئی..اب چونکہ وہ ارشمان کو اچھے سے جان اور مان گئی تھی تو ایک نظر اسے دیکھ کے واپس سامنے پلٹے دھیرے سے بولنے لگی
"سوچ رہی تھی کہ جب کبھی کسی سے ہو تو محبت یا عشق ہو مگر عادت نا ہو"
اس نے ہوگئی کو گول کردیاحبا کی بات پہ ارشمان نے سر نفی میں ہلایا جیسے متفق نا ہو
"امم ہمم..ایسے نہیں ہوسکتا..کیونکہ ایک ہوتی ہے 'پسندیدگی' دوسری 'محبت' پھر ہوتی ہے 'عادت'..
انسان کو پہلے جب کوئی پسند آتا ہے تب اسے صرف ایک مخالف صنف ہی اچھا لگتا ہے..اسکی دوسری چیزیں دوسری باتیں ہمیں عزیز نہیں ہوتیں..ہمیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا..
پھر دھیرے دھیرے جب وہی پسندیدگی محبت کے سانچے میں ڈھلتی ہے تو اسے سامنے والے کی ہر چیز پسند ہوجاتی ہے، اسکا ہنسنا، بولنا اس سے جڑی ہر چیز ...مگر نہیں 'عادت' پھر بھی نہیں ہوتی..اگر ہو بھی تو وہ ایسی ہوتی ہے جو جلد چھوٹ جاتی ہے...ان سب کے بعد آنے والا پڑھاؤ ہوتا ہے 'عشق' کا پڑھاؤ یہاں سب سے پہلی 'عادت' اور آخری حد تک محبت بھری ہوتی ہے..جہاں کہیں بھی عشق آگیا تو سمجھ لو ہر چیز حدوں کو چھوئے گی..عادت، محبت سب کچھ...اس درجہ میں ہم محبوب کی غلطی پر اسے سمجھانے کے لئیے سزا بھی دیتے ہیں.. کیونکہ اسکی تکلیف دیکھ کر ہم اپنے ہواس کھودیتے ہیں..اور وہیں دیوانوں کی طرح خود کے لگائے زخم پر مرحم بھی لگاتے ہیں...عشق ہوتی ہی ویسی چیز ہے جہاں ہمارا خود کا کنٹرول خود پر نہیں رہتا...مگر ایک اصل انسان کی پہچان یہی ہے کہ وہ اپنے آپ پر کنٹرول کرے، اپنے غصے، اپنی ناراضگی کو دوسروں پر ظاہر کرکے انہیں باتیں بنانے کا موقعہ نا دے..
اور وہ کہتے ہیں نا کہ
YOU ARE READING
جب دل ہی نا ہو تو 💔(مکمل) ✅
Romanceیہ کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک 12 سالہ معصوم لیکن زہین بچہ زمانے کی بے درد ٹھوکریں کھاکر کر منہ کے بل گر پڑا اور جب وہ اٹھا تو اسکی شخصیت ایک مختلف روپ اپنا چکی تھی اس 25 سال کے مرد کو نفرت ہوچکی تھی اس دوغلی دنیا سے. سوائے اسکے دوستوں کے...